Tag: Abid Sher Ali

  • ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا،عابد شیر علی

    ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا،عابد شیر علی

    لاہور : پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے، مارچ 2018 میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا، مولابخش چانڈیو کراچی کے کچرے سے باہرنکلیں، لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی، گزشتہ سال کی نسبت اس بار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ اس وقت 320 ارب روپے ہے، جس میں گزشتہ کئی ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، کوئی بھی پاورجنریشن کمپنی عدم ادائیگی کے باعث بند نہیں ہوئی، جو سرکاری ادارہ واجبات ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی، قوم کو آنے والے دنوں میں سستی بجلی دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا تو انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا، کے پی کے میں اس وقت 378 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی، 69 سالوں میں جتنی بجلی پیدا کی گئی، نون لیگ کے دور میں اس سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی، لائن لاسز 17 فیصد اور ریکوری 93 فیصد پر لے آئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی


    یاد رہے گذشتہ رو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والے سرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کو سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں۔

  • کرپٹ لیڈروں کوسزا  دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاور پلانٹ کے دورہ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی.

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانامہ لیکس کی سماعتوں کے حوالے سے کہا کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

    پانامہ لیکس

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 3 اپریل پانامہ پیپرز کی پہلی قسط سامنے آئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں سمیت پاکستان کے سو کے قریب سرمایہ داروں، صنعت کاروں اور تاجروں کے علاوہ سیاست دانوں اور ججوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں سامنے آئے.

    اس حوالے سے گذشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرے بیٹوں کا ذکرآیا ہے میرا نہیں ،مجھے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی میں نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

    پانامہ لیکس کے انکشافات پر چئیرمین تحریک انصاف نے سخت موقف لیا، دھرنا اور قاحتجاج کیے بعدازاں سپریم کورٹ نے حقائق جانے کے لئے سماعتوں‌کا آغاز کیا، فی الحال ان سماعتوں‌ کا فیصلہ محفوظ ہے.

  • خیبرپختونخواہ حکومت ریلو کٹا ہے، شیخ رشید سے لال حویلی خالی کروائیں گے، عابد شیر علی

    خیبرپختونخواہ حکومت ریلو کٹا ہے، شیخ رشید سے لال حویلی خالی کروائیں گے، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ظالموں کے خلاف اور پاکستان کے مفاد میں ہے اس کی توسیع پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، خیبرپختونخواہ حکومت ریلو کٹا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی مخالفین پر گرجے برسے، انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں شیخ رشید کا تابوت نکلتا نظر آرہا ہے، عدالت کو شیخ رشید کے بیان توہین عدالت کے زمرے میں لینا چاہیے، عدالت کسی کی خواہشات کے مطابق فیصلہ نہیں دیتی بلکہ قانون کو مدنظر رکھ کر کرتی ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر صورت میں شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے لال حویلی خالی کروائی گی، عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف فاتح ٹیم کو کھانے پر تو بلا نہ سکے اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، عمران خان لوگوں کا دل جیتنے میں ناکام ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ریلے کٹا ہے اور اب ان کا دور ختم ہونے والا ہے، سیاسی نظام میں 12 ویں کھلاڑی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، حکومت اپنا کام کرنے کے بعد فیصلہ عوام پر چھوڑ دے گی پھر اُن کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کریں گے‘‘۔

  • بھارت سے زیادہ عمران خان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، عابد شیر علی

    بھارت سے زیادہ عمران خان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، عابد شیر علی

    ملتان:: وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ عمران خان کےبیانات نے پاکستان کونقصان پہنچایا، ہم نے پاناما میں اپنی تین نسلوں کاحساب دیا، پختون ہماری آن اورشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاناما میں اپنی تین نسلوں کا حساب دیا،عمران خان نے پختونوں اور پنجابیوں کو لڑانے کی کوشش ہے،پختون ہماری آن اورشان ہیں،بھارت سے زیادہ عمران خان کے بیانات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، آج پاکستان میں اتنی بڑی کانفرنس ہورہی ہے تو کیا اسے ملتوی کردیتے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کا چھوٹا بھائی ہے اور دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے، کاشتکاروں کا مال کھانے والے جہانگیر ترین بھی حساب دیں اور مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی حساب دینا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا،عابد شیرعلی


    وزیر مملکت نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مولابخش چانڈیو کو کراچی کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیں، مولابخش تنقید سے پہلے اپنے قائدی کی کرپشن کاحساب دیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے94فیصدعلاقوں کاسروےمکمل کرلیا ہے، 6 فیصد دیہی اور دوردراز علاقوں کا سروے آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا، دنیا پور کے سول جج کا بل جمع نہیں تھا ، ہائیکورٹ کو خط لکھ کر کنکشن کاٹ دیا ، وکلا کے لگائے ہوئے کنڈے بھی ہٹادیے گئے ہیں۔

  • پاناماکیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا،عابد شیرعلی

    پاناماکیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا، ہم پر تنقید کرنے والوں سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے، پاناماکیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرمملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال پاکستان کے اندھیرے ختم ہونے کا ہے، پاناما کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا، پاناما کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا، عمران خان نے ہمارے بزرگوں کا ٹرائل کیا، تنقید کرنے والوں سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کا شارٹ اتنا تیز ہوگا، عمران بال نہیں پکڑ سکے گا، اب ن لیگ کا ہر کارکن عمران خان کا گریبان پکڑے گا، عمران خان فلیٹس اور منی لانڈرنگ کا ثبوت پیش نہ کرسکے، جھوٹے الزام لگانے پر کارروائی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے۔


    مزید پڑھیں : پاناما فیصلہ آنے کے بعد ہم گلی گلی میں چھکے لگائیں گے،عابد شیر علی


    وزیر مملکت نے کہا ڈاکو کو للکار رہے ہیں کہ وہ تیار ہو جائیں۔

    عابد شیر علی نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ہم نے منی ٹریل دے دی، شیخ رشید کہاں جاؤ گے جب محکمہ اوقاف لال حویلی سے باہر پھینکے گا، لال حویلی کی جگہ بیواؤں کیلئے گھر بنے گا اور مسکین یتیم رہیں گے۔

  • فیصلہ آنے کے بعد پاناما پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی اور ہم گلی گلی میں چھکے لگائیں گے،عابد شیر علی

    فیصلہ آنے کے بعد پاناما پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی اور ہم گلی گلی میں چھکے لگائیں گے،عابد شیر علی

    گوجرانوالہ: وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی گئی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

    وزیرمملکت عابدشیرعلی نے نندی پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا دھاندلی اور پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی گئی ، ہم نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیا ہے، اب پی ٹی آئی اور اس کےحامیوں کوحساب دینا ہوگا، ہم نے سپریم کورٹ میں کامیاب جنگ لڑی۔

    عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتہاری ہیں جلد پکڑےجائیں گے، پولیس کے پاس عمران خان کے وارنٹ موجود ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد پاناما پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی،ہم پانامافیصلے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے، سڑک چھاپ لوگ کروڑوں کے مالک کیسے بن گئے، کینیڈا والی سرکار کو بھی پکڑا جائے گا۔

    عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین کو کے پی کے میں ٹھیکے ملتےہیں۔

    لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مارچ2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائےگی ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے انفارمیشن پر آپریشن کرینگے، دوتین ماہ میں نندی پور پاور پلانٹ کو گیس پرمنتقل کردیا جائے گا، ستمبر اکتوبر میں 4 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

    پاکستان سپر لیگ سے متعلق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، کرکٹ کی پاکستان میں بحالی ہوگی۔

  • بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، پیپلز پارٹی انکل اور آنٹی سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے،” بچہ تو بچہ ہے بچوں سے کیا بات کرنی “۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتساب کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کے انکل اور آنٹیوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، بلاول  پہلے ملک کی لوٹی ہوئی  دولت واپس لائیں پھر ہم سے احتساب کی بات کریں۔

    عابد شیرعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بچہ تو بچہ ہے، دل بھی بچہ ہے اور آگے بھی بچہ ہے۔

     انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر صوبائی وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو کوڑستان بنا دیا، صوبائی وزرا نے مزار قائد کا فانوس تک اتار کر بیچ دیا، سانحہ بلدیہ سندھ میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر کو اپنی قبر کھودنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کو قبضہ گروپ نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ملنے کے دعوے داروں کے دعوے دھرے رہ گئے، جو لوگ ٹکٹ کے دعوے کرتے تھے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر کا الیکشن ایک میچ ہے، تبدیلی ووٹ سے آئے گی، ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں، فیصلہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

  • پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    فیصل آباد: وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے قوم کو ڈانس، دھرنے اور گالم گلوچ کی سیاست کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کی طرح پاناما لیکس میں بھی ہم سرخرو ہوں گے مخالفین کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

    عابد شیر علی نے وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنے، کرپشن اور ڈانس کےعلاوہ کچھ نہیں دیا،علی امین گنڈا پور کو خود تحریک انصاف نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور مُک مکا ہونے کے بعد رہا کروایا اور جب وہ اسلحہ اور شراب کی بوتل سمیت پکڑے گئے تو پنجاب پولیس کو بُرا بھلا کہا جا رہا ہے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طرزِ سیاسیت ملک میں انتشار پھیلانے کا باعث بن رہی ہے تبدیلی دھرنے دینے سے نہیں ترقیاتی کام کرنے سے آتی ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

  • عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    لاہور / فیصل آباد : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان رشوت خور ہیں جو سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے بعد لیگی وزراء کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی عمران خان پر خوب گرجتے اور برستے رہے۔

    ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کا پارٹی ڈانس عوام نے مسترد کردیا ۔ بیس کروڑ کی آبادی میں چند ہزار افراد کو اکٹھا کر کےعمران خان نے کون سا تیر چلا لیا۔ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے حالات میں عمران خان کیا کرتے پھر رہے ہیں؟

    دوسری جانب فیصل آباد کے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی عمران خان پر بجلی کے بم گرا دئیے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی

     عابد شیر علی نے پی ٹی آئی پر بجلی گراتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر رشوت خوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایسے لوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی، سعد رفیق

     وزیرمملکت پانی وبجلی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس زبان میں بات کی اس سے دوگنا جواب دیا گیا جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی، مودی سمیت کوئی بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

     

  • اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں اسکول کادورہ کیا اورطالبات سے سبق سنا،طالبات نے تو سبق سنادیا لیکن وزیرصاحب ان کے سوال کا جواب نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی فیصل آباد میں گرلزاسکول ناظم آباد پہنچے تو طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر بچیاں پھول لیے کھڑی تھیں، وزیرمملکت وہ ہی پھول بچیوں پرہی نچھاورکر دیئے۔

    عابدشیرعلی خاصے خوشگوارموڈ میں تھے، وزیرمملکت نےاسکول میں مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طالبات سے سبق بھی سنا جو انہوں نے فرفر سنادیا۔

    اسکول کی طالبات کی جانب سے جب وزیرمملکت سےسوال کیا گیا تو موصوف کی سٹی گم ہوگئی، بچیوں کا کہنا تھا کہ ’’آپ جب بھی اسکول آتےہیں، بجلی نہیں ہوتی‘‘ عابد شیرعلی طالبات کےسوال کا جواب نہ دے سکے اور صرف اتنا کہنے پراکتفا کیا کہ بجلی اپنے وقت پر آجائے گی۔

    اسکول کی میڈم نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو خبر ہے کہ بجلی کے وزیرآئے ہیں۔ یاد رہے کہ عابد شیرعلی نے اسکول میں تو بچیوں کا سبق سنا لیکن کچھ عرصہ قبل وہ قومی اسمبلی میں بھی اپنا سبق نہیں سنا سکے تھے۔