Tag: Abid Naseer

  • نیویارک:پاکستانی نژاد برطانوی عابد نصیر کو40سال قید کی سزا

    نیویارک:پاکستانی نژاد برطانوی عابد نصیر کو40سال قید کی سزا

    نیویارک : امریکی عدالت نے پاکستانی نوجوان عابد نصیر کو چالیس سال قید کی سزا سنادی، عابد نصیر پر برطانیہ میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات تھے۔

    نیویارک میں عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان عابد نصیر کو القائدہ کے ساتھ مادی تعاون، مانچسٹر شاپنگ مال ، نیویارک کے سب وے میں بم دھماکے کی سازش اور ڈنمارک میں حملو ں کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی.

    عابد نصیر پر رواں سال کے اوائل میں مانچسٹر میں دہشتگردی کے منصوبے میں القاعدہ کی مدد کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ بیرونی دہشت گرد گروپ کی مدد کرنے اور اس کے تعاون سے نیویارک اور واشنگٹن سب وے پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہے.

    اسی لیے اس کے خلاف مقدمہ برطانیہ کے بجائے امریکہ میں چلایا گیا، جہاں نیویارک کی عدالت نے اسے چالیس سال قید کی سزا سنائی۔

    یاد رہے کہ عابد نصیر کو 2009 میں مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا اور 2013 میں اسے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔

  • امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر دہشتگردی کی سازش کا جرم ثابت

    امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر دہشتگردی کی سازش کا جرم ثابت

    نیویارک : امریکی عدالت میں پاکستان شہری پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

    امریکی عدالت نے پاکستانی شہری عابد نصیر کو دہشتگردوں کی عملی مدد، دہشتگردی کے لیے ذرائع مہیا کرنے اور مانچسٹر کے آرناڈیل اسکوائر میں دھماکے کے لیے تباہ کن مواد مہیا کرنے کے الزام کو ثابت کرتے ہوئے مجرم قرار دیا ہے۔

    تاہم سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، عابد نصیرکو عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والے دستاویزات کو عابد نصیر کے مقدمے میں شہادت کے طور پر پیش کیا گیا، عابد نصیر کو دو ہزار نو میں برطانیہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔