Tag: accident

  • نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نوب شاہ: گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    نواب شاہ: سندھ سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔

    مذکورہ ٹرین اسلام آباد جارہی تھی جسے حادثہ پیش آیا، متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

    ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر ڈبوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے، حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ہے۔

    اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • بہاولپور میں ٹریفک حادثہ: پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق

    بہاولپور میں ٹریفک حادثہ: پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق

    پنجاب کے  ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ بہاولپور میں ٹامیوالی اڈا اسرانی پر پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایمبولینسیں، پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

    ریسکیو بہاولپور کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں‌بعض کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.

  • اپرکوہستان سے گلگت جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    اپرکوہستان سے گلگت جانے والی کار خوفناک حادثے کا شکار

    ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپرکوہستان میں کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں لوٹر کے قریب کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں بچوں سمیت دو خواتین بھی شامل تھیں، بدقسمت کار اپر کوہستان سے گلگت جارہی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کوہستان: بزرگ شخص کی لاش لے جانے والی ایمبولینس خوفناک حادثے کا شکار

    افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد اور پولیس جائے حادثے پر پہنچی ، اور انہوں نے دشوار گزار راستوں سے گزر کر لاشوں کو نکال کر شتیال اسپتال منتقل کیا۔

    واضح رہے کہ اپر کوہستان میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

    رواں سال ستمبر میں شاہراہِ قراقرم پر برسین اور داسو کے درمیان مسافر وین لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی تھی۔

    مئی میں کیرو کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • تیز رفتار ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل ڈالا

    تیز رفتار ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل ڈالا

     گجرات : بھارت میں نہایت دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں سڑک کے کنارے سونے والے مزدور حادثے کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے،ٹرک نے کچل کر مار ڈالا۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے امریلی میں میں پیش آیا جہاں ایک سڑک کے کنارے دن بھر کے تھکے ہارے آٹھ مزدور سو رہے تھے کہ مزدوروں کو تیزرفتار ٹرک ان پر چڑھ دوڑٖا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریلی میں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے سونے والے مزدوروں کو کچل دیا اور اطلاع ہے کہ ان میں سے آٹھ غریب مزدور ہلاک ہو گئے ہیں باقی زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

    اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق یہ حادثہ امریلی میں ساور کنڈلا کے باڑھڈا گاؤں کے قریب ہوا۔ یہ حادثہ صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیاجہاں زخمیوں ک وطبی امداد دی جارہی ہے۔

    واضح رہے حادثہ کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ نے اس کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی کس چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کے فوری بعد اس بے قابو ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • ریس کے دوران 14سالہ بائیک رائیڈر کی درد ناک موت

    ریس کے دوران 14سالہ بائیک رائیڈر کی درد ناک موت

    الکینز : اسپین کے 14سالہ موٹر بائیک رائیڈر ہیوگو ملان الکینز میں ہونے والی ریس میں حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے موٹر سائیکل رائیڈر ہیوگو میلان ہسپانوی صوبے تاراگونا کے موٹر لینڈ ریس ٹریک میں یوروپی ٹیلنٹ کپ کے دوران حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

    بائیک رائیڈر کی عمر 14سال تھی، ہیوگو ملان الکینز اسپین میں ہونے والی ایک ریس میں شریک تھے، ریس کے دوران ان کی موٹر بائیک کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میلان پہلے لیپ کے پانچویں کرو میں حادثے کا شکار ہوئے حالانکہ انہوں نے خود کو سنبھالا لیکن ریس کے سائیڈ میں جانے کی کوشش کے دوران انہیں ایک دوسری موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی۔

     

    تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثے کے بعد ریس کو فوری طور موقوف کردیا گیا اور 14 سالہ رائیڈر کا ٹریک کے سائیڈ میں علاج کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے زاراگوزا کے اسپتال لے جایا گیا لیکن چند گھنٹوں کے بعد وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ہیوگو ملان کے رائیڈنگ اسکول کونا ڈی کیمپنز کے عہدیدار نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیوگو ملان کی ہنستی مسکراتی شخصیت اور پروفیشنلزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی، کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہیں۔

    حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 11 زخمی سی ایم ایچ پنو عاقل، 2 روہڑی تعلقہ اسپتال اور 16 زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جو ملتان سے کراچی جا رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق 13 افراد میں سے 6 مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کے نام محمد ریاض، محمد اقبال،اللہ دتہ، عباس، ندیم، محمد شکیل بھی شامل ہیں۔

    روہڑی تعلقہ اسپتال میں موجود 5 لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

  • جب ایک حادثے نے خاتون کی زندگی کا رخ موڑ دیا

    جب ایک حادثے نے خاتون کی زندگی کا رخ موڑ دیا

    زندگی کے کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنا بہت ہمت اور محنت طلب کام ہوتا ہے اور اگر جسمانی طور پر معذوری کا شکار کوئی بھی انسان ایسی کامیابی حاصل کرلے تو یہ کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں۔

    ایک ایسی ہی مثال  راولپنڈی کی ایک باصلاحیت خاتون فہمینہ قری کی ہے جنہوں نے جسمانی معذوری کا شکار ہوتے ہوئے بھی اس معذوری کو اپنے لیے کمزوری یا رکاوٹ ہرگز نہیں بننے دیا بلکہ اسے زندگی میں کامیابی کے لیے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فہمینہ قری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بیماری اور معذوری کو شکست دینے کی ہمت عطا کی۔ میں‌نے کبھی بھی اپنے کام میں اپنی معذوری کو آڑ نہیں بننے دیا۔

    انہوں بتایا کہ نومبر1993کو چودہ سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معذور ہوگئی تھی،یہ بات مجھ سے 8ماہ تک چھپائی گئی۔

    فہمینہ قری نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال بھی حادثے کے 4ماہ بعد ہوگیا تھا ہم تین بہنیں ہیں، ملنے والے لوگ بھی میری امی سے یہی کہتے تھے کہ اس کا کیا ہوگا یہ کیسے زندگی گزارے گی اس طرح کے دیگر سوالات اور باتیں کی جاتی تھیں۔

    فہمینہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسی وقت تہیہ کرلیا تھا کہ میں اپنی امی کا بیٹا بن کر دکھاؤں گی اور ان کا سہارا بنوں گی، اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک سیمینار میں میری ملاقات عاطف سے ہوئی اور آج میں ان کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔

    معذور افراد کے مسائل کب اور کیسے حل ہوتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن فہمینہ قری اور ان جیسی دیگر خواتین معاشرے میں عام افراد کے لیے مشعل راہ ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں ان کی کامیابیاں یقیناً قابل فخر ہیں۔

  • معروف فٹ بالر خوفناک حادثے کا شکار

    معروف فٹ بالر خوفناک حادثے کا شکار

    لندن: برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے اسٹار کھلاڑی جو ولوک ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہوئے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرسنل کی جانب سے کھیلنے والے اکیس سالہ مڈفیلڈر کو یہ حادثہ شمالی لندن میں اس وقت پیش آیا جب ان کی کار تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر لگے بیریئر سے ٹکراگئی۔

    حادثے کے نتیجے میں جو ولوک کی گاڑی بیش قیمت گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے وہ خود محفوظ رہے اور حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکل آئے، دلخراش حادثے کا یہ منظر پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  عظیم فٹبالر میراڈونا چل بسے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث جو ولوک کی گاڑی بیریئر سے ٹکرا نے کے بعد بے قابو ہوکر اطراف میں لگی جھاڑیوں میں گھس گئی، اس حادثے میں ان کی تیس کروڑ مالیت کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

     

  • نوری آباد کے قریب خوفناک حادثہ ،3خواتین جاں بحق،9 زخمی

    نوری آباد کے قریب خوفناک حادثہ ،3خواتین جاں بحق،9 زخمی

    کراچی : نوری آباد کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے،

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نوری آباد کے قریب تیز رفتار وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا ہے، اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں3خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والے 9افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی شکار وین کراچی سے نوابشاہ جارہی تھی۔

  • کراچی : ہیوی گاڑیوں نے 100موٹرسائیکل سوار کچل دیے

    کراچی : ہیوی گاڑیوں نے 100موٹرسائیکل سوار کچل دیے

    کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، خصوصاً بڑی گاڑیوں کی تیز رفتاری یا موٹر سائیکل سواروں کی بے احتیاطی بھی اس کا پیش خیمہ ہے۔

    اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران شہر قائد کی سڑکوں پر سو موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ دیگر افراد حادثات کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

    جاں بحق ہونے والے یہ افراد وہ ہیں جو صرف ہیوی گاڑیوں ٹرک ٹرالر بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے نیچے آکر موت کے منہ میں چلے گئے، چھوٹی گاڑیوں سے ہونے والے حادثات اس کے علاوہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی کی مختلف شاہراہوں پر چلنے والی ہیوی گاڑیوں ڈمپرز، ٹریلرز، واٹرٹینکرز کی غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث 5ماہ میں100موٹرسائیکل سوار کچلے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق5ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر122افراد جاں بحق ہوئے جون تا ستمبر بچوں سمیت79 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے جبکہ اکتوبر2020میں ہیوی گاڑیوں نے21موٹرسائیکل سوار کچل دیا، کراچی میں روڈ سیفٹی ایکشن پلان پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے۔