Tag: abraj group

  • ابراج گروپ کے اعلیٰ انتظامی عہدیدارسرمایہ کاروں سے فراڈ کے الزامات میں گرفتار

    ابراج گروپ کے اعلیٰ انتظامی عہدیدارسرمایہ کاروں سے فراڈ کے الزامات میں گرفتار

    دبئی: یو اے ای کی تباہ حال پرائیویٹ ایکویٹی فرم ابراج کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور مینیجنگ پارٹر کو اپنے سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ابراج کیپیٹل کی دھوکا دہی سے متاثرہ افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس کی گیٹس اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا نام بھی شامل ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں سماعت کے موقع پر امریکی اسسٹنٹ اٹارنی اینڈریا گریسوالڈ نے عدالت کو بتایا کہ ابراج کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو عارف نقوی کو لندن جبکہ گروپ کے مینجنگ پارٹر مصطفیٰ عبدالودود کو نیویارک کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔

    سماعت کے موقع پر عبدالودود عدالت میں موجود تھے۔ انھوں نے سیکیورٹیز فراڈ، وائر فراڈ اور سازش کے الزامات کی صحت سے انکار کیا، تاہم ان کے وکیل بنجمن برافمین نے فوری طور پر اپنے موکل کی درخواست ضمانت یہ کہتے ہوئے دائر نہیں کی کہ انہیں مقدمے کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی کے لئے وقت درکار ہے۔

    گریسوالڈ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کو متذکرہ بالا الزامات کی بنا پر مسٹر نقوی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے انہیں امریکا لانے کی درخواست دینا ہو گی۔ نقوی کے ترجمان کیسے لارسن سے فوری طور پر اس پیش رفت سے متعلق ردعمل جاننے کے لئے رابطہ نہیں ہو سکا۔

  • کے الیکٹرک کی فروخت حکومتی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی،حکومت

    کے الیکٹرک کی فروخت حکومتی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی،حکومت

    کراچی : ابراج گروپ نے کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی تیاری کرلی ہے، حکومت نے صاف بتا دیا کہ حکومتی منظوری کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہو گی، کے الیکٹرک کی نجکاری کا تجربہ پہلے ہی بہت اچھا ثابت نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ میں اکثریتی حصص رکھنے والا ’’ابراج گروپ‘‘ اپنے حصص کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں میں سب سے اہم چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک ہے، کے الیکٹرک کے چھیاسٹھ فیصد حصص دبئی کی کمپنی ابراج گروپ کے پاس ہیں جبکہ بقیہ چوبیس فیصد حصص حکومت پاکستان کے پاس ہیں۔

    وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ حکومتی منظوری کے بنا کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، ابراج گروپ کے الیکٹرک نہیں فروخت کرسکتا۔

    سیکریٹر ی پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا فروخت پہلے ہی ایک خراب تجربہ رہا ہے۔


     

    مزید پڑھیں:  شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک خریدنے میں اظہار دلچسپی


     

    گزشتہ ہفتے چین کی سرکاری کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 2.3 ارب ڈالر ہے۔

  • کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کراچی : کے الیکٹرک کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے سستتر کروڑ چھالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں آف لوڈ کئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کےدوران ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کی ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے ستتر کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    ۔اس وقت کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کی ہولڈنگ انہتر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حصص کی فروخت سے کمپنی کو ساڑھے چھ ارب روپے تک حاصل ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابراج گروپ کے الیکٹرک میں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔