Tag: accidant

  • ویڈیو : خطرناک اوور ٹیک، کار ڈرائیور موت سے کیسے محفوظ رہا؟ گاڑی تباہ

    ویڈیو : خطرناک اوور ٹیک، کار ڈرائیور موت سے کیسے محفوظ رہا؟ گاڑی تباہ

    کیٹرنگ : موٹر وے پر خطرناک انداز میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرنے والی کار عین سڑک کے بیچ میں ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک خطرناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لال رنگ کی کار نے بڑے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، مگر لمحوں میں یہ کوشش ایک خوفناک تصادم میں بدل گئی۔

    ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ کار دو بڑے تیز رفتار ٹرکوں کے درمیان نہایت تیز رفتاری اور کم فاصلے پر چل رہی تھی۔ جیسے ہی ایک ٹرک نے اچانک لین تبدیل کی، اس کا کونا کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کار گھومتی ہوئی سڑک کے درمیان جا پہنچی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

    

    حادثے کے وقت ٹریفک عام رفتار سے رواں دواں تھا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی اور گاڑی پیچھے سے نہیں آئی ورنہ صورتحال اس سے زیادہ افسوسناک ہوجاتی۔

    کار ڈرائیور کی ذرا سی لاپرواہی نے نہ صرف اپنی جان بلکہ دیگر گاڑیوں کو بھی شدید خطرے میں ڈال دیا تھا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، مگر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

    مقامی ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش جاری ہے اور کار ڈرائیور کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں۔

    حکام نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ وہ موٹر وے پر لین بدلتے یا اوور ٹیک کرتے وقت مناسب فاصلہ اور رفتار کا خاص خیال رکھیں۔

  • کراچی : آئل ٹینکر میں اچانک آگ کیسے لگی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    کراچی : آئل ٹینکر میں اچانک آگ کیسے لگی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    کراچی : کورنگی گودام چورنگی کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ڈرائیور نے حقیقت بیان کردی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگائی تھی۔

    آئل ٹینکر میں آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی، حادثے کے بعد لگائی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق آئل ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا تھا۔

    اس سے قبل یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ آئل ٹینکر میں آگ شارٹ کرکٹ کے باعث لگی جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسریل ایریا میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا، جس پر پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں آئل ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اچانک ٹینکر کے سامنے آگیا تھا۔

    ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں نے بریک مارنے کی پوری کوشش کی تو فیل ہوگئی، تاہم موٹر سائیکل سوار کے بازو پر چوٹ لگی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل عوام نے آئل ٹینکر کو آگ لگائی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کریم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    مزیدپڑھیں : گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر  نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

    کراچی کے ایک اور علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

  • بھارت : بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن، مزدور جاں بحق

    بھارت : بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن، مزدور جاں بحق

    نئی دہلی : لاک ڈاؤن کے باعث ہریانہ سے اتر پردیش تک 177 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والا بدقسمت نوجوان گھر کے قریب  پہنچ کر بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیام متوفی ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے ملک گیر لاک ڈاؤن سے ہر شخص خصوصاً غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔

    اس حوالے سے 21دن دنوں تک کام نہ ہونے پر کارخانہ بند ہونے کے بعد26سالہ نیتن کمار اپنے بھائی کے ساتھ ہریانہ کے سونی پت سے اتر پردیش کے رام پور پیدل جارہا تھا۔

    دونوں بھائیوں نے 177کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کیا اور اپنے گھر سے 39کلومیٹر دور تھے کہ اس دوران تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر نیتن کمار ہلاک ہوگیا۔

    حادثہ کے بعد ڈرائیور بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ہونے والا نیتن کمار اپنے بھائی پنکچ کے ساتھ جوتے کے کارخانے میں کام کرتا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں مسافر بس کو روڈ پر آنے کی اجازت کس نے دی،

    یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے نیتن کمار کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور وہ ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

  • ٹریفک حادثے میں اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر کی ہلاکت، ملزم کا بھائی گرفتار

    ٹریفک حادثے میں اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر کی ہلاکت، ملزم کا بھائی گرفتار

    کراچی : پولیس نے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق کی حادثے میں ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور کے بھائی اور ٹرک کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار غلام مصطفیٰ فاروق نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ ٹرک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    اس حوالے سے سائٹ اے پولیس نے حبیب بینک چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قاتل ٹرک کے مالک جاوید خان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا تھا، جاوید خان مفرور ٹرک ڈرائیور واصف خان کا بھائی ہے، مفرور ڈرائیور واصف خان اپنے بھائی جاوید خان کا ٹرک چلاتا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹرک کی ٹکر سے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر جاں بحق

    پولیس کی جانب سے زیرحراست ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق

    ریاض : تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔

    ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دو سگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اور سلیمان بتائے جارہے ہیں۔

    ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزار کر سعودی عرب واپس آیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایک مزدور کا تعلق بورے والہ کے علاقے وہاڑی سے بتایا جارہا ہے

    متوفی روزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدور کا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔

  • لاہور : نامعلوم خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    لاہور : نامعلوم خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    لاہور : شہر کے دو مختلف مقامات سے خاتون اور مرد کی دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ کینال روڈ پر منی مزدا ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود کنکر کے علاقے سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کو کسی اور جگہ قتل کرکے نعش یہاں لاکر پھینکی گئی ہے۔

    کاہنہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب تھانہ سندر کی حدود موہلنوال کے علاقے سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار منی مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ کینال روڈ شاہ دی کھوئی جانب کیمپس پل کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمس شاہ اورارسلان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق وحدت روڈ اور شاہ پور کانجرہ سے ہے۔

    اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ منی مزدا ٹرک کی بریک فیل ہونے باعث پیش آیا۔ پٹرولنگ آفیسر نے مزدا ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

    حادثہ کے بعد مزدا ٹرک بھی الٹ گیا۔ ٹریفک پولیس نے مزدا ڈرائیور عرفان کو حراست میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے، گرفتار ڈرائیور کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔

  • کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوتھل : لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سات افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی شہر  وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ میں 7سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، سول اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث زخمی درد سے تڑپتے رہے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر کراچی سے پکنک پر جانے والی تیز رفتار ویگن نمبر سی آر0781 سڑک کنارے کھڑ ے مزدا ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق وین میں گیارہ افراد سوار تھے جو کنڈ ملیر جا رہے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں محمد عظیم ولد حیدر، فرح ناز زوجہ محمد، شاہ زین ولد محمد عظیم، محمد رمضان ولد تاج محمد، فاطمہ بی بی زوجہ رمضان، زہرہ بی بی بنت محمد رمضان جبکہ ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا جبکہ سید ملک ولد محمد عظیم، پارس ولد برکت، انعم بنت وسیم، عضیب ولد لیاقت شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلے جب آر ایچ سی اسپتال وندر لایا گیا تو اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

    جاں بحق اور زخمی ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے بتایا جاتا ہے،اس شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات کی وجہ سے اسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے۔

  • تیز رفتار کار نالے میں جاگری، تین لڑکیاں جاں بحق ایک لڑکا اور لڑکی زخمی

    تیز رفتار کار نالے میں جاگری، تین لڑکیاں جاں بحق ایک لڑکا اور لڑکی زخمی

    اسلام آباد : تھانہ کوہسار اسلام آباد کی حدود میں ایک تیز رفتار کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے باعث کار میں سوار تین لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں،حادثے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سیکٹر ایف سیون تھری میں تیز رفتار کار نالے میں جاگری، کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کے باعث کار میں سوار تین لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    حادثے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کا تعلق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے ہے۔

    زخمی لڑکے اور لڑکی کا تعلق اسلام آباد سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشا شامل ہیں، جبکہ گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ شدید زخمی ہوئی، پولیس کے مطابق کار حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے حادثے میں فاروق ستار کی کمر اور کندھے میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد کے تنظیمی دورے کے بعد سے کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    sattar-post

    ڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی نے چار سے پانچ  قلابازیاں کھائیں جس کے نتیجے میں ان کی بلٹ پروف گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور ان کے ساتھ موجود چار گارڈ بھی شدید زخمی ہیں۔

    متحدہ رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ ان کے گارڈز اور ان کے پرسنل سیکیریٹری سبطین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔


    حادثے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے گارڈز کو نوری آباد کے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے زخمی گارڈز کو خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی میں کراچی کے اسپتال اے او کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔

    متحدہ کے رہنما عامر خان نے بتایا ہے کہ میری گاڑی ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے پیچھے تھی، عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔

    حادثے کی خبر سنتے ہی متحدہ کے دیگر رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں اے او کلینک پہنچنا شروع ہوگئے، ڈاکٹر فاروق ستار کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچ گئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی کے نمائندے رافع حسین نے بتایا ہے کہ ان کی ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر مختصر بات ہوئی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندرونی چوٹیں آئی ہیں، کندھے میں شدید درد محسوس کر رہا ہوں اور یہ کہ میں مزید بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

    بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار کو اے او کلینک منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر فاروق ستار کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

     

  • ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال : ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد سمیت 7 جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ حادثے میں ہلاک چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی تاج محمد کو کیا معلوم تھا کہ اس کو خانیوال جانا اتنا بھاری پڑے گا۔ تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔

    یہ خاندان لاہور واپس آرہا تھا کہ ساہیوال کے مقام پر ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز،دو بیٹیاں،دو نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعجازکی دو ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ تاج محمد کے گھر میں سات لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

    بعد ازاں شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ شاہدرہ برکت ٹاؤن کا رہائشی تاج محمد اس کی اہلیہ حسینہ بی بی ، اس کا بیٹا اعجاز احمد ، بیٹی حنا ، روبینہ اور بھتیجی طیبہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

    ایک گھر سے چھ جنازے اٹھائے جانے پر ہر شخص آنکھ آشکبار تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی دس سالہ حفضہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔