Tag: Accepted

  • پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور

    پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور

    وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے حکومت کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت اعلیٰ کے حصول کیلیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی سے ناراض چھینہ گروپ کے 14 اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا تھا جب کہ آج ترین گروپ کے3ارکان اسمبلی نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ترین گروپ کے تین ارکان نے پھر بغاوت کردی

    ذرائع ق لیگ کے مطابق حمایت کرنے والوں میں امیرمحمد، عبدالحئی اوررفاقت گیلانی شامل ہیں، تینوں ارکان اسمبلی مونس الہٰی کے ساتھ ہی اسمبلی پہنچے۔

    ق لیگ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کے مزید ارکان اسمبلی جلد ہی ہمارےساتھ ہوں گے۔

  • ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

    ایتھنز میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم نے قبول کرلی

    ایتھنز: یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں لگنے والی خوفناک آگ کی ذمہ داری یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے ایتھنز کے نواحی علاقوں میں لگنے والی شدید آگ کی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری قبول کر لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی وزیر اعظم کو ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے ذمہ داری قبول کی۔

    مخالفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔


    ایتھنز کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی، 74 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ ایتھنز کے نواح میں لگنے والی اس آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستاسی تک پہنچ چکی ہے اور ابھی جلی ہوئی جگہوں سے ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ آگ رواں ماہ 24 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے لگی اور تیزی سے پھیلتی چلی گئی، گھروں سے بھاگنے والے افراد بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

    واضح رہے کہ جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلو میٹر تک پھیل چکی ہے جس سے 100 کے قریب گھر اور متعدد گاڑیاں بھی جل چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کینیڈا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    کینیڈا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    اوٹاوا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ڈینفوٹ اور لوگان ایوینو پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے، واضح رہے کہ ٹورنٹو حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    عسکریت پسند تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کو خاص مقصد کے لیے بھیجا گیا تھا، جبکہ داعش نے حملے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔


    ٹورنٹو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی


    خیال رہے کہ مذکورہ حملے کے بعد ٹورنٹو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا تھا کہ واقعے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں ایک بچی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیس ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلح شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل پولیس پر بھی فائرنگ  کی تھی۔

    علاوہ ازیں پولیس ترجمان نے کہا تھا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملے کی وجہ کیا تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا

    اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا

    روم: یورپی یونین کی جانب سے تارکین وطن سے متعلق واضح حکمت عملی تیار ہونے تک اٹلی تارکین وطن کو قبول کرنے پر راضی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک یورپی یونین تارکین وطن سے متعلق واضح طور پر حکمت عملی تیار نہیں کر لیتی اس وقت تک اٹلی تارکین وطن کو اپنے خطے میں قبول کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی نے بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اب تارکین وطن اٹلی میں رہیں گے۔

    یورپی یونین اس بابت ایک حکمت عملی واضح نہیں کرتی اور ان تارکین وطن کو مناسب انداز سے مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق نہیں ہو جاتا، اٹلی تب تک ان تارکین وطن کو قبول کرتا رہے گا۔


    تارکین وطن کی آمد کے معاملے پر جرمن حکومتی بحران کا حل نکل آیا


    قبل ازیں اٹلی اور یورپی یونین کے بیانات میں تضاد پایا جاتا تھا، اٹلی حکام نے مزید تارکین وطن کو اپنے خطے میں قبول کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں اٹلی کے وزیر خارجہ اینزو ماؤیرو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کے حوالے سے یورپی یونین جلد اپنا فیصلہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی پونین کی جانب سے اہم فیصلہ کیا جائے گا کہ آنے والے تارکین وطن کو کن کن یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنا ہے، اس دوران اٹلی بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنے ہاں رکھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    سعودی عرب: سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

    ریاض: سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے صوبے قاسم میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر عالمی شدت پسند گروہ داعش نے حملہ کیا تھا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے جبکہ اس حملے میں داعش کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    صوبہ قاسم کے علاقے بریدہ میں ہونے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار سمیت ایک غیر ملکی باشندہ بھی مارا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔


    ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار


    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے باقاعدہ حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے تاہم انہوں نے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سے اندازہ ہوسکے کہ واقعی یہ حملہ انہوں نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں چین، پاکستان، روس اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں‌ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔


    داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس


    علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ: غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ: غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وحشت اور درندگی کی حدیں پار کرنے والی اسرائیلی فوج نے غزہ میں معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید جبکہ سو سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا آج اجلاس ہوا جس میں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قراد داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔


    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، چار فلسطینی شہید، سینکڑوں زخمی


    اجلاس کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کا الزام امریکا نے حماس پر ڈالنے کی کوشش کی جسے مسترد کردیا گیا، 193 رکنی جنرل اسمبلی میں قرارداد 8 کے مقابلے میں 120 ووٹوں سے منظور کی گئ جبکہ 45 ملکوں نے قراراداد کے لیے ہونیوالی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال دو جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی تھی، امریکا نے اپنی قرارداد میں غزہ میں تشدد کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا۔


    سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی


    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کی سرحدی پٹی غزہ میں ہفتہ وار مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث چار فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔