Tag: accident

  • پتوکی میں بس اور وین میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    پتوکی میں بس اور وین میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں تیز رفتار بس اور وین کی ریس نے 5 افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے لاہور جانے والی بس اور وین کی ریس ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں دونوں گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ تصادم میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    واقعہ نعمت چوک کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں مزید 15 مسافر بھی زخمی ہوئے۔

    ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں لاہور روانہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت غلام مرتضیٰ، محمد سرور، رضیہ سلطانہ اور محمد عامر کے نام سے ہوئی، مذکورہ افراد کا تعلق چشتیاں سے تھا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 7 جاں بحق

    یاد رہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے ڈرائیورز اکثر آپس میں ریس لگاتے ہیں جس کا نتیجہ افسوس ناک حادثات کی صورت میں نکلتا ہے۔

  • لاہور میں حادثہ‘ 5 ہلاک‘ متعدد زخمی

    لاہور میں حادثہ‘ 5 ہلاک‘ متعدد زخمی

    لاہور: بس اور ویگن میں ہونے والے ہولناک تصادم کے نےنتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ لاہور کے بابو صابو انٹرچینج کے پاس پیش آیا جہاں ایک بس تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی‘ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے‘ ان کے نام حسن رضا عمر 35 سال‘ شکیل احمد عمر24 سال‘ عظمیٰ عمر25 سال‘ سات سالہ حمزہ اور 50 سالہ تصور شامل ہیں۔

    ریسکیو ادارے نے میتوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ‘ ناقص ٹریفک کنٹرول نظام اور سڑکوں کی ناگفتہ حالت کے سبب ملک کے تقریباً تمام شہروں میں سینکڑوں شہری حادثات کی نظر ہوجاتے ہیں۔

  • ناتھا خان پُل پر مسافر بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

    کراچی: شارع فیصل پر واقع ناتھا خان پُل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سے آنے والی مسافر بس شارع فیصل کے قریب ناتھا خال پُل پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔

    BUS-Post

    عینی شاہدین کے مطابق بس میں گجائش سے زائد مسافر سوار تھے اور ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتار سے چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امداد کا عمل شروع کردیا جب کہ بس الٹنے کے بعد ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

    بس حادثے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ٹریفک جام میں بُری طرح پھنس گئے ہیں تاہم ٹریفک پولیس روانی کو بحال کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

  • سکھر بائی پاس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم،دلہا دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    سکھر بائی پاس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم،دلہا دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    سکھر: بائی پاس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت چھ افراد ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    سکھر میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا نوبہیاتا جوڑے کی گاڑی کو مخالف سمیت سے آنے والی تیز رفتار کوچ نے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دولہا ،دولہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں نئی نویلی دلہن بشریٰ عباسی، دلہا عثمان عباسی اور اس کی دو بہنیں ہما عباسی اور کرن عباسی سمیت دو افراد اور شامل ہیں۔ مسافر کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر مسافر بس کو قبضے میں لے لیا ہے.

  • پنجاب میں دھندکاراج ،ٹریفک حادثات کاخطرہ، موٹروےبند

    پنجاب میں دھندکاراج ،ٹریفک حادثات کاخطرہ، موٹروےبند

    لاہور/ گوجرانوالہ/ فیصل آباد/ ملتان : پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے کے متعدد سیکشن پردھند کے باعث حد نگاہ صفرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندنےایساراج قائم کیا کہ ٹریفک حادثات کےخوف سےسڑکوں پرٹریفک غائب ہوگئی۔ حدنگاہ صفرہوگئی۔ فلائیٹ آپریشن بھی متاثررہی۔

    سورج کنڈروڈپرکرین حادثہ میں ڈرائیورجان کی بازی ہارگیااورہیلپرزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ موٹروےایم ٹولاہورسےپنڈی بھٹیاں پربھی حدنگاہ صفرہوئی اورٹریفک کیلئےبندکردی گئی جبکہ لاہورسےملتان تک نیشنل ہائی وےاورجی ٹی روڈبھی شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں۔

    موٹروے ایم تھری فیصل آبادسےپنڈی بھٹیاں اورایم فورفیصل آبادسےگوجرہ بھی ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبندکردیا گیا۔ موٹروےپولیس کاکہناہےکہ شہری سفرکےدوران فوگس لائٹ کااستعمال کریں اورگاڑی کی رفتارکم رکھیں۔

  • حب: کوسٹل ہائی وے پر2مختلف حادثات،8افراد جاں بحق،10زخمی

    حب: کوسٹل ہائی وے پر2مختلف حادثات،8افراد جاں بحق،10زخمی

    حب: کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اورر دس افراد زخمی ہوگئے جس میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    مکران کوسٹل ہائی وے بزی اسٹاپ کے قریب پہلے حادثہ ٹرک الٹنے کے باعث پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

    دوسرے حادثے میں کراچی سے تربت جانے والی مسافر کوچ مند کے مقام پر الٹ گئی، جس سے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ابھی تک دو افراد کی لاشیں مسافر کوچ کے تلے دبی ہوئی ہیں جس کو ریسکیو ٹیمیں نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

  • چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال : موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے باعث چھ افراد جان سے گئے، حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے قریب پنڈدادن خان میں سالٹ رینج کےقریب مسافر بس اور ٹرالرکے تصادم میں چھ افرادجاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔

    بدقسمت بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی کہ کلر کہار سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پیچھے سے آنے والا ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث بس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ابوبکر،یاسرعلی،احمدسعید،محمدارشداورمحمدنعیم شامل ہیں، زخمیوں میں دوخواتین اورایک بچہ بھی شامل ہےجبکہ چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق

    فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق

    گجرانوالہ: پنوں عاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنے سے حادثے کاشکارہوگئی، تین بوگیاں اورانجن نہرمیں گرنے سے بارہ افرادجاں بحق اورسترسےزائد مسافرزخمی ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹرین کی بوگیاں جمکے چھتہ میں نہر میں گر گئی اورامدادی کاروائیاں کاری ہیں۔

    انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے میں لیفٹینٹ کرنل سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے آٹھ کی میتیں مل چکی ہیں۔

    ٹرین میں130 کے قریب مسافرسوارتھے اورحادثے میں 82 سےزائد مسافرزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ ٹرین میں پاک فوج کے 200اہلکاربھی سوار تھے۔

    ریلوے ترجمان رؤف طاہرکا کہناہے کہ سانحے کی تحقیق کیلئےکمیٹی تشکیل دی جائےگی جو دہشت گردی سمیت دیگرپہلوؤں سے حادثے کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی۔

    ان کا کہناتھا کہ حادثے میں بیرونی عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ چھ ماہ قبل ہی متاثرہ پل کاجائزہ لیا گیاتھا۔

  • تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، تین افراد جاں بحق سات زخمی

    اسلام آباد : تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی ،حادثے میں 3افرادجاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں تیزرفتارہائی ایس بے قابوہوکر درخت سے ٹکراگئی گاڑی میں سوار تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تیزرفتارگاڑی مری کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکردرخت سے جاٹکرائی جس سے ایک خاتون اوردوبچے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

     تینوں کی میتوں اورزخمیوں کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    کراچی : شارع پاکستان کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون ایک جاں بحق ہوگئی،موقع پر موجود مشتعل افراد نے خونی ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ پی آئی بی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شارع پاکستان عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔

    پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔