Tag: Accountability Court

  • وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے ملتوی کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی اور پچاس لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا، کہا جا رہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم بدھ کو عائد کی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وکلا ٹیم کے ساتھ احتساب عدالت پہنچے، سماعت کے دوران سماعت کے دوران نیب نے بتایا کہ لاہور،اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے آج ملزم اسحاق ڈار اچانک عدالت میں پیش ہوگئے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے7دن کےوقت کےلئےاستدعاکی ، جس پر فاضل جج نے کہا خاص مدت میں کیس کافیصلہ کرناہے، وکیل کا کہنا تھا کہ توقع ہے معاملات انصاف کے تقاضے پورے کرکے حل کیے جائیں گے۔

    عدالت نے وزیر خزانہ کے وکیل کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی اور اسحاق ڈار کو27ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    احتساب عدالت نے ملزم کو حاضری یقینی بنانے کیلئے پچاس لاکھ روپے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت میں ریفرنس کی کاپیاں اسحاق ڈار کےوکلا کو فراہم کردی گئیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس 23والیم پر مشتمل ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پلی بارگینگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ساٹ سماعت کےموقع پر قیدی کو لے جانے والی وین اور بکتر بند گاڑی بھی احتساب عدالت پہنچادی گئی تھی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ رات گئے وطن واپس پہنچے تھے۔


    مزید پڑھیں  : اسحق ڈارکے تمام اثاثے منجمد


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وفاقی وزیرخزانہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوکر مؤقف دینے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تاہم وہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

     دوسری جانب احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے  ان کی تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ نیب کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی سربراہی میں نیب پراسیکیوشن ونگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزدائرکیے تھے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے ‘جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فلیگ شپ ریفرنس ، احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا

    فلیگ شپ ریفرنس ، احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نااہل نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نوازکو انیس ستمبر کو طلب کرلیا جبکہ نیب نےاعتراضات دورکرکے ایون فیلڈ، عزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل ریفرنس بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس پر کارروائی شروع کردی گئی، احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے انیس ستمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی، جس کے سابق وزیر اعظم اور ان کے بچوں کو رہائشی پتوں پر نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز کو انیس ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    دوسری جانب نیب نے اعتراضات دور کرکے ایون فیلڈ، عزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل ریفرنس بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔


    مزید پڑھیں : شریف خاندان، ڈار کے خلاف دائر کردہ ریفرنس نیب کو واپس


    یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے غلطیوں سے بھرے ریفرنس نیب کو واپس کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ پانامافیصلے کی روشنی میں نواز شریف،حسن،حسین،مریم نوازاور کیپٹن صفدرکےخلاف لندن فلیٹس،عزیزیہ اسٹلیزملزاورفلیگ شپ سمیت آف شور کمپنیوں کےکیس چلائے جانے ہیں۔

    احتساب عدالت ریفرنسز پر چھ ماہ میں فیصلہ کرنےکی پابند ہے۔ عدالتی کارروائی کی نگرانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان، ڈار کے خلاف دائر کردہ ریفرنس نیب کو واپس

    شریف خاندان، ڈار کے خلاف دائر کردہ ریفرنس نیب کو واپس

    اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کو بچانے کی ایک اور مبینہ کوشش کر ڈالی۔ احتساب عدالت نے غلطیوں سے بھرے ریفرنس نیب کو واپس کردیے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثوں کا ریفرنس بھی غلطیاں دور کرنے کے لیے واپس کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے 6 ہفتوں میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کیے۔

    اب کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ عجلت تھی، غفلت تھی یا کوئی اور معاملہ تھا بہرحال ریفرنسز میں غلطیوں کی بھرمار تھی۔

    احتساب عدالت نے اسکروٹنی کے بعد تمام ریفرنس نیب کو واپس کردیے۔

    مزید پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں سنگین غلطیاں

    ذرائع کے مطابق آج عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس واپس کیا گیا۔ اس سے قبل لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنس واپس کیے گئے تھے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثوں سے زائد آمدنی کا ریفرنس بھی غلطیوں پر واپس کر دیا گیا۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے ہدایت کی کہ ریفرنسز سے غلطیاں دور کی جائیں۔

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، یہ این آر او چاہتے ہیں لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا احتساب بہت ضروری ہے، ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو بڑا دھچکہ لگے گا۔


     

  • احتساب عدالت کا شرجیل میمن  کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

    احتساب عدالت کا شرجیل میمن کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

    کراچی: احتساب عدالت نےسابق وزیرشرجیل میمن اوردیگرسات افراد کواشتہاری قرار دیتے ہوئےملزمان کوگرفتار کرکے7مارچ کو پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوئی،عدالت نےسابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی عدم پیشی پراظہار برہمی کرتےہوئےانہیں اشتہاری قراردینےکاحکم برقرار رکھاہے۔

    احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزم انیتابلوچ کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔

    شرجیل میمن کے وکیل نے دوران سماعت عدالت میں کہاکہ میرے موکل کی ضمانت پرہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نہیں روکی جاسکتی ہے،ثابت کریں گے شرجیل میمن کی درخواست عدالت کوگمراہ کررہی ہے۔

    واضح رہےکہ احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرمفرور ملزموں کو7مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دیاہے۔

  • احتساب عدالت نےدو ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کردیا

    احتساب عدالت نےدو ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کردیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کوٹیکنا ایس جی ایس ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا۔

    عدالت نے دونوں ریفرنسز میں کوٹیکنا ایس جی ایس ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو اٹھارہ سال بعد بری کرنے حکم دے دیا ہے۔

    فیصلہ احتساب کی عدالت کے جج محمد بشیر نے سنا دیا۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سیف ۔الرحمان نے سیاسی انتقام کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے تھے

    ان پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام تھا جو کہ ثابت نہ کیا جا سکا۔اس کیس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گیارہ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    بعدازاں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ1997میں سیف الرحمان و دیگر نے آصف زرداری پر ایس جی ایس اور کوٹیکنا کے حوالے سے غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام لگایا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی عدم فراہمی پر 18سال بعد مقدمات ختم ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری نے 8سال جھوٹے مقدمات میں جیل کاٹی۔

    ان کا کہنا تھاکہ جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں سے قیامت کے روز سوال ضرور ہوں گے۔اس سے قبل تین ریفرنسز پولو گراؤنڈ،اے آر وائی گولڈ،آرسس ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔احستاب عدالت نے فیصلہ 11نومبر کو محفوظ کیا تھا۔