Tag: about Hajj

  • عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’نسک پورٹل‘ پر مزید چار پیکیجز متعارف کرادیئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داخلی عازمین حج نسک پورٹل کے ذریعے اپنے لیے مطلوبہ پیکج لے سکتے ہیں، مگر اس میں ٹرانسپورٹ پروگرام شامل نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نسک پورٹل پر وزارت حج وعمرہ نے رواں برس اندرون مملکت سے عازمین کے لیے جن 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منیٰ کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع کیا گیا ہے۔

    دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہوتی ہے، جبکہ تیسرا جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام پیکیجز ٹرانسپورٹ پروگرام کے بغیر ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے 8 فروری سے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا تھا۔

    وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔

    واضح رہے داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں۔

  • ڈاکٹرعارف علوی حج کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس پہنچ گئے

    ڈاکٹرعارف علوی حج کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس پہنچ گئے

    جدہ : صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئے

    جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مکہ مکرمہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے ہمراہ پاکستانی سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

    صدر مملکت کی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

    واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز آج بروز پیر سے ہوگا جبکہ رکن اعظم وقوف عرفات منگل کے روز ادا کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 20 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے اور حج کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔