Tag: abha airport

  • سعودی عرب : ایئر پورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام

    سعودی عرب : ایئر پورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام

    ریاض : سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو تباہ کرنے کی کو شش ناکام بنادی گئی حوثی ملیشیا کے حملے پر اتحادی افواج نے فوری کارروائی کرکے ایئر پورٹ کو بچا لیا۔

    اس حوالے سے ترجمان اتحادی افواج نے کہا ہے کہ آج بروز ہفتے کو حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادیں گے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بھی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں نے نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا تھا جس ‏کے ‏نتیجے میں ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔

    عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب اتحاد نے بیان میں ‏‏کہا کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏‏ایک جنگی جرم ہے۔

    حملے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کے حملوں ‏کی سخت  مذمت کرتا ہے۔

    سعودی ایئرپورٹ پر حملہ؛ پاکستان کا ردعمل آگیا

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اورامن کو ‏خطرات لاحق ہیں، پاکستان فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے سال2015 میں یمن کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد اسی سال مارچ میں سعودی اتحاد نے ان کے خلاف کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں یمن کے ساحلی علاقوں کا کنٹرول حوثیوں سے واپس لے لیا گیا۔

        سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد حوثی باغیوں کی تحریک کے خلاف سال2015 سے لڑ رہا ہے۔

  • حوثیوں کا سعودی ایئرپورٹ ابھا پر حملہ، ۹ افراد زخمی

    حوثیوں کا سعودی ایئرپورٹ ابھا پر حملہ، ۹ افراد زخمی

    صنعاء: یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کےابھا ایئرپورٹ پرایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ باغیوں کی جانب سے کے گئے حملے میں اب تک افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 8 سعودی جبکہ ایک بھارتی شہری شامل ہے۔ سعودی حکام تاحال یہ پتا نہیں لگا سکے ہیں کہ آیا یہ میزائل داغے گئے ہیں ، یا ڈرون حملہ ہے۔

    اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے ابھی کوئی واضح اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے ، خیال کیا جارہا ہے کہ حوثیوں نے اس حملے میں ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ رات گئے کیا گیا تھا۔زخمی ہونے والے تما م افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ مہینے بھی حوثی قبائل کی جانب سے سعودی عرب کےابھا ایئرپورٹ پر کیے گئے ایک میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔

    گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں نے سعودی حدود میں دو ڈرون طیارے بھیجے تھے ، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحادی افواج نے ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیے تھے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے ڈرون کے ذریعے سعودی شہر عسیر اور جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغی مسلسل سعودی عرب کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر یمن سے سعودی عرب پر حملے تیز کردیے ہیں۔ حوثی قبائل ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جانب سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔