Tag: Abuse of women

  • لاہور: بلوڈان گروپ کی 17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    لاہور: بلوڈان گروپ کی 17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا اور اس قسم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پولیس روایتی بےحسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور کے دو علاقوں میں درندہ صفت ملزمان نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرپائی۔

    ایف آئی آر میں لکھے گئے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے سٹی رائیونڈ میں 17سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی اور ملزمان نے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

    متن میں بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کی رہائشی لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائی کے ساتھ کسی کام سے جارہی تھی کہ راستے سے بدمان زمانہ بلوڈان گروپ کے کارندے لڑکی کو اسلحہ کے زور پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔

    سفاک ملزمان نے مغوی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، تھانہ سٹی رائیونڈ میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسرے واقعے میں کوٹ لکھپت میں بہنوئی نے شادی شدہ سالی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فخرالدین نے بیوی کی بہن کو گھر میں اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں ایک ہی دن دو خواتین مبینہ زیادتی کا شکار

    ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات میں مفرور ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ لاہور میں زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعے نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

  • راولپنڈی اور لاہور میں خاتون اور طالبہ سے زیادتی کے واقعات

    راولپنڈی اور لاہور میں خاتون اور طالبہ سے زیادتی کے واقعات

    راولپنڈی / لاہور :  پنجاب میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کے ساتھ جبکہ راولپنڈی میں مدرسے کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا واقعہ پٌیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ اسٹاپ پر مسافر گاڑی سے اپنی بیٹی کے ساتھ اتری۔ مذکورہ خاتون نے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ روکا، رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر بہانے سے ایل ڈی اے ایوینیو لے گیا۔

    رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی، تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں، خاتون کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    لاہور میں رکشہ سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کے حوالے سے معاون خصوصی شہبازگل نے بتایا ہے کہ بدتمیزی کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو پولیس نےتحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جلد بدتمیزی کرنے والے مجرم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں مدرسے کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے ملزم کی تلاش میں راولپنڈی سمیت چکری، حسن ابدال اورمانسہرہ میں چھاپے مارے ہیں۔ ملزم کے بھائی اور دیگرافراد کو تحویل میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق مدرسہ کے نائب امیر، منتظم اور دیگرکو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی نے طالبہ سے ملاقات کی اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔