Tag: Abhinandan pilot

  • ڈینس ٹی پارٹی کا اہتمام : آسٹریلوی صحافی ابھی نندن کو ابھی تک نہیں بھولے

    ڈینس ٹی پارٹی کا اہتمام : آسٹریلوی صحافی ابھی نندن کو ابھی تک نہیں بھولے

    آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھارتی پائلٹ ابینندن کی یاد میں "27 فروری سرپرائز ڈے” پر دنیا کی سب سے بڑی "ٹی پارٹی” کا اہتمام کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایک کپ چائے کے ساتھ اپنی تصویر یا ویڈیو #WorldsBiggestTeaPartyکے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کریں۔

    آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین بھی پاکستانیوں کی طرح ابھینندن کو ٹرول کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ابھینندن کو پاکستان میں پکڑے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر ڈینس فریڈمین نے دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ کو اس پارٹی میں حصہ لینےکیلئے پاکستان آنا پڑے، آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے اس ٹی پارٹی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    آسٹریلوی صحافی نے ہیش ٹیگ ورلڈ بگسٹ ٹی پارٹی کا ٹرینڈ سیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اور اپنے دوستوں کی چائے نوش کرتے ویڈیوز شیئر کریں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے مزاحیہ، منفرد اور دلچسپ ویڈیو کو وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بھی بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ کہ آج 27 فروری ہے، جسے "سرپرائز ڈے” کے طور پر منایا جارہا ہے، آج کے دن پاکستانی فضائی نے بھارت کو منہ توڑ جوب دیتے ہوئے ناصرف ان کے دو طیارے گرائے بلکہ ایک پائلٹ ونگ کمانڈر  ابھینندن ورتھمان کو بھی گرفتار کیا۔

    ابھینندن نے پاکستان میں دنیا کی سب سے بہترین اور سب سے مہنگی چائے پی جس کی قیمت اسے ایک مِگ 21 طیارے کی صورت میں ادا کرنی پڑی۔ پاک فضائیہ کے میس کی چائے اتنی زبردست تھی کہ بھارتی پائلٹ بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا۔

  • بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    لاہور: پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا بیان جاری کردیا جس میں اُس نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا جبکہ بھارتی میڈیا پر شدید تنقید بھی کی۔

     ابھی نندن کا کہنا تھا کہ  میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں ، پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہدف تلاش کررہا تھا کہ اسی دوران پاک فضائیہ نے میرا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد مجھے ایجکٹ کرنا پڑا۔

    بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، میرے ارد گرد بہت سارے لوگ جمع تھے، جنہوں نے مارنے کی کوشش کی مگر پاک فوج کے جوانوں نے انہیں کنٹرول کیا۔

    بھارتی پائلٹ کا پہلا بیان: پاکستانی قیدی: بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکر گزار

    اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس پستول پھینک کر بھاگنے کا واحد راستہ تھا،  اس لیے پستول پھینک کر وہاں سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی،  لوگ میرے پیچھے آگئے جو بہت زیادہ جوش میں تھے البتہ اُن سے مجھے پاک فوج کے جوانوں نے بچایا۔

    ابھی نندن نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان مجھے اپنے یونٹ لیکر گئے اور فرسٹ ایڈ دی بعد ازاں مجھے اسپتال میں بھی طبی امداد دی گئی، پاکستان فوج بہت پیشہ وارانہ ہے اور میں ان کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، پروپیگنڈے کرنے کا مقصدہ عوام کو ورغلانا ہے تاکہ اُن کی نفرت میں اضافہ ہو۔