Tag: Abottabad

  • اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری

    اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری

    واشنگٹن : پینٹا گون نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی اسی آئی اے کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر پر چھاپے کے دوران ملی، چار لاکھ ستر ہزار فائلوں کا ایک بڑا حصہ ریلیز کر دیا ہے۔

    امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دوہزارگیارہ میں القاعدہ کےسربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں چھپی خاندانی زندگی کی حیرت انگیز ویڈیوز جاری کی ہیں، ان ویڈیوز میں دنیا کے انتہائی مطلوب شخص کے بچوں کو سلائیڈز لیتے اور کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

     

    گھر کے اندر اور باہر کی یہ ویڈیوز سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والے ان کے کمپیوٹر سے نکالی ہیں۔

    https://youtu.be/NBHAVUkd7F4

    ویڈیوز میں اسامہ کے خاندان کو بغیر کسی خوف کے نارمل زندگی گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک ویڈیو میں مرغیوں اورخرگوش سےبھراایک پنجرابھی ہے اور گائے اور بلیوں کے لیے خاص انتظام ہے۔

    اس وڈیو کو دیکھ کر یہ کمان بھی نہیں ہوسکتا کہ یہاں دنیاکےانتہائی مطلوب دہشتگردکا بسیرا تھا، منظرِعام پرآنے والی ایک اوروڈیو میں کچھ بچے جو پاکستانی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں عام پاکستانی بچوں کی طرح گھر کے باہر جھولاجھول رہے ہیں اور غباروں کو نشانہ کو مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

    سی آئی اے کا کہنا ہے کچھ دستاویزات کو انکی حساسیت کی وجہ سے ریلیز نہیں کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری


    واضح رہے کہ 6 سال قبل پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج نے خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔

    اسامہ کی ہلاکت کا اعلان امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوس سے براہ راست خطاب میں کیا تھا اور کہا تھا اسامہ بن لادن کی لاش امریکی فوج نے حاصل کر لی ہے، جسے سمندر برد کر دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زلزلہ کے باعث ایبٹ آباد میں چار افراد جاں بحق

    زلزلہ کے باعث ایبٹ آباد میں چار افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد : زلزلہ کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دوخواتین اوراور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ کے باعث یونین کونسل ناڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گیا، جبکہ کیالہ پائیں میں بھی زلزلہ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

    دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے نے صوبوں کو زلزلے سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    ایبٹ آباد میں گزشتہ رات ہولناک زلزلہ کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اور لوگوں نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

  • دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    ایبٹ آباد : دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواحی علاقہ نگکی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑاہوا۔

    جس پر آج ایک سیاسی جماعت کے امیدوار نے اپنے ساتھیوں سمیت فوراہ چوک میں دوسرے گروپ کے کارکنان کی موجودگی پر ہوٹل میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

    زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوسرے دو افراد بھی دم توڑ گئے، نعشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی تھانہ کینٹ میں درج کر لیا ہے۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین نے فوراہ چوک پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا، اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

    احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی جب فوراہ چوک سے گزرنے لگے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو پولیس نے بڑی مشکل سے مظاہرین کے چنگل سے باہر نکالا اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے گارڈزہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

    مظاہرین نے ملزمان کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، ڈی پی ایبٹ آباد شیر اکبر خان خان خود موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی کروائی۔