Tag: abu dhabi crown prince

  • وزیراعظم کی  ابوظہبی کے ولی عہد  کو دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش

    وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد کو دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید کو دبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کےولی عہدمحمدبن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں افغانستان کی صورتحال،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ،دوطرفہ تعاون امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکےمفادمیں ہے، سیاسی تصفیہ افغان عوام کےحقوق کےتحفظ کویقینی بنانےکابہترین راستہ ہے، عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدداورتعمیرنومیں مددکرے۔

    وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہد ک ومبارکباد پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ، طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ، طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد : ابوظہبی کےولی عہد شیخ محمدبن زید نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے پی آئی اےطیارہ حادثےپراظہارافسوس کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستانی قیدیوں کی بروقت رہائی پر ولی عہد کا شکریہ ادا  کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کےولی عہد شیخ محمدبن زید کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، شیخ محمدبن زید نے پی آئی اےطیارہ حادثےپراظہارافسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کےنقصان پراظہارتعزیت کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں عالمی وباسےنمٹنےکیلئےدوطرفہ تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نےپاکستانی قیدیوں کی بروقت رہائی پرولی عہدکاشکریہ اداکیا اور عالمی وبا کا پھیلاؤروکنےکیلئےیواےای کےاقدامات کی تعریف بھی کی۔

    وزیراعظم نے ابوظہبی کےولی عہد کو کوروناروک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا بروقت اقدامات نہ کرتےتوترقی پذیر ممالک کوسنگین نتائج کا سامنا ہوتا جبکہ ترقی پذیرممالک کیلئےقرض ریلیف کےعالمی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔

    دونوں رہنماؤں کےدرمیان مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیراعظم نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں شدت پسندی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی اقدامات سلامتی کونسل قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے، عالمی اداروں نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیا۔

    وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرپراوآئی سی اور عالمی اداروں کے بیانات کی تعریف کرتے ہوئے کہا عالمی برادری مسلمان مخالف بھارتی حکومت کا پروپیگنڈا مستردکرے۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کومزید مستحکم کرنے اور کوروناوائرس کےتدارک کیلئےمشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ذرائع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے، ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کو ایک دن کے لئے کھولا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ولی عہد ابوظہبی کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کل وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔

    ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کوایک دن کے لئے کھولاجائے گا۔

    ظہرانے میں شرکت کے لئے وزرا ، وزرائے مملکت اور مشیران کو دعوت نامےجاری کر دیئے گئے ہیں، شیخ محمد بن زیدالنہيان کے اعزاز میں ظہرانےمیں سیاسی، عسکری وسفارتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شیخ محمدبن زید النہيان ظہرانے میں شرکت کے لئے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے، ظہرانے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی شیخ محمد بن زید النہيان سے ملاقات ہوگی۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لئے مالیاتی پیکج حتمی شکل دے دی ہے، مالیاتی پیکج کا حتمی اعلان یو اے ای کےشیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے دورے میں ہوگا، یو اے ای پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہمی کے ساتھ ساتھ 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخرادائیگیوں پر دے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں : دورۂ یو اے ای، وزیر اعظم عمران خان کی اہم ملاقاتیں، مختلف امور اور صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان نے ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی تھی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبیل محل کا دورہ کیا، جہاں اُن کا استقبال شیخ راشد بن محمد المکتوم نے کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا دونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی زمانہ طالب علمی کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن زاید النہیان زمانہ طالب علمی میں اسکول کے بلیک بورڈ پر عربی میں عبارت لکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’عدل فرماں روا کی بنیاد ہے۔‘

    دبئی کے حکمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کے حوالے سے تبصرے میں کہا ہے کہ عدل فرما روا کی بنیاد ہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ میرے بھائی محمد بن زاید النہیان کی ایک تصویر جب وہ طالب علم ہوا کرتے تھے، تہذیبوں کا قیام عدل پر ہوا، امارات کی ریاست عدل پر قائم ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے ولی عہد زاید النہیان کا عدل ابھی تک متحدہ عرب امارات کی زندگی میں رچا بسا ہے، زاید النہیان کا عمل ابھی تک ابو خالد کے جی میں موجود ہے، ان کے خون میں گردش کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    ابوظہبی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یادرہے کہ  رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے تیسرے مرحلے میں  دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے کیے  گئے تھے۔


    مزید  پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط


    متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ابوظہبی کے ترقیاتی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے تیسرے مرحلے کے لیے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ ال غافی اور ملٹری کالج برائے انجینئرنگ کے کمانڈنٹ میجر جنرل انور الحق چوہدری نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمّاد عبید الزابی بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔