Tag: Abu Asim Azmi

  • حکومت مسلمانوں کی تاریخ مٹانا چاہتی ہے: بھارتی رکن اسمبلی پھٹ پڑے

    حکومت مسلمانوں کی تاریخ مٹانا چاہتی ہے: بھارتی رکن اسمبلی پھٹ پڑے

    نئی دہلی: بھارت کے مسلمان رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے، کیا مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساوتری بائی پھلے کے نام پر پونا میں 500 کروڑ روپے کا مجسمہ تعمیر کیا جارہا ہے لیکن حکومت فاطمہ شیخ اور عثمان شیخ کو کیسے بھول گئی؟

    انہوں نے کہا کہ کیا مہاراشٹر حکومت تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے؟ کیا مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا؟

    ابو عاصم کا کہنا تھا کہ چھتر پتی شیوا جی مہاراج کی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر مسلم کمانڈر تعینات تھے لیکن آج سرکاری ملازمتوں پر صرف 3.5 فیصد ہی مسلمان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کی آبادی 20 فیصد ہے لیکن ان کے لیے بجٹ صرف 0.13 فیصد ہے، ہائی کورٹ نے مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کا حکم دیا ہے لیکن حکومت دینے کو تیار نہیں۔

    ابو عاصم نے مزید کہا کہ شیوا جی مہاراج نے مساجد، درگاہوں اور قبرستاوں کو زمین اور گرانٹ دی تھی لیکن آج 20 اضلاع میں لینڈ جہاد کے نام پر بلڈر لابی کے تعاون سے مہاراشٹر میں روزانہ ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے۔

  • "مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست سیکولرازم کی فتح”

    "مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست سیکولرازم کی فتح”

    کلکتہ: سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر یونٹ کے صدر نے مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کی ناکامی کو ہندو مسلم انتشار اور نفرت انگیزی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست دراصل سیکولرزم کی جیت ہے، کرونا وبا کے دوران مرکزی حکومت کی ناکامی سے پریشان عوام نے مغربی بنگال میں اسے سبق سکھا دیا ہے۔

    ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے نفرت کی سیاست کرتی آئی ہے او اس نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کیا ہے اس لیے مغربی بنگال کے عوام نے اسے خارج کردیا ہے،مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست سیکولرزم کی جیت کے مترادف ہے کیونکہ عوام نے مذہب، ذات پات اور فرقہ پرستی سے ہٹ کر کر ووٹ دیا ہے اور یہ نتائج بی جے پی کی ہندو مسلم انتشار اور نفرت انگیزی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

    سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی واضح اکثریت حاصل کر کے مسلسل تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال الیکشن: کتنے مسلم امیدوار انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے؟ جانئے حیران کن اعداد وشمار

    دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں کئی مسلم امیدواروں نے فتح حاصل کرلی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں کل 303 مسلم امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 41 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    موجودہ وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کی پارٹی ترینمول کانگریس نے 3 مسلم خواتین امیدوار اور 40 مسلم مرد امیدوار کو اسمبلی الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، جن میں سے 41 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔