Tag: about FATA

  • وزیرستان کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اسے ترقی دیں گے، مراد سعید

    وزیرستان کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اسے ترقی دیں گے، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم فاٹا کو ہرطرح سے ترقی دیں گے، وزیرستان کے عوام نے محرومیاں دور کرنے کیلئے ووٹ دیے تھے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم فاٹا کو ہرطرح سے ترقی دیں گے، اس بار پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ فاٹا کیلئے رکھا گیا ہے۔

    اپوزیشن اراکین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے عوام نے محرومیاں دور کرنے کیلئے ووٹ دیے تھے، فاٹا کی عوام نے ان کو ریاست کیخلاف بات کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا لیکن ہم ان کے حلقوں کی محرومیاں ہم ختم کررہے ہیں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ آپریشن سے مسئلے حل نہیں ہوتے مذاکرات سے ہوتے ہیں، یہاں کوئی سندھی، پنجابی، بلوچی یا پٹھان نہیں ہم سب ایک پاکستانی ہیں، چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ہر طرح سے امن قائم ہو جائے۔

  • چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور : وزیراطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پشتونوں کے حقوق کے نام پر قومی اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر جیسے لوگ پشتونوں کو اداروں کیخلاف اکسارہے ہیں۔

    یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہیں، پشتونوں کے حقوق کے نام پر قومی اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، ایسے لوگ ہی فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور قبائل نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، فاٹا کےعوام کی بحالی اور ان کےنقصانات کا ازالہ کیاجائے گا، میرانشاہ واقعہ پرافسوس ہوا ہے، اس واقعے کے بعد پی ٹی ایم کے ورکروں کو شرپسندوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، مٹھی بھر افراد ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • ملکی صورتحال، فاٹا اصلاحات، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

    ملکی صورتحال، فاٹا اصلاحات، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں فاٹا سے متعلق اصلاحات کی منظوری دینے کا بھی امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، شرکا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سمیت جاری اور آئندہ شروع ہونے والے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کی یادداشتوں کی منظوری اور فاٹا میں اصلاحات کی منظوری کا بھی امکان ہے کیوں کہ فاٹا اراکین اسمبلی نے گزشتہ اجلاس میں اصلاحات کی منظوری نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا۔

    دریں اثنا صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 3 مارچ کو طلب کرلیا،اجلاس جمعے کو صبح 10 بجے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    یہ پڑھیں: کے پی کے میں ضم ہوئے بغیر فاٹا میں اصلاحات ممکن نہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان متعدد بار فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    اسی سے متعلق: فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے، عمران خان

    قبل ازیں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں کےمستقبل پر فاٹا اصلاحاتی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد فاٹا اصلاحاتی رپورٹ پرمخالفت کا باب بند ہوچکا ہے، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی مرضی سے کیا جائے۔

    یہ پڑھیں: فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوامی رائے سے کیا جائےگا، مولانا فضل الرحمان

    فاٹا میں قبائلی عمائدین پر مبنی جرگے نے اصلاحات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فاٹا میں مقامی گورنر کی تعیناتی اور 2 سے 3 ہزار ارب روپے کا پیکیج دیا جائے بصورت دیگر وہ تحریک چلائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فاٹا عمائدین کا 3 ہزار ارب روپے کے پیکیج کا مطالبہ