Tag: #abrar-ahmed

  • بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ: اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

    بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ: اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

    قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کےاسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

    پی سی بی کے مطابق دونوں بنگلادیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے، جو منگل 20 اگست سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

    اس کے علاوہ کامران غلام دوسرے 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے، یاد رہے کہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق سلیکٹرز نے مکمل  فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے سلیکٹر چاہتے ہیں کہ ابرار احمد بینچ پر بیٹھنے کے بجائے میچ پریکٹس کریں۔

    بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ’غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے ’ابرار‘ کا ڈیبیو ضائع کردیا‘

    ’غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے ’ابرار‘ کا ڈیبیو ضائع کردیا‘

    راولپنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل سیخ پا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’ہمیں پسند ناپسند کے کلچر سے نکلنا ہوگا اور ہماری ٹیم کو کھیلنے کا انداز بدلنا ہوگا۔

    انہوں نے بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ابرار احمد نے شاندار ڈیبیو کیا لیکن غیرذمہ دارانہ بیٹنگ نے نوجوان اسپنر کا ڈیبیو ضائع کردیا۔

    واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ملتان ٹیسٹ میں بھی مہمان ٹیم کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہیری بروک کو 108 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 11 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں اننگز میں 24 رنز بھی بنائے۔

    انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 281 اور 275 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم پہلی اننگ میں 208 رنز پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگ میں 328 رنز بناسکی۔

    سعود شکیل 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 60 رنز بنائے اور محمد نواز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے میچ میں فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک لیچ دونوں اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرسکے۔

  • ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے اب تک انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔

    ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش ٹیم کوگھما دیا، انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں لنچ سے پہلے انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو  پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر اسپنر بن گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، اور کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ابرار احمد ہی ہیں۔

    ڈیبیو کیپ حاصل کرنے کے بعد ابرار احمد کا کہنا تھا آج کا دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کے لیے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔