Tag: abinandan

  • پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    نئی دہلی: بھارت کی مسلح افواج کے سربراہان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا، ائیرچیف مارشل آر جی کے کپور کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی واپسی کا اعلان ہمارے لیے بہت بڑی خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے حالیہ کشیدگی کے حوالے سے نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وہ بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں، پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کے ثبوت فراہم نہ کرسکے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے سوالات کیے کہ وہ کس طرح اپنے دعوؤں کو سچا ثابت کریں گے کیونکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    صحافیوں کے سوالات سُن کر مسلح افواج کے سربراہان گڑبڑا گئے اور انہوں نے جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔

    ایک صحافی نے بالاکوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں اور ثبوت کے حوالے سے سوال کیا تو ائیرچیف مارشل نے کہا کہ ابھی ہمیں تعداد کا کوئی علم نہیں اس لیے شواہد پیش نہیں کرسکتے۔

    پاکستان پر ایف 16 طیارے کے استعمال کا ثبوت کے حوالے سے جب صحافی نے سوال کیا تو ائیرچیف مارشل نے کہا ریڈار میں یہی ریکارڈ ہوا اور ایک میزائل کا ٹکڑا بھی ملا جو سب سے بڑا ثبوت ہے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں پکڑے جانے والے جہاز سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا۔

    مسلح افواج کے سربراہان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ٹکڑا ہاتھ میں تھاما اور میڈیا کو اسے بطور ثبوت دکھایا ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایف سولہ جہاز کے استعمال کی نشانی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

    اسی سے متعلق: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آر جی کے کپور کا کہنا تھا کہ ہمارے سپاہی کی واپسی خوش آئندہ ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ابھی نندن واپس اپنے وطن اور اپنے گھر آجائے گا۔

  • بھارتی پائلٹ کی رہائی: محبوبہ مفتی، حریت رہنما اور جمائما عمران خان کے فیصلے کی معترف

    بھارتی پائلٹ کی رہائی: محبوبہ مفتی، حریت رہنما اور جمائما عمران خان کے فیصلے کی معترف

    سری نگر / لندن: بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملنے لگی، جمائمہ خان نے  ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے گزشتہ روز پاکستانی حدود سے گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

    عمران خان نے قومی اسمبلی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں ابھی نندن کو کل رہائی دینے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا جائے گا۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیراعظم عمران خان کے امن کو کوششوں کو سراہتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو اچھی علامت قرار دیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبی مفتی نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اقدام مفاہمتی پیغام ہے جس کا ہماری سیاسی قیادت کو بھی مثبت جواب دینا ہوگا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اعلان اور ابھی نندن کی رہائی کو مفاہمت کے طور پر دیکھتی ہوں، ہماری سیاستی قیادت کا فرض ہے وہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان کی طرح اقدامات کرے۔

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے حقیقی وزیراعظم ہونے کا مظاہرہ کیا، اُن کا اقدام اور اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کے پاس کشیدگی بڑھانے کا اختیار بھی تھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدام کو یکطرفہ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ بھارتی حکومت کو بھی اس کا مثبت جواب دینا ہوگا۔

    علاوہ ازیں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے امن قائم ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام کی وجہ سے جنگ کے بادل چھٹیں گے اور کشمیر کا حساس مسئلہ بھی پرامن طریقے سے حل ہوگا۔