Tag: Abhinandan

  • ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے۔

    ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اُس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    قبل ازیں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔

    یاد ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 فروری کو ابھی نندن کا طیارہ پاکستان میں گرایا تھا جس کے بعد اُسے زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں اُس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا۔

    ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں، کچھ دیر قبل بھارتی پائلٹ کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اُسے اب سے کچھ دیر قبل لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    بھارت جانے سے قبل ابھی نندن نے کا آخری پیغام سامنے آیا جس میں اُس نے اپنے طیارے کو ٹارگٹ ہونے سے لے کر دو روز کا حال احوال بیان کیا۔ اپنے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ابھی نندن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑا بنا کر پیش کرتی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارتی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے رہنما نے وزیر اعلیٰ کرناٹک سے مطالبہ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا پاکستانی بہو ہے لہذا اُس سے اعزازی عہدہ واپس لیا جائے۔

  • ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

    ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے اپنے عوام کو پاگل بنانے کے لیے نسوار کی تھیلی کو بطور ثبوت پیش کردیا جس میں بتانے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان نے ایف 16 طیارہ استعمال کیا جس کو بھارتی فضائیہ نے مار گرایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا ایف سولہ طیارہ طیارہ مار گرایا تاہم میڈیا اور حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت موجود ہی نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کر اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کیے اور قوم کو بتایا کہ بھارت کے پائلٹ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا خطرناک طیارہ گرایا۔

    ایک روز قبل صحافیوں نے تینوں فوجی ترجمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ثبوت مانگے تو ائیرچیف مارشل نے ایک ٹکڑا دکھا کر اسے بطور ثبوت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سرآپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    صحافیوں کے سوالات سن کر  فوجی حکام یا بھارتی وزرا اس قدر گھبرائے کہ انہوں نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے آئیں بائیں شائیں سے کام لیا اور بات کو گھما کر پیش کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی وزیراعظم کی طرح جنگی جنون میں مبتلا میڈیا کے کچھ چینلز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری بننتے ہوئے بطور ثبوت نسوار کی تھیلی پیش کردی۔

    ایسا ثبوت دیکھ کر بھارتی عوام تو بے وقوف بن گئے مگر عالمی میڈیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی اور دنیا کے باشعور عوام نے ہنس ہنس کر اس ثبوت کا مذاق بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    نامور بھارتی چینل انڈیا ٹوڈےکےاینکرنے سوشل میڈیا پر وائرل تصویرکو ایف سولہ کا ٹکڑا قرار دینے کی کوشش کی مگر دفاعی تجزیہ کار نے قلعی کھول دی۔

  • بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    لاہور: پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا بیان جاری کردیا جس میں اُس نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا جبکہ بھارتی میڈیا پر شدید تنقید بھی کی۔

     ابھی نندن کا کہنا تھا کہ  میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں ، پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ہدف تلاش کررہا تھا کہ اسی دوران پاک فضائیہ نے میرا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد مجھے ایجکٹ کرنا پڑا۔

    بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، میرے ارد گرد بہت سارے لوگ جمع تھے، جنہوں نے مارنے کی کوشش کی مگر پاک فوج کے جوانوں نے انہیں کنٹرول کیا۔

    بھارتی پائلٹ کا پہلا بیان: پاکستانی قیدی: بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکر گزار

    اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس پستول پھینک کر بھاگنے کا واحد راستہ تھا،  اس لیے پستول پھینک کر وہاں سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی،  لوگ میرے پیچھے آگئے جو بہت زیادہ جوش میں تھے البتہ اُن سے مجھے پاک فوج کے جوانوں نے بچایا۔

    ابھی نندن نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان مجھے اپنے یونٹ لیکر گئے اور فرسٹ ایڈ دی بعد ازاں مجھے اسپتال میں بھی طبی امداد دی گئی، پاکستان فوج بہت پیشہ وارانہ ہے اور میں ان کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، پروپیگنڈے کرنے کا مقصدہ عوام کو ورغلانا ہے تاکہ اُن کی نفرت میں اضافہ ہو۔

  • پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واہگہ: پاکستان نے دو روز قبل  حراست میں لیے جانے والے  پائلٹ ابھی نندن کو  جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر  پر رات پونے نو بجے عمل میں آئی،  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو  بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نےاپنےونگ کمانڈرکوسلیوٹ تک نہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے گزشتہ روز امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھی نندن کو اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

    اس موقع پر بھارت نے واہگہ بارڈر پر اپنی جانب ہونے والی پرچم اتارے جانے کی تقریب منسوخ کردی، جب کہ پاکستان کی جانب یہ تقریب معمول کے مطابق انجام دی گئی۔

    پاکستان نے ونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا: ترجمان دفتر خارجہ


    ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نےبھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کےحوالےکر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونےکےبعدپاکستان کی قیدمیں تھا، پاکستان نےونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سےقیدمیں رکھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔

    واقعے کا پس منظر


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر ہے، گزشتہ4سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی، مقبوضہ کشمیر  میں تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب کوئی بھی کشمیری لیڈر بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتا، کوئی بھی کشمیری اس وقت آزادی کے علاوہ اورکچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی قید میں بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکرگزار

    بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھینندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔