Tag: Abid Sher Ali

  • ” نواز شریف  پاکستان آرہے ہیں”

    ” نواز شریف پاکستان آرہے ہیں”

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا 70سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیے اور یہ ملبہ ہماری حکومت پرڈال رہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دورمیں کینسرکی دوائیں مفت ہواکرتی تھیں، ان لوگوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ساڑھے تین سال میں ہرچیز میں مہنگائی کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ سارےچورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہوں نےاپنےہی لوگوں کوایمنسٹی دی، عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ بنانا ریپبلک کی سازش رچی گئی ہے، ہم ریاست کو بچانے کے لیے آئے تھے، ہمارا فیصلہ ہے عوام پر کوئی بم نہیں گرایاجائےگا۔

    نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا ہماری ٹیم کی اسپرٹ ہے کہ نوازشریف واپس پاکستان آرہے ہیں ، نوازشریف پربے پناہ ظلم ڈھائے گئے اور بے بنیادالزامات پرسزادی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لیکر پاکستان آیا ہوں، عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا، پاکستان میں غربت کےخاتمےکےلیےہرحدتک جائیں گے۔

  • احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    احسن اقبال نے عابد شیرعلی کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنی جماعت کے اہم رکن کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی تضحیک سے گریز کرنا چاہیے۔

    احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ میں اُس ٹوئٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈس اون کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی زبان کا استعمال کہ جس سے پاکستان کے کسی لسانی، نسلی یا مذہبی طبقے یا گروہ کی کسی بھی لحاظ سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست پر وہاں کے عوام سے متعلق ایک نازیبا جملہ کہا تھا۔

    بعد ازاں احسن اقبال کی جانب سے مذمت کے بعد انہوں نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، عابد شیرعلی نے کہا کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا تھا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے میں وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں، میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں۔

  • ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    فیصل آباد: چوہدری شیر علی کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ زمرد بیگم سابق وزیر اعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن تھیں، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    چوہدری شیر علی کی اہلیہ کی میت ان کے گھر پہنچ گئی، ایم پی اے میاں طاہر جمیل، ڈپٹی میئر امین بٹ، سابق چئرمین رضوان، جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن سکند بٹ اظہار تعزیت کے لیے عابد شیر علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    ن لیگی کارکنان سمیت دیگر رشتہ دار بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں، اور عزیز واقارب کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گذشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں، گزشتہ برس 22 اگست کو تشخیص ہوئی تھی کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں، وہ گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیرعلاج تھیں۔

    بیگم کلثوم نوازکی عمر 68 سال تھی اور وہ برصغیر کے مشہور پہلوان رستم ہند گاما پہلوان کی نواسی تھیں جبکہ 1971ء میں ان کی شادی نوازشریف سے ہوئی تھی۔

  • ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سے ہیں، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کا شکرگزارہوں ، این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ہم سب اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے پابند ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سےہیں اور ان سے مقابلہ ہے، جو ہیلی کاپٹر میں 55 روپے فی کلومیٹر کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ نے ملک میں صفر لوڈشیڈنگ کر دی، نیا ٹرانسمشن نظام متعارف کرایا، عوام دشمن حکومت نے پہلے پیٹرول اور پھر بجلی کا بم گرایا اور 3 ہزار کا بجلی کا بل 10 ہزار ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ تبدیلی لائے ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ پنجاب میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شیخ رشید نے موٹرسائیکل سوار کو سڑک پر گالیاں دیں، کیا یہ تبدیلی ہے، ایل پی جی مہنگی ہوگئی،عمران خان بڑی اچھی تبدیلی لائے ہیں۔

    عابدشیرعلی نے کہا عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے، ہم نے اپنے دورمیں بجلی پوری کی، 5 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

    لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا، جو پیسہ کسی اور سے لینا تھا وہ غریبوں سے لیا جارہا ہے، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

  • مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،  عابد شیر علی کی گنتی کی درخواست مسترد ہوگئی.

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد این اے 108 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب کامیاب قرار پائے.

    یاد رہے کہ لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا حکم دیا۔


    این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست


    عابد شیر علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کی رات پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کے لئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔

    عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے، جسے منظور کیا گیا۔

    البتہ لاہور ہائی کورٹ نے این اے 108 میں عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

  • این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور : عابد شیرعلی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے لیکن ہارماننے کو تیارنہیں، لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کی این اے 108میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    عابد شیر علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کی رات پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کے لئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ن لیگ نے رونا دھونا شروع کردیا ہے، عابد شیرعلی جہاں چاہیں دوڑیں لگائیں انہیں شکست ضرور ہوگی، جس طرف جائیں گے وہاں بلا نظر آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی220پولنگ اسٹیشنز میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنے مینڈیٹ پرکسی کو ڈاکا مارنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

     یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی عابد شیر علی کے کام نہیں آسکی تھی، مسلم لیگ ن کے رہنما کے مزید سات سو ایک ووٹ کم ہوگئے، جس جکے بعد تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار  ہے۔

  • ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    فیصل آباد: ن لیگی کارکن نے عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، جس میں ان پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کارکن ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور عابد شیرعلی اور دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، عابد شیرعلی، ان کے والد اور بھائی پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    کارکن عدنان جاوید کا کہنا ہے عمران شیرعلی اور شیخ ایوب سے سات کروڑ میں زمین خریدی، ملزمان نے منتقلی کے نام پر دوبارہ ایک کروڑ پانچ لاکھ لیے۔

    لیگی کارکن نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ایک ہی جائیداد دوبار بیچنے کا انکشاف ہوا، شیرعلی اورعابدشیرعلی نے ملزمان کی پشت پناہی کی۔

    خیال رہے کہ عدنان جاوید نے پی پی ایک سو گیارہ سے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ عابد شیرعلی این اے ایک سو آٹھ سے ن لیگی امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا، عمران شیر علی نے پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات جمع کرائے تھے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات منظور کیے تھے۔

    اپیل میں کہا گیا تھا کہ عمران شیر علی سوئی گیس بل کے ڈیفالٹر ہیں، ڈگری بھی جاری ہوئی جبکہ انھوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں، عابد شیر علی

    سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں، عابد شیر علی

    لاہور: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، حملے ہمیں الیکشن سے نہیں روک سکتے، سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی نے کہا کہ کوئی مذہب کا ٹھیکیدار نہیں، سیاست کو مذہب سے علیحدہ کریں، ہم سب عاشق رسول ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے، محب وطن پاکستانی کو اس آگ کو یہی روکنا ہوگا، ہمیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہوئی، سیاست کو مذہبی رنگ نہ دیں ورنہ سب کچھ جل جائے گا، دنیا کو ایسا پیغام ملا کہ وزیر داخلہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گولیاں چلتی رہیں گی، گولیوں میں نواز شریف کے شیر جیتیں گے، یہ گولیاں ان کو نیچا نہیں کرسکتیں، دہشت گرد تنظیموں کو سر عام سزا دینی چاہئے۔

    مزید پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ کرنے والا ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے، حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے 62 ارب کا سی پیک دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور زرداری تمھاری باری کبھی نہیں آئے گی، اب اس کو باری ملے گی جو قوم کی خدمت کرے گا.

    [bs-quote quote=” مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز 60 سےزائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، مگر ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو کسی نے نہیں پکڑا.

    وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےعمران خان کی طرح جھوٹے 300 ڈیم نہیں بنائے، نواز شریف نے خیبر پختو نخواہ کا ہیلی کاپٹر مفت میں استعمال نہیں کیا، مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ راجا ریاض کو لے کر جیت جائیں گے، لوٹے کیا نیا پاکستان بنائیں گے، زرداری دور میں حج سے لے کر رینٹل پاور تک اسکینڈل بنے.

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ خون بہتا تھا، ہم نے شہر میں امن قائم کیا، مشرف نے ایک کال پر ملک کا سودا کیا، زرداری نے ملک لوٹا، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے سی پیک دیا، اب یہ لڑائی اقتدارکی نہیں، بلکہ پاکستان کی ہے، جیت عوام کی ہوگی.


    لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی

    لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنا ہے، تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کہ لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے.

    [bs-quote quote=” لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد کیا اس بار بھی مایوس ہوکر نکلیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ یہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور لا کر کہیں گے کہ پہاڑ گرالیا، جلسہ کرنا ہے، تو لاہور ہی سے لوگ لائیں.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ایکشن نہیں لیا جاتا، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، ایان علی کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سب چور ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ آج ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ پر احتجاج نہیں ہو رہا، کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار نیپرا اور کے الیٹرک ہیں.

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی کو وزیر اعظم کی ہدایت پر اضافی گیس دلوائی، وزیر اعلیٰ سندھ  کو کہہ دیا ہے کہ 15 دن میں معاملات ٹھیک کریں، اب کراچی میں بجلی کا بحران ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی.


    :نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔