Tag: accident

  • کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد میں ایک ہی دن میں دو علیحدہ حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے، تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثہ کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے باعث شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جوہر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ کےعملے نے فوری پہنچ کر ڈمپر کو لگنے والی آگ بجھا دی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی جسے طبی مداد کی فراہمی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس قبل پیر کی کی صبح نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں مفرور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں کراچی میں مائی کلاچی کے علاقے سلطان آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی عمریں پچیس اور اٹھائیس سال ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

  • ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    کراچی: کراچی کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں غلط سمت سے تیز رفتاری آنے والی سفید ریوو نے ایک شخص کو بائیک سمیت کچلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا لیکن دو روز گزرنے کے بعد بھی مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    حادثہ یونیورسٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، غلط سمت پر تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے باعث حادثہ ہوا اس حادثے میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا ملازم بائیک سمیت کچلا گیا تھا۔

    حادثے کا شکار شدید زخمی اطہر کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد وہ کومہ میں چلا گیا، زخمی اطہر دو روز سے سول ٹراما سینٹر میں داخل ہے۔

    سفید گاڑی میں سوار ڈرائیور یونیورسٹی روڈ سے رانگ وے آرہا تھا، زخمی کے بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کیے، ابتدائی بیان لینے کے لیے آنے والا پولیس اہلکار کاشف بھی دوبارہ واپس نہ آیا۔

    زخمی شخص کے بھائی نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • سی ویو : خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بے قابو، رکشہ ڈرائیور زخمی

    سی ویو : خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بے قابو، رکشہ ڈرائیور زخمی

    کراچی : شہر قائد کے ساحلی علاقے سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی بے قابو کر رکشہ اور کار سے ٹکرا گئی، رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو نشان پاکستان کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہوکر رکشہ اور کار سے جاٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھی، بیٹا بھی ساتھ تھا۔

    سی ویو پر ہونے والے حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، تاہم رکشے کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں کار اور ڈبل کیبن گاڑی کو بھی معمولی نقصان پہنچا، درخشاں پولیس کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  • انٹر میڈیٹ کی طالبہ کو بس  نے روند ڈالا

    انٹر میڈیٹ کی طالبہ کو بس نے روند ڈالا

    بھارتی حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آرٹی سی بس نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ 15 سالہ مسیرا مہوین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 15سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ گزشتہ روز یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائروں کی نیچے آ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا تھا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی خانگی جونیئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارت میں پیش آئے ایک اور حادثے میں اپنی شادی کی شاپنگ کرنے کے بعد گھر لوٹنے والا دلہا خوفناک ٹریفک حادثے میں فیملی کے 6 افراد سمیت جاں بحق ہوگیا۔

    نوجوان کی شناخت 28 سالہ شیخ فیروز کے نام سے ہوئی جس کی عنقریب شادی ہونے والی تھی۔ حیدر آباد میں شاپنگ کرنے گیا اور واپسی پر ریاست آندھرا پردیش کے شہر اننت پور میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

    جاں بحق ہونے والوں میں شیخ فیروز کے علاوہ 58 سالہ علی، 38 سالہ زاہدہ، 40 سالہ ریحانہ اور دو بچے شامل ہیں۔ فیملی کی کار قومی شاہرہ نمبر 44 پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بڑی گاڑی کی زد میں آگئی۔

  • کوچ میں خوفناک آتشزدگی: 3 مسافر جاں بحق 12 زخمی

    کوچ میں خوفناک آتشزدگی: 3 مسافر جاں بحق 12 زخمی

    حب : اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں اچانک آگ لگ گئی، جس میں تین افراد جل کر جاں بحق ہوگئے، 8 مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

     کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں حادثے کے وقت 28 مسافر سوار تھے، شعلے اتنے شدید تھے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، کوچ میں سوار 8 افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس، امددی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ڈی سی لسبیلہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی

    مٹیاری: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ افسوسناس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جب مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    ہالہ قومی شاہراہ پر حادثہ، آگ لگنے سے مسافر بس مکمل جل گئی

    پولیس کے مطابق مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔

  • موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

    موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

    جامشورو: موٹروے پر تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد آپس میں باپ بیٹا تھے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کی ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ چک نمبر 318 ٹی ڈی اے میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون کا شوہر اور سسر بھی قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔

    لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تین بچوں کی ماں کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو 20 سال قید کی سزا

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو 20 سال قید کی سزا

    گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو عدالت نے  20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں لیبیاکشتی حادثے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم شہزاد الٰہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    استغاثہ کے مطابق ملزم نے بذریعہ ہوائی جہاز  اٹلی بھجوانےکا جھانسہ دےکر 24 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد میں غیر قانونی طور  پر لیبیا بھجوا دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ روپے وصول کیے تھے، احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف 2023 میں کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بادل نالہ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، یہ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    حادثے کی اطلاعات ملتے ہی کراچی کینٹ اسٹیشن  سے ریلیف ٹرین پہنچ گئی، حکام کا بتانا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی خیبر میل کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک دیا گیا، حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بن قاسم پر جبکہ پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • بھارتی اداکار خوفناک بائیک حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھے

    بھارتی اداکار خوفناک بائیک حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھے

    بھارت کے کناڈا فلم اندسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار  سورج کمار خطرناک حادثے میں اپنی دائیں ٹانگ گنوا بیٹھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سورج کمار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے والے تھے کہ میسور ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے وقت سورج کمار موٹر بائیک چلا رہے تھے کہ اچانک ایک ٹریکتر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔

    اداکار کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سورج کمار کا معانئہ کیا، ڈاکٹر نے اداکار  سورج کی زندگی بچانے کے لیے گھٹنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹ دی۔

     خیال رہے کہ سورج کمار معروف اداکار شیوا راج کمار کے قریبی رشتے دار تھے،  سورج ‘رتھم‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے جب کہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔