Tag: AbuDhabi

  • ابوظہبی : خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالے ہوشیار!! جدید ٹیکنالوجی متعارف

    ابوظہبی : خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالے ہوشیار!! جدید ٹیکنالوجی متعارف

    ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے خطرناک ڈرائیورز کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ماتحت محفوظ شہرسینٹر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الشامسی نے کہا کہ شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیور سسٹم استعمال کیا جارہا ہے، جس کے تحت خودکار نظام کے تحت خطرناک ڈرائیورز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے، یہ کام خودکار طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جارہا ہے۔

    الشامسی نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردئیے ہیں جن کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کیا گیا یا نہیں۔

    اس کے علاوہ ڈرائیورز کے اچانک مڑ جانے یا فٹ پاتھ کے کونے استعمال کرنے یا گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ رکھنے جیسی سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیاجا تا ہے۔

    انہوں نے توجہ دلائی کہ ابوظہبی ٹریفک پولیس گاڑیوں کی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد حاصل کررہی ہے، اس کے تحت زائد المیعاد پرمٹ والی گاڑیوں اور ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں پکڑی جارہی ہیں۔

    ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 6 خلاف ورزیاں ایسی ہیں جو مہلک حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔

    ان میں ڈرائیور کا اچانک مڑ جانا، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، ڈرائیور کا شاہراہ سے توجہ ہٹ جانا (موبائل یا کسی اور وجہ سے)، ریڈ سگنل توڑنا، اطمینان کیے بغیر چھوٹی سڑک سے بڑی شاہراہ پر آجانا اور مقررہ رفتار کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔

  • ابوظبی : عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    ابوظبی : عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    یو اے ای : فوڈ سیفٹی پروگرام متحدہ عرب امارات کی خوراک کی تنوع اور تحفظ کی حکمت عملی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ابوظبی میں خوراک کی حفاظت اور معیار سے متعلق انڈیکس کے حتمی امتحانات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ابوظبی ایگریکلچراینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (اے ڈی اے ایف ایس اے) کے تحت انڈیکس کا اہتمام اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگری کلچرآرگنازیشن کے تعاون سے مختلف مقامی اور وفاقی حکومتی اداروں کی شراکت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

    مذکورہ انڈیکس کا مقصد کوالٹی کنٹرول سسٹم اور قانون سازی کو بہتر بنانا ہے جبکہ انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے یو اے ای کے فوڈ سیفٹی نظام کو بھی مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

    اس سلسلے میں ابوظبی ایگریکلچراینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (اے ڈی اے ایف ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل سعید البحری الامیری نے کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی انڈیکس کی شرح کا جائزہ لینے کا منصوبہ اس نظام کی مضبوطی کویقینی بنانا ہے جو اعلیٰ قیادت کی ہدایات کے عین مطابق ہے۔

    العامری نے کہا کہ ابوظبی ایگریکلچراینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (اے ڈی اے ایف ایس اے) فوڈ سیفٹی کی اعلیٰ ترین شرح کو حاصل کرنے اور چلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین طرز عمل اور زرعی شعبے کو ترقی دینے کےحکومتی وژن کے حصول کیلئے مصروف عمل ہے۔

  • ابوظبی : شیخ زید ورثہ فیسٹول کا انعقاد، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ابوظبی : شیخ زید ورثہ فیسٹول کا انعقاد، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ابوظبی میں فیسٹول کا انعقاد شیخ زید ورثہ فیسٹول 2021 کی ہائر آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ میلے کی سرگرمیاں 18 نومبر کو ابوظبی کے الوثبہ میں شروع ہوں گی۔

    متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب شیخ زید ورثہ فیسٹول میں ملک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اس فیسٹول میں قومی روایات، آرٹس، دستکاری، خوراک اور متحدہ عرب امارات کی متحرک اور متنوع ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔

    ابوظہبی میں منعقدہ شیخ زید فیسٹول صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی سرپرستی میں اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈ شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایات پر منعقد ہوگا۔

    ،نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان اس کی نگرانی کریں گے میلے کی منتظم کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹول یکم اپریل 2022 تک جاری رہے گا جس میں قوم کی میراث کو محفوظ رکھنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی تہذیب کی گہرائی کو اجاگر کیا جائے گا اور خطے میں سیاحت اور ثقافتی منزل کے حوالے سے ابوظہبی کے بلند مقام کو مزید تقویت بھی ملے گی۔

    اس میلے کے نئے ایڈیشن میں ایونٹس کا بھرپور ایجنڈا شامل ہے ، بڑے تفریحی شوز کے ذریعے ورثہ کے محفوظ بنایا جائے گا۔

    عوامی آگاہی کو فروغ ملے گا اور تفریح کو اجاگر کرنے کے مواقع مہیا ہوں گے ۔ اس کے ایونٹس میں قومی دن عالمی تہذیبی مارچ نئے سال کی تقریبات اور الوثبۃ کاسٹیوم شو کی تقریبات بھی شامل ہیں۔

    میلے کی منتظم کمیٹی ہمیشہ سے ہی اس فیسٹول میں نئی سرگرمیوں کو شامل کرنے کیلئے سرگرم رہی ہے ، یہ اس میلے کے مقام و ساکھ کو ایک ایسے ثقافتی اور ورثہ کی قدر و منزلت عطا کرتی ہے جوکہ ملک کی شناخت کا عکاس ہے۔

    حال ہی میں اس میلے کی نئی ویژول میڈیا شناخت کا اعلان کیا گیا جس کے ڈیزائن میں ایک ہاک اور المقتبۃ برج شامل ہیں جوکہ ملک کی ماضی کی روایات اور روشن مستقبل کے ساتھ آئیندہ کے 50 برس کیلئے خوش آئیند ویژن کا اظہار ہے۔

  • ابوظبی نے 8 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

    ابوظبی نے 8 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

    ابوظبی : محکمہ صحت ابوظبی اور ابو ظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے گلوبی بزنس ایوارڈز کے تحت نویں سالانہ2021 سی ای او ایوارڈز میں آٹھ ایوارڈ جیتے ہیں۔

    یہ اعزازات کوویڈ19 وباء کا جواب دینے میں امارت کی کارکردگی کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔ امارت کی حکمت عملی یہ تھی کہ شعور اجاگر کیا جائے اور کمیونٹی کی صحت اور حفاظت پر وبائی امراض کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیجیٹل حل استعمال کیے جائیں۔

    ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی کے علاوہ سالانہ 2021 سی ای او ایوارڈز میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے معروف اداروں اور افراد کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

    ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے تین گولڈ ایوارڈ بشمول "کوویڈ19۔2021کے بارے میں بیداری اور تشہیری مہم” کا ایوارڈ جیتا۔

    مہم نے آگاہی پیغامات اور حکومتی احکامات کے ذریعے تمام کمیونٹیز تک پہنچنے میں متاثر کن سطح پر کامیابی حاصل کی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔

    دوسرا ایوارڈ "کوویڈ19، 2021 کے لیے مارکیٹنگ مہم” کے زمرے کے لیے تھا جو وباء کے دوران جاری کی گئی تھی جس کا مقصد ایسے افراد اور شعبوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا تھا جو وائرس سے پیچیدگیوں کے زیادہ خطرے میں ہیں۔

    ڈی ایچ او کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید نے امارت میں کوویڈ19وباء کے جواب میں صحت کے شعبے میں ان کی کوششوں کے لیے "ایگزیکٹو ہیرو آف دی ایئر2021″کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔

    ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے تین مختلف کیٹگریزکے لیے سلور ایوارڈ جیتا، جن میں "بہترین بیداری اور تشہیری مہم، 2021” شامل ہیں۔

    یہ مہم وائرس کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات پر مرکوز تھی جس میں15 مختلف زبانوں کو مواصلات کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    مہم کے ایک حصے کے طور پر ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے متعدد پلیٹ فارمز اورعوامی مقامات جیسے شاپنگ مالز، ریستورانوں، ہوٹلوں اور گیس اسٹیشنوں پر 000 106 اشاعتیں تیار اور تقسیم کیں۔

    دوسرا سلور ایوارڈ امارت میں کوویڈ19ویکسین کے لیے متعدد کلینیکل ٹرائلز کی حمایت میں مسلسل کوششوں کی وجہ سے "کوویڈ19، 2021 کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بہترین سروس” کے لیے تھا۔

    قومی ویکسینیشن پروگرام کو فعال کرنے کے علاوہ ڈی او ایچ نے ہوپ کنسورشیم کے قیام کی بھی قیادت کی تاکہ ویکسین کی تقسیم میں مدد کی جاسکے اور وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں عالمی کوششوں کی حمایت کی جاسکے۔

    تیسرا ابوظبی کی مکمل مارکیٹنگ مہم کے لیے "مارکیٹنگ مہم کوویڈ19 سے متعلقہ معلومات،2021″کے لیے تھا تاکہ کوویڈ19 وائرس اور اس کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

    ڈی اوایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے مقابلہ کرنے اور کوویڈ19، 2021 کے اثرات کو کم کرنے کی بہترین ٹیکنالوجی کے تحت دو کانسی کے ایوارڈ بھی جیتے جنہوں نے ہوم آئسولیشن پروگرام کے تعارف کو تسلیم کیا اور اسے ابوظہبی میں پہلی بار نافذ کیا۔ انہوں نے اپنے مقامی پروگرام کے لیے کانسی کا ایوارڈ بھی جیتا۔

  • ابوظبی : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے بڑی مشکل میں پڑ گئے

    ابوظبی : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے بڑی مشکل میں پڑ گئے

    متحدہ عرب امارات ابوظبی میں نئے کورونا ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں، پبلک مقامات پر ویکسین کی پابندی لگائی گئی ہے۔

    شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو شاپنگ مالز، کیفے اور ریستوران سمیت کئی مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے یا اس سے استثنی کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

    عرب نیوز اور امارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارات سے ابوظبی آنے والے ویکسین یافتہ شہریوں، مقیم افراد اور وزیٹرز کے داخلے سے متعلق طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ وہ افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں یا وہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں شریک ہیں، اگر ان کے پاس الحصن ایپ پر گرین پاس یا ایکٹو ای سٹار آئیکون ہے تو وہ ابوظبی میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    ای سٹار آئیکون والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور یہ سات دن کےلیے ہوگا۔ ویکسین لگوانے والے یا کلینیکل ٹرائل کے شرکا کو اگر گرین پاس یا ایکٹو ای یا سٹار آئیکون ہے تو انہیں ابوظبی میں آمد پر مزید ٹیسٹ کرانے اور امارت میں رہنے کے دوران اس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    بیرون ملک سے آنے والوں کو متعلقہ سفری پروٹوکول کی پیروی کرنا ہوگی وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی اور اگر وہ ابوظبی آتے ہیں تو ان کے لیے ٹیسٹنگ کا پہلے والا طریقہ کار ہی لاگو رہے گا۔

    اس کے تحت امارت میں داخلے کے 48 گھنٹےکے اندر پی سی آر ٹیسٹ یا 24 گھنٹے کے اندر ڈی پی آئی ٹیسٹ کرانا ہوگا اگر وہ بعد میں بھی امارت میں رہتے ہیں تو انہیں مزید اضافی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔

  • ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

    ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

    ابوظبی میں حکومت نے ڈاکٹرز کیلئے ایک وی آئی پی پیکج جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں گولڈن ویزے کے حصول میں آسانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں حکومت ابوظبی کے محکمہ صحت ، ڈی او ایچ اور ابوظہبی ریزیدنٹس آفس ، اے ڈی آر او نے ڈاکٹرز کو بااختیار بنانے میں مدد کیلئے نئے پیکجز کا اجراء کردیا جس سے انہیں ابوظہبی میں گولڈن ویزا کے لئے زیادہ سہولت و آسانی کے ساتھ درخواست دینے کا موقع میسر آئے گا۔

    اس نئے طریقہ کار کے تحت محکمہ صحت کے نامزد ڈاکٹرز کو یاس تسھیل مرکز برائے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے ذریعے گولڈن ویزا حاصل کرنے میں وی آئی پی پیکج کی پیشکش ہوگی۔

    یہ مرکز گولڈن ویزا پراسیسنگ کیلئے خصوصی طور پر نامزد ہے، اس وی آئی پی پیکج کیلئے 4 ہزار درہم فیس رکھی گئی ہے جس میں اضافی سہولیات جیسا کہ امارات آئی ڈی ، پاسپورٹ پک اپ اینڈ ڈراپ آف اور زیر کفیل افراد کیلئے ویزا ہولڈ سروسز بھی شامل ہیں۔

    اس فیس میں درخواست ، اسٹیٹس کی تبدیلی ، ویزا اسٹیمپنگ اور تسھیل پروسیسنگ کے اخراجات بھی شامل کیئے گئے ہیں، مزید دو غیر وی آئی پی پیکجز بھی دستیاب ہیں۔

    پہلے میں فیس 3470 درہم جو وائر ٹرانسفر کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور دوسرے کی فیس 3547 درہم ہے جسے آن لائن پیمنٹ سے انجام دیا جاسکتا ہے، ان تمام پیکجز کی فیسز میں جو اخراجات شامل نہیں ان میں موجودہ ویزا کی منسوخی اور طبی جائزہ فیس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ہر گھرانے کے رکن کی گولڈں ویزا درخواست پر ایسی ہی الگ الگ فیس لاگو ہوگی، غیر وی آئی پی پیکج کیلئے درخواست کو شہریت و شناخت کی قومی اتھارٹی کے زریعے ica.gov.ae پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

    محکمہ صحت میں ای ڈی برائے ہیلتھ کیئر ورک فورس ڈاکٹر راشد السویدی کا کہنا ہے کہ امارت میں ڈاکٹرز کی مزید بھلائی اور سہولت کی خاطر اور انہیں مزید بااختیار بنانے کیلئے ابوظہبی ریزڈنٹس آفس کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹرز کیلئے ان نئے پیکجز کا اجراء مشترکا عزم کا اظہار ہے تاکہ بہترین عالمی معیار کے مطابق معاشرے اور سماج کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے، مزید ڈاکٹرز کو ابوظبی میں راغب کرکے امارت میں صحت شعبے کو مزید جدید و بہترین بنایا جارہا ہے۔

    اے ڈی ڈی ای ڈی میں ایگزیکٹو افیئرز آفس کے ای ڈی سامح القبیسی کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد ابوظہبی کو رہنے ، کام کرنے اور بڑھنے کیلئے دنیا کا بہترین مقام بنانا ہے۔

    ابوظبی محکمہ صحت کے ساتھ اس پروگرام میں یہ پیشرفت قابل مسرت و ستائش ہے جوکہ ڈاکٹرز کو ابوظہبی میں اپنا کیئریر کامیاب ترین بنانے میں معاون ہوگا۔

    گولڈن ویزا کا اجراء ابوظبی کو دنیا بھر سے مہارت ، قابلیت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی خاطر دستیاب کیا گیا ہے اور اس کے کامیاب درخواست گزارو کو دس برس تک کا ویزا فراہم کیا جاتا ہے۔

    اس ویزا کے حامل افراد بغیر مقامی سپانسر کے یہاں پڑھ سکتے ہیں ، کام کرسکتے اور رہ سکتے ہیں۔اس ویزا کے اجراء سے ابوظہبی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی امکانات کو بھی فروغ ملا ہے۔

    تمام گولڈن ویزا کے درخواست گزاروں کو یاس تسھیل مرکز میں درخواست فارم کے ساتھ ادائیگی کا ثبوت [email protected] پر دینا ہوتا ہے جس سے انہیں مرکز میں آنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ اسکی فیس کو یاس تسھل کی ویب سائیٹ پر آن لائن بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

    درخواست وصولی کے ساتھ مرکز کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے اور تمام درکار معلومات اکھٹی کرکے انکا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    نئے معاہدہ کے تحت اب ڈاکٹرز کو محکمہ صحت سے رابطہ کرکے ایسے دستاویز لینے کی ضرورت نہیں ہے، درخواست پر پروسیسنگ کا عمل تقریبا دو ہفتوں میں انجام دے دیا جاتا ہے۔

  • ابوظبی : نرسری کلاسز کے لیے حکومت کی نئی ہدایات جاری

    ابوظبی : نرسری کلاسز کے لیے حکومت کی نئی ہدایات جاری

    ابوظبی : ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظبی میں نرسری کلاسز کے لیے نئے ضوابط کی منظوری دی ہے، اس پر یکم جولائی 2021سے عمل درآمد ہوگا۔

    امارات کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نئے طریقہ کار کے مطابق ببلز کے نام پر چھوٹے گروپس میں بچوں کو کم تعداد میں رکھا جائے گا تاہم ان ببلز میں اب تعداد بڑھائی جاسکے گی۔

    45دن اور2 سال تک عمر تک بچوں کے گروپ میں اب 8 کے بجائے12 بچے رکھے جاسکیں گے، دو سال سے چار سال عمر تک ببل گروپ میں 10 کی بجائے 16 بچے رکھے جاسکیں گے۔

    نرسریوں کو ہر جماعت میں فی بچہ ساڑھے 3 مربع میٹر کی جگہ میسر کرنا لازمی ہوگی جبکہ کھلے مقام کےلیے جگہ پانچ مربع میٹرہوگی۔ نئے طریقہ کار میں ضرورت کے تحت نرسری کو فوری بند کرنے کی بجائے بتدریج بند کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

    جس ببل گروپ میں کوئی ایک انفیکشن کیس سامنے آیا تو اس ببل گروپ کو 10 روز کیلئے بند کیا جائے گا، اگر تین گروپس میں ایسے کیس آجاتے ہیں تو نرسری 10 روز کےلیے بند ہوگی جس کی بنیاد مخصوص اقدامات پر ہوگی۔

    ابوظبی محکمہ برائے تعلیم و دانش میں ارلی چائلد ہڈ ایجوکیشن کی ڈویژن ڈائریکٹر مریم الحلامی کا کہنا تھا کہ نرسریوں نے بھی بچوں کےلیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ نرسریوں کے 77 فیصد عملہ کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

    نئے طریقہ کار میں نرسریوں کے باقاعدہ معا ئنے اور جائزے کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ نرسریوں کے عملے کے لیے کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کی لازمی ورچوئل تربیت کی گئی۔ کڈز فرسٹ گروپ کے بانی، سی ای او کامل نجار نے نئے طریقہ کار کا خیرمقدم کیا ہے۔

  • ابوظبی کورونا وائرس کی نئی دوا حاصل کرنے والا پہلا شہر بن گیا

    ابوظبی کورونا وائرس کی نئی دوا حاصل کرنے والا پہلا شہر بن گیا

    یو اے ای : کورونا وائرس کی عالمی وباء کی روک تھام اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ابوظبی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، کورونا وائرس کی دوا کی پہلی کھیپ ابو ظبی پہنچ گئی۔

    امریکی اور برطانوی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا وائرس کی نئی دوا سوتر ویماب وی آئی آر 783 کی پہلی شپمنٹ ابوظبی پہنچ گئی ہے۔ ابوظبی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی نئی دوا حاصل کرنے والا پہلا شہر ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے ایمرجنسی کی صورتحال میں دوا استعمال کرنے کی اجازت مئی کے مہینے میں دی تھی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا سے کورونا بیماری کی شدت سے بچا جا سکتا ہے اور جن کورونا مریضوں کا ابتدائی مراحل میں علاج ہوا ان میں سے 85 فیصد کی موت واقع نہیں ہوئی۔

    کورونا وائرس کی دوا برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن اور امریکی بائیو ٹیک کمپنی وی آئی آر بائیو ٹیکنالوجی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

    کورونا وائرس کی ہلکی اور معتدل علامات کے علاج کے لیے اس مونوکلونل اینٹی باڈی کی ایک ہی خوراک لی جاتی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے مئی میں اس دوا کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔

    ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ اس کے انجیکشن میں لیب میں تیار کردہ پروٹین کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کی طرح کورونا وائرس جیسے نقصان دہ اینٹی جنز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ کویت اور بحرین نے کورونا وائرس کے علاج کے طور پر سوترویماب دوا کے استعمال کی منظوری رواں ماہ کے شروع میں دی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں میں متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

    اماراتی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بدھ کے روز دو ہزار 11 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ چار افراد کی موات واقع ہوئی ہے۔

  • مخصوص افراد کو کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی، لیکن کیوں؟

    مخصوص افراد کو کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی، لیکن کیوں؟

    ابوظبی کے میڈیا آفس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام افراد جن کے داخلی اور رہائشی ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے، ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مفت کورونا ویکسینز لگائی جائے گی۔

    عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو اپنے ٹویٹ میں میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ مفت کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کسی بھی قسم کی باقاعدہ شناخت یہاں تک کہ اس کی معیاد ختم بھی ہو چکی ہو، مخصوص ویکسین سینٹرز میں رجسٹر ہونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    اس فیصلے سے قبل امارات کی شناخت یا مستقل رہائش پذیر افراد ہی دارالحکومت میں ویکسین کے لیے اندراج کروا سکتے تھے۔ حکام نے یہ فیصلہ امارات کے بیشتر عوامی مقامات پر داخلے کے لیے "گرین پاس” نظام کے نفاذ کے کچھ ہی دنوں بعد کیا ہے۔

    پندرہ جون سے مالز، بڑی سپر مارکیٹوں، جمز اور ہوٹلوں میں آنے والے افراد کو داخل ہونے کے لیے الحصن ایپ پر کلر کوڈ دکھانا ہوگا۔

    میڈیا آفس نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرس کمیٹی نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے امارات کی چار ستونوں کی حکمت عملی کی بنیاد پر، الحصن ایپ پر گرین پاس کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس حکمت عملی میں ٹیکے لگانے، فعال کیسز کا سراغ لگانے، محفوظ داخلے اور حفاظتی اقدامات کو اپنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

    ایپ کے حوالے سے ابوظہبی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ الحصن کے کلر کوڈنگ نظام کی چھ اقسام ہیں۔ جن میں ویکسین مکمل لگ چکی ہے، دوسری خوراک کے وصول کنندگان، پہلی خوراک کے وصول کنندگان اور دوسری کے منتظر شامل ہیں۔ اس فیصلے میں 16 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد بھی شامل ہیں۔

  • ابوظبی آنے والے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان، پابندی ختم

    ابوظبی آنے والے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان، پابندی ختم

    ابوظبی : کورونا وبا کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندی کے بعد ابو ظبی نے دنیا کے 14ممالک کے شہریوں کو ریاست میں آنے کے بعد قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودی عرب سمیت 14 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

    یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی نے اس حوالے سے گرین لسٹ جاری کی ہے جس میں شامل سعودی عرب سمیت14 ملکوں سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔

    خبر میں بتایا گیا ہے کہ جبری آئسولیشن کی شرط سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست میں آسٹریلیا، اسرائیل، سعودی عرب، چین، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، ہانگ کانگ، گرین لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، ماریشس ودیگر شامل ہیں۔

    ابو ظبی کے حکام نے مزید کہا ہے کہ گرین لسٹ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا اور عالمی وبا کورونا کے تازہ حالات اور ہر ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اسے مذکورہ فہرست میں شامل یا خارج کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔