Tag: accident

  • شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، تین زخمی

    شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، تین زخمی

    شیخوپورہ: پنجاب میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ سرگودھا روڈ پر آئل ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اموات ہوئیں جبکہ زخمیوں کی حالات تشویش ناک ہے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    ریسکیو ذرایع کے مطابق تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں تھی، جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکی فضائیہ کے دو طیارے جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے

    امریکی فضائیہ کے دو طیارے جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے

    ٹوکیو: امریکی فضائیہ کے دو طیارے دوران پرواز جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے، جہازوں میں 7 افراد سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کے دو طیارے جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے، سی 130سے دوران پرواز ایف 18 طیارے میں تیل بھرا جارہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹکرانے والے دونوں جہازوں میں سات افراد سوار تھے، جبکہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں، حکام کی جانب فوری ریسکیو کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان میں امریکی بحری اور فضائی افواج کے 50 ہزار تعینات ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے جہاز میں سوار ایک شخص کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر 6 کی تلاش جاری ہے۔

    کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

    دوسری جانب امریکی حکام نے جاپانی بحریہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا ۔

    اس سے قبل بھی ایسے حادثے پیش آچکے ہیں، گذشتہ ماہ امریکی بحری جہاز جاپان کے ساحل پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، تاہم جہاز میں سوار دونوں افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں لاطینی امریکا کے ملک کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 10 امریکی سیاحوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے

    ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے

    ملتان: صوبہ پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں ٹرین کی زد میں آکر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں حولناک ٹرین حادثے نے 4 افراد کی جانیں لے لیں، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاری چوک پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر چار افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یہ کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔

    وہاڑی میں ٹرین کی زد میں آ کر تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے کہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال فروری میں پنجاب میں رکشہ لاہور سے کراچی آنے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مئی 2016 میں وہاڑی کے نواحی علاقے پکھی موڑ اوپن ریلوے کراسنگ کو موٹرسائیکل پرعبور کرتے ہوئے تین طالبعلم فریدایکپسریس کی ذد میں آ کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دادو: سندھ میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم ہوا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

    حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • راولپنڈی: سول جج اسلام آباد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    راولپنڈی: سول جج اسلام آباد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    راولپنڈی: پنجاب میں سول جج اسلام آباد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، پولیس نے تین ملسح افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چکری انٹرچینج کے قریب سول جج اسلام آباد پر قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ پولیس نے ترنول سے تین ملسح افراد کو گرفتار کرلیا۔

    سول جج سلیمان بدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ چکری انٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے وقت گاڑی میں سول جج سلیمان بدر اور ان کےاہل خانہ موجود تھے، فائرنگ سے گاڑی میں سوار کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

    پولیس نےواقعہ کے بعد ناکہ بندی کرتے ہوئے ترنول سے تین ملسح افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    واضح رہے کہ رات کو کی گئی فائرنگ میں رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صبح کے وقت فائر کی گئی گولی باورچی خانے کی کھڑکی پر لگی تھی۔

  • چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    چکوال: پنجاب میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسواس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہائے گئے۔

    ریسکیو حکام کہنا ہے کہ میانوالی روڈ پر تلہ گنگ کے مقام پر بس کھائی میں گری، حادثے میں زخمی ہونے والے تیرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی، مسافر بس کوٹ قاضی کے قریب پل سے کھائی میں گری۔

    خیال رہے کہ 9 نومنر کو سندھ کے ضلع دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

  • دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دادو: سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے ضلع دادو میں پیش آیا جہاں بس اور ٹرالر میں ٹکر ہوگئی جس سے آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جائے حادثے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سول اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سکھر: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں، حادثے کا شکار مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

  • سکھر: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    سکھر: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    سکھر: صوبہ سندھ میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں صادق آباد سے کراچی جانے والی کوچ بائی پاس پر الٹ گئی، جس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور سترہ زخمی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

  • بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ ضلع خضدار میں پیش آیا، جہاں زاوہ کے مقام پر باراتیوں کی کوچ اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس کے باعث سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، اس دوران  اچانک کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 23 افراد ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    خضدارمیں تیزرفتاری کےباعث مسافرکوچ الٹنےسے5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں تیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو بلوچستان کے علاقے لک پاس میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان میں کے علاقے دشت میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے تھے۔

  • چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بےقابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

    شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔