Tag: about water matter

  • بھارتی واٹر کمیشن مذاکرات کے لیے پاکستان آنے پر رضا مند

    بھارتی واٹر کمیشن مذاکرات کے لیے پاکستان آنے پر رضا مند

    اسلام آباد: بھارتی واٹر کمیشن مذاکرات کے لیے پاکستان آنے پر رضا مند ہوگیا، وفد مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندہ مظہر اقبال کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر بھارت نے احتجاج کیا تھا اب بھارتی واٹر کمیشن پاکستان آنے پر راضی ہوگیا ہے،پاک بھارت آبی تنازعات نمٹانے کے لیے قومی امکان ہے کہ 25 مارچ کو لاہور میں دونوں ممالک کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوگا۔


    پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن گنگا اور دریائے چناب پر رتلہ ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا جس پر بھارت نے کئی بار جواب نہیں دیا لیکن اب بھارت راضی ہوگیا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے لاہور آئے گا،مذاکرات میں بھارت سے کشن گنگا اور رتلہ ڈیم کے ڈیزائن پر بات ہوگی۔

    خیال رہے کہ بھارتی وفد کو مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنا تھا تاہم اترپردیش میں ہونے والے الیکشن کے باعث یہ وفد اب مارچ کے آخر میں پاکستان پہنچے گا۔

  • سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانی پر بحث، اپوزیشن کا احتجاج

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانی پر بحث، اپوزیشن کا احتجاج

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانی کے معاملے پر منظور وسان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، شہلا رضا نے امداد پتافی کی طرح نصرت سحر عباسی کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دے دی جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی نے پانی کے معاملے پر تقریر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔

    نصرت سحر عباسی نے ایک حکومتی رکن کی طرف اشارہ کیا کہ اس سندھی نے سندھ کے لیے کچھ نہ کیا اور سی سی آئی میں خاموش بیٹھا رہا،انہوں نے بات کرتے ہوئے جوش خطابت میں وزیراعلیٰ سندھ کو مثال دیتے ہوئے ایوان کے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی۔

    بعد ازاں احساس ہونے پر انہوں نے معذرت کرلی اور کہا کہ معذرت چاہتی ہوں، میں جذباتی ہوں، پنجاب پانی کے معاملے پر ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے اگر پانی ملا تو سندھ مزید پاور فل ہوجائے گا پنجاب اسی بات سے ڈرتا ہے۔

    بعدازاں حکومتی وزیر منظور وسان کی باری آئی تو اپوزیشن نے شور مچایا اور ایوان سر پر اٹھالیا تاہم اسپیکر نے سب کو چپ کرادیا۔

    منظور وسان نے اپنی تقریر کے دوران ایم کیو ایم کو پانی کے مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کراچی والوں کے لیے انہوں نے کیا کیا جس پر ایم کیو ایم نے شور شرابہ کیا۔

    شہلا رضا نے کہا کہ کل کئی اسمبلیوں میں ہاتھا پائی ہوئی لیکن ہمیں اچھا تاثر دینا ہے ۔

    نصرت سحر عباسی کے مسلسل بولنے پر شہلا رضا نے کہا کہ آپ مت بولیں آپ کا مائیک بند ہے، آپ بولیں گی تو مزید بحث بڑھیں گی، اگر آپ کو بات سمجھ نہیں آرہی تو میرے چیمبر میں آجائیں۔

    اس جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔