Tag: AbuDhabi test

  • نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    ابوظہبی : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی، قومی ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں156 رنز بنا سکی، صرف بابراعظم نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کیویز نے کھیل کے آخری روز7وکٹوں کے نقصان پر353رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جواب میں بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، صرف55رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی.

    بعد ازاں پوری ٹیم 156رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے، دوسری اننگز میں صرف 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    اوپننگ بلے باز امام الحق نے 22رنز بنائے، مایہ ناز بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث سہیل نے بھی شائقین کو مایوس کیا اور محض نو رنز بنا کر چلتے بنے.

    اس کی اگلی ہی بول پر اسد شفیق بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی دھوکہ دے گئے انہوں نے28رنز بنائے، ان کے بعد بلال آصف اور یاسر شاہ بھی زیادی دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پویلین لوٹ گئے.

    قومی کے واحد کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 51رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی بول پر آؤٹ ہوگئے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ : پانچواں روز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو280رنز کا ہدف دے دیا

    ابوظہبی ٹیسٹ : پانچواں روز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو280رنز کا ہدف دے دیا

    ابو ظہبی : نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان ٹیم کو280رنز کا ہدف دے دیا، تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے، محمد حفیظ اپنا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کیویز نے دوسری اننگز تین سو تریپن رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی۔ کھیل کے آخری دن پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، اناسی اوورز میں پاکستان کو دو سو اسی رنز بنانے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ اور اظہرعلی آؤٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے ہیں، محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے، دوسری اننگز میں صرف 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    محمد حفیظ نے دوہزار تین میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر پچپن ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ حفیظ نے طویل فارمیٹ میں دس سنچریاں اور بارہ نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ : انگلینڈ کی 598رنز پر اننگز ڈکلیئر، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی ٹیسٹ : انگلینڈ کی 598رنز پر اننگز ڈکلیئر، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان کے دو کھلاڑی صرف تین رنز کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے 598رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، جبکہ انگلینڈ کو پاکستان پر 72رنز کی برتری حاصل ہے۔

    انگلینڈ نے پاکستان کے 523رنز کے جواب میں پانچویں روز کے کھیل کے آغازہی میں 9وکٹوں کے نقصان پر 598رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔

    برطانوی کپتان ایلسٹر کوک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18چوکوں کی مدد سے 263سکور بنائے۔

    تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت محمد حفیظ 32 رنز اور یونس خان دو رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل جاری، ایلسٹر کک کی شاندار ڈبل سنچری

    ابوظہبی ٹیسٹ : چوتھے دن کا کھیل جاری، ایلسٹر کک کی شاندار ڈبل سنچری

    ابوظہبی : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔

    انگلینڈ نے پاکستان کے 523رنز کے جواب میں عمدہ کھیل کا مطاہرہ کیا ہے، انگلش ٹیم نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 394 رنز بنا لئے ہیں۔

    آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں معین علی 35 رنز ، آئن بیل نے 63 رنز اور مارک ووڈ نے 4 رنز بنائے ۔

    اس وقت کریز پرانگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک 201 رنز اور جوروٹ 74 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ گزشتہ روز کک نے معین علی کے ساتھ مل کر بغیر کسی نقصان کے 56 رنز کے اسکور سے انگلینڈ کی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اسکور 116 تک پہنچا دیا۔

    لیکن عمران خان نے معین علی کو 35رنز پر پویلین پہنچا دیا،