Tag: Absar Aalam

  • پیمرا کو دھمکیاں ‘ چیئرمین پیمرا نے کال میڈیا پرچلادی

    پیمرا کو دھمکیاں ‘ چیئرمین پیمرا نے کال میڈیا پرچلادی

    اسلام آباد: چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ اختیارات کو بہت محدود کردیا گیا ہے‘ پیمرا کے ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں‘ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں دھمکیاں دینے والے کون ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیمرا کے چیئرمین ابصارعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پیمرا کے ملازمین کو آواز بدل کر دھمکیاں دی جارہی ہیں ‘ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت بڑا کام ہے اور اس میں وفاقی ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں‘ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وزیراعظم نوازشریف اورچیف جسٹس کوخط لکھا ہے۔

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کے دوران دھمکیاں دینے والے شخص کی ٹیلی فون کال بھی سنائی۔


    ٹیلی فون کال میں کوئی نامعلوم شخص دھمکیاں دے رہا ہے کہ منع کیا تھا کہ چینل بند نہیں کرنا، سرکاری ملازم ہیں اپنا کام کریں کسی کے ذاتی ملازم نہ بنیں


    ابصارعالم نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی یہ نمبر ٹریس ہوجائے گا ہم اسے بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے ‘ ان کا کہنا تھا کہ معاملےکو لے کر سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ جس طرح کچھ ٹی وی چینلز نفرت پر مبنی مواد نشر کررہے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس کے خلاف پیمرا کے ادارے پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیمرا کا اختیار اپنے پاس رکھنا ہے تو پیمرا کو بند کردیا جائے۔

    چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ فحاشی، نفرت انگیزی کے خلاف ایکشن لیتے ہیں تو عدالتیں حکم امتناع دے دیتی ہیں، میرے خیال میں صورت حال اب بہت تشویشناک ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے میرے ٹیم ممبرز اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگیاں زیادہ اہم ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پیمرا میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داری سے عہدہ برآء نہیں ہوسکتا ۔

    انہوں نے اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ایک سال میں 82لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا ہے‘۔

  • ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    اسلام آباد : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔ تیئس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں۔ شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن کے علاوہ اورینٹ الیکٹرانک پرائیویٹ لمٹیڈ لاہور، میک انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ لاہور، اسکائی فلائیز، اسٹارٹائمز کام، سردار بلڈرز، پارس میڈیا، نیاٹل، ماسٹرو میڈیا، شہزاد اسکائی، ایچ بی ڈی ٹی ایچ بھی شامل ہیں۔

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ تاخیر کا شکار ہو، قومی مفاد میں ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں تاخیر نہیں کر سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی چینلز کے خلاف پیمرا کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تئیس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔

  • بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

    بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

    اسلام آباد: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ملک بھر میں بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 21 اکتوبر جمعہ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق 21 اکتوبر 2016 سہ پہر تین بجے سے ہوگا۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹی وی چینل اور ریڈیو کا لائسنس بغیر شوکاز معطل کردیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ اُس سمری کے جواب میں کیا گیا جو حکومتِ پاکستان کو ارسال کی گئی تھی جس کے جواب میں حکومت نے پیمرا کو مکمل اختیارات تفویض کیے تھے کہ وہ بھارتی پروگرامز سے متعلق فیصلہ کرنے میں مکمل بااختیار ہے۔

    حکومتی جواب کے بعد اتھارٹی نے 2006 میں سابق صدر و جنرل (ر)پرویز مشرف کی حکومت کی جانب سے بھارت کو دی گئی یک طرفہ رعایت کو منسوخ کردیا ہے۔

    perma-notification

    اس موقع پر  15 اکتوبر 2016 کی رات 12 بجے سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور مواد کے خلاف جاری مہم کے بارے میں چیئرمین اور اتھارٹی کو ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    اتھارٹی ممبران نے کامیاب مہم پر تمام پیمراافسران اور اسٹاف کی کاوشوں کر سراہتے ہوئے ان کارروائیوں کو جاری رکھنے کے احکامات بھی دئیے۔

    دوسری جانب کراچی میں پیمرا اور کسٹم کی صدر میں کارروائی کے دوران 3600 ایل ایم بیز ضبط کرلی گئیں ۔ پیمرا حکام کے مطابق برآمد ایل ایم بیز ڈی ٹی ایچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارتی چینل نشر کیے جاتے تھے۔

    پیمرا حکام کے مطابق شہر میں جہاں جہاں پر غیر قانونی طور پر ڈی ٹی ایچ فروخت ہورہی ہیں وہاں کارروائی کی جائے گی۔

    پیمرا حکام نے ضبط کی گئی 3600 ایل ایم بیز کسٹم حکام کے حوالے کردی ہیں۔

  • چیئرمین پی ٹی اے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    چیئرمین پی ٹی اے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : سپریم کورٹ رجسٹری میں سوشل میڈیا پر عدلیہ اور اس کے فیصلوں پر ہونے والی تنقید پر اظہار برہمی، چیئرمین پی ٹی اے کے قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردییے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی، جس میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم پیش ہوئے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اُن کے بارے میں دریافت کیا ، جس پر چیئرمین کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ’’وہ اسلام آباد میں کچھ پروگراموں میں مصروف ہیں۔

    عدالت نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے استفتار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے چینلز کے لائسنس کو معطل کیوں نہیں کیا گیا جو عدالتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہیں، ابصار عالم نے عدالت کو جواب دیا کہ قانون کے تحت جو کارروائی ممکن تھی وہ عمل میں لائی گئی۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اگلی سماعت پر اُن کو ضرور پیش کیا جائے، قبل ازیں سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی اسلم نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اویس شاہ اغواء کیس پر پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو متعلقہ افراد کے خلاف کارروئی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کیں۔