Tag: Abuja

  • نائجیریا میں گیس ٹینکر میں خوفناک دھماکہ، 28 سے زائد افراد ہلاک

    نائجیریا میں گیس ٹینکر میں خوفناک دھماکہ، 28 سے زائد افراد ہلاک

    ابوجا : نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکے اور آتشزدگی سے کئی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد گیس ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا کے بعد ہونے والی آتشزدگی سے آس پاس کھڑی درجن سے زائد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی، اندوہناک حادثے میں اب تک 28افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں مرنے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے روڈ سیفٹی ایجنسی کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد 5کاروں، 3رکشوں اور متعدد موٹرسائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد خوفناک آگ لگ گئی۔

    عہدیدار کے مطابق حادثے میں28افراد جاں بحق ہوئے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا، ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان بھی تباہ ہوگیا۔

  • بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے، نائجیرین صدر

    بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے، نائجیرین صدر

    ابوجا: نائجیریا کے نومنتخب صدرمحمدو بوہاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے۔

    نائجیریا کے نو منتخب صدر بوہاری نے کہا ہے کہ وہ بوکوحرام کا پیچھا کریں گےاوراسے ختم کرکے دم لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بوکوحرام پانچ برس سے حملے کررہی ہے اور نائجیریا کی فوج کو شکست دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کی فوج جلد بوکوحرام کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گی اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں موجود نائجراورچاڈ کی فوج کو واپس بھیج دیں گے۔

  • نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    ابوجہ: نائجیریا کے شہر بورنو میں شدت پسندوں کے حملےمیں پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے بورنو کے ایک نواحی گاؤں پردھاوا بول دیا مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بیس افراد موقع پردم توڑگئے،جبکہ متعدد زخمیوں نے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق مسلح افراد فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا: نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دو سو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

    حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغواء کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے ۔