Tag: Abotabad

  • ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں قائم ایک اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم عثمان شبیر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں معمولی تکرار پر گولی چلا دی گئی، ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد، نجی اسکول میں ایڈمن افسر نے احتجاجی طلباء پر فائرنگ کردی

    پولیس حکام کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ناقص سکیورٹی پر اسکول انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں لاہور کے اسکول میں فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے بہار کالونی میں نجی اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

  • ایبٹ آباد:حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک غیرملکی دہشت گرد گرفتار

    ایبٹ آباد:حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک غیرملکی دہشت گرد گرفتار

    ایبٹ آباد: حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک غیر ملکی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔

    ایبٹ آباد کے علاقے میاں دی سیری میں حساس اداروں نےکارروائی کرکے خطرناک غیر ملکی دہشت گردکو گرفتار کرلیا اور تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی ملا ہے۔

  • آج 2005کے زلزلے کو 9سال گزر گئے

    آج 2005کے زلزلے کو 9سال گزر گئے

    کراچی:آٹھ اکتوبردوہزارپانچ کے زلزلے نےایبٹ آباد میں تباہی کی انمٹ نقوش چھوڑ دیئے ہیں، بحالی کے وعدے ہوئے لیکن وعدے ایفا نہ ہوسکے۔

    آٹھ اکتوبردوہزارپانچ کوآنے والا بدترین زلزلہ نو سال گزرنے کے بعد ذہنوں سے نہیں نکل سکا، ہولناک زلزلہ کے متعلق ایبٹ آباد میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،مختلف مذہبی، سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادگاروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اورشہدا کے لئےدعائے مغفرت بھی کی گئی۔

     زلزلے میں چھیالیس سوسے زادئد افرادلقمہ اجل بنے اورتین لاکھ سے زائدمکانات تباہ ہوگئے،حکومت کی جانب سے بحالی کے منصوبوں کا آغازتوضرورہوالیکن وہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔

    تباہی کی داستانیں رقم کرنے والے اس زلزلے نے اٹھارہ ہزارسے زائد معصوم بچوں کوبھی اُن کی ماؤں سے چھین لیا،اٹھائیس سوسےزائدتعلیمی ادارے ایسے تباہ ہوئے کہ آج تک بچے کھلےآسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں۔

    تباہ کن زلزلے کے نوسال بعدبھی زلزلہ متاثرین دوبارہ اپنے آشیانے بسنے اورتوجہ کے منتظرہیں۔

  • دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے، سینیٹرپروفیسرابراہیم

    دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے، سینیٹرپروفیسرابراہیم

    ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹرپروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں بلکہ اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے لائی گئی ہے، جماعت اسلامی حکومت کی اتحادی ہے اور کسی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گی۔ ایبٹ آباد میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ’’اسلام آباد کے دھرنوں کا ڈراپ سین قریب ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اسلام آبا د کے حالیہ حالات 1993کے حالات سے مماثلت رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا پشاور یونورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسراجمل کی بازیابی ہماری طالبان سے مذاکرات  کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اجمل سن 2010 سے طالبان کی قید میں تھے جنہیں گذشتہ روز ہی رہا کیا گیا ہے۔

  • ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد : سرکاری اسپتال سے دو روز کا نو مو لود بچہ اغواء، پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں بگنو ترکی رہائشی خاتون ارم کے ہاں دو روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی، جسے گائنی وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔

    ارم بی بی کے مطابق آج صبح ایک خاتون اس کے پاس آئی اور بچہ کے رونے پر اسے اٹھا یا ،اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے لے کر فرار ہو گئی، یہ خاتون گزشتہ چار روز سے مسلسل وارڈ کے اندر آتی جاتی رہی ہے ،خاتون کے شوہرکے مطابق اس نے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تاہم اس وقت نہ تو اسپتال میں کوئی سیکو رٹی پر مامورعملہ موجود تھااور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔

    پولیس نے خاتون کے خاوند کے بیان پر بچہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو اس معاملہ پر اپنامؤقف دینے سے انکارکردیا