Tag: Abid Ali

  • عابد علی نے جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی: رمیز راجہ

    عابد علی نے جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی: رمیز راجہ

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ عابد علی کی اننگز دیکھ کر جاوید میانداد کی یاد تازہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے متعلق نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر تبصرہ کرنا خطرے سے خالی نہیں یہ ٹیم کسی کو بھی کسی وقت غلط ثابت کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو سیشن اتنا برا کھیلتے ہیں کہ میچ ہاتھ سے نکلتا نظر آتا ہے پھر اسی ٹیسٹ میں کم بیک بھی کرلیتے ہیں، پاکستان ٹیم ایک غیر مستقل مزاج کی حامل ٹیم ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ عابد علی کی اننگز دیکھ کر انہیں جاوید میانداد کی ابتدائی شاندار اننگز یاد آگئیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی پھر ڈبل سنچری بھی داغ دی تھی، عابد علی نے مشکل وقت میں بڑی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کردی، سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی اگر پرفارم نہیں کریں گے تو ڈریسنگ روم میں کمزور پڑ جائیں گے، کپتان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے، قومی ٹیم نے 555رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی اور سری لنکا کو 476رنز کا ہدف دے دیا۔

  • عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

    عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

    کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عابد علی ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

    عابد علی نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 21 چوکے شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق عابد علی مجموعی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے ہیں، علاوہ ازیں شان مسعود اور عابد علی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    اوپنر بلے باز نے 137 گیندوں پر سنچری مکمل کی تو ڈریسنگ روم سے ہیڈ کوچ مصباح، بولنگ کوچ وقار یونس اور ساتھی کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر مبارک باد پیش کی۔

    عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 رنز کی لیڈ ہوگئی تھی ہم پر پریشر تھا، کوشش کرتا ہوں پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے اعتماد ملا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر مزید کام کررہا ہوں، حریف ٹیمیں بیٹسمینوں کے خلاف پوری تیاری سے آتی ہیں، 174 رنز پر آؤٹ ہوا جس کا افسوس ہے۔

    عابد علی نے کہا کہ شان مسعود اور میں فرسٹ کلاس سیزن ساتھ کھیلتے رہے ہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو میرا کام پرفارم کرنا ہے، پی ایس ایل میں نام نہیں ہے تاہم اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

  • عابد علی کا کراچی ٹیسٹ‌ میں‌ ٹرپل سینچری بنانے کا عزم

    عابد علی کا کراچی ٹیسٹ‌ میں‌ ٹرپل سینچری بنانے کا عزم

    کراچی : پاکستانی بلے باز عابد علی نے شہر قائد میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے بناکر ایک اور تاریخ رقم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر نئی تاریخی رقم کرنےوالے پاکستانی بیٹسمین عابد علی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری کی خواہش ہے، بابر اعظم اور اسد شفیق نے بھی بڑی اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ، اسپنر یاسر شاہ اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کراچی ٹیسٹ میں فتح کے لیے پرامید ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی ٹیسٹ سے قبل اوپن میڈیا سیشن کا انعقاد کیا جس میں تین بیٹسمین اور تین بولرز نے گفتگو کی، مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم، اسد شفیق اور اوپنر عابد علی نے نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کےلئے ساز گار بتاتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 19 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا تاہم بارش سے متاثرہ یہ میچ بنا نتیجہ رہا۔

    میچ میں بابر اعظم اور عابد علی نے سنچریاں بنائیں، عابد علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی، انہوں نے پہلے کیریئر کے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری اسکور کی تھی، یوں انہوں نے کھیل کے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنائی جو دنیائے کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔

  • لیجنڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

    لیجنڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

    کراچی : لیجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑاہوگیا، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لے گئیں۔

    تفصیلات کے مطاب یجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر بیٹوں اور دوسری بیوی کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا سوتیلی ماں والد کی میت لے کر چلی گئیں ہیں ، انہیں یہ تک نہیں بتایا کہ والد کا جنازہ کہاں اور کب ہے۔

    راحمہ نے روتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لےگئیں۔

    خیال رہے رابعہ عابد مرحوم عابد علی کی دوسری بیوی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی ڈرامے کو بام عروج پر پہنچانے والے ممتازاداکارعابدعلی کراچی میں انتقال کرگئے تھے ، اہلیہ رابعہ عابد نے اے آروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے عابد علی کے انتقال کی تصدیق کی اور مداحوں سے عابد علی کے لیے مغفرت کی دعاکرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

    مزید پڑھیں :  لیجنڈ اداکار عابد علی کراچی میں انتقال کرگئے

    وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔عابد علی گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے

    واضح رہے ٹیلی وژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کی تین بیٹیاں ہیں، جبکہ ایک بیٹی ایمان علی نے فلم بول سے شہرت حاصل کی۔

    عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی بیگم حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین ہیں اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔۔

    اداکار کو لا جواب اداکاری اور شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان نے1985 میں انہیں پرائڈ آف پارفامنس سے بھی نوازا تھا۔