Tag: about spot fixing scandal

  • ایف آئی اے کھلاڑیوں سے تحقیقات روک دے، نجم سیٹھی

    ایف آئی اے کھلاڑیوں سے تحقیقات روک دے، نجم سیٹھی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد اب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی ایف آئی اے کی کھلاڑیوں سے تحقیقات پر اعتراض کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل ہونے والے پانچ کھلاڑیوں سے ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعترا ض کیا تھا ، اب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو بھی اس بات پر اعتراض ہے۔

    ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ہمارے لیے مسئلہ بن سکتی ہے،آئی سی سی کارروائی پر اعتراض کرسکتا ہے،ایف آئی اے سے کہیں گے کہ کارروائی روک کر ہمیں کام کرنے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے خلاف پی سی بی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جسے مکمل کرکے ایف آئی اے کو دیں گے۔


    یہ پڑھیں: سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ


     خیال رہے کہ آج ہی لاہور میں پاکستانی کرکٹرز خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے سامنے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ بکیز نے رابطہ ضرور کیا لیکن ہم نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل

      خالد لطیف نے کہا کہ مجھے بکیز نے چالیس لاکھ روپے کی آفر کی جسے قبول نہ کیا جب کہ محمد عرفان نے کہا کہ بکیز نے آفرز ضرور دیں لیکن انہیں قبول نہیں کیا، والدہ کی طبیعت خراب تھی اس لیے بورڈ کو آگاہ کردیا۔

  • شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    کراچی: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت موجود ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہے جس کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔


    یہ پڑھیں: پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل اور خالد ایونٹ سے باہر


    اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ کرکٹ بورڈ کا نہیں پورے پاکستان کا ہے،پی سی بی اس معاملے پر سختی سے پیش آئے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ شرجیل خان دبئی سے کراچی میرے ساتھ فلائٹ میں آئے، دونوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، میں ان سے سخت ناراض ہوں اس لیے میری شرجیل سے کوئی بات نہیں ہوئی، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے اگر جرم ثابت ہوا تو کھلاڑیوں کو سخت سزا دیں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر آئی سی سی نے نرمی برتی تو ہم نے بھی کی۔