Tag: Accountability

  • نوازشریف کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، جہانگیرترین

    نوازشریف کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، جہانگیرترین

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف احتساب سے بھاگ رہے ہیں، لیکن ان کو ایک ایک سوال کا جواب دینا ہو گا، ججز کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ این اے 120 نواز شریف کے گھر کا حلقہ ہے لیکن وہ نااہل ہیں،ہم این اے 120 کا ضمنی انتخاب،این اے 122 کی طرز پر لڑیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ دل سے تسلیم کرنا چاہئے، نیب آزاد ہوتا تو سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی ضرورت نہ پڑتی۔

    نیب نے شریف خاندان کو طلبی کے سمن بھیجے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، نوازشریف کی جرات صرف جی ٹی روڈ تک تھی، جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم انہیں احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے، نواز شریف کوایک ایک سوال کا جواب دینا ہو گا


    مزید پڑھیں: پاناما کیس،شریف خاندان نیب کی دوسری پیشی پر بھی نہ آیا


    ڈیڑھ سال سے پوری قوم جواب مانگ رہی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ججز کی خبریں لیک کی جارہی ہیں، نیب کو کھل کر کام کرنا چاہئے۔

  • سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہونا چاہئے، سراج الحق

    سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہونا چاہئے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میری دشمنی کسی سے نہیں صرف احتساب چاہتا ہوں، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہونا چاہئے، قوم کی بدقسمتی ہے کہ کرپٹ اقلیت اکثریت پر حکمرانی کر رہی ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں اوور سیز پاکستانیوں کے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی مرغیاں بھی سونے کے انڈے دیتی ہیں، قوم کابیڑہ غرق ہو گیا اور ان کے کارخانے بڑھتے جا رہے ہیں۔

    حکمران کرسی پر بیٹھ کر عوام کو بھول جاتے ہیں، جنہوں نے عہدوں اورمنصب کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔


    مزید پڑھیں: قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا گیا ہے، سراج الحق


    انہوں نے کہا کہ شوگرمل والوں، لینڈ اور ڈرگ مافیا کے قرضے معاف ہو جاتے ہیں، لٹیرے چھپنے کی کوشش کرینگے توبھی نہیں چھوڑیں گے، آف شورکمپنیوں، قرضےلینے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے، چوکوں اور چوراہوں میں خواتین کا تذکرہ مناسب نہیں، سیاسی نظریات کو گالم گلوچ کی نذر کرنا مذہب اور آئین کے منافی ہے۔

  • یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘ سعد رفیق کا ٹویٹ

    یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘ سعد رفیق کا ٹویٹ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس میں دیگر عالمی رہنماؤں سمیت نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاناما پیپرز کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون‘ روسی صدر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ اس سازش کا حصہ نہیں لیکن عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے۔ بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانامہ کیس کے دوران انصاف ہوتا نظربھی آنا چاہیے۔ جے آئی ٹی کا رویہ جانبدارانہ اور یکطرفہ رہا۔ ہمارے اعتراضات اور تحفظات کو اہمیت نہیں دی گئی۔

    خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ آئین میں دفعہ62/63 کی حیثیت مرحومہ58-2- بی کےمساوی ہے-63/62  کی دفعات باقی رہیں تو آئندہ پارلیمینٹیرینز کےعلاوہ باقی طبقات کو بھی اس کاحصہ بننا ہوگا۔

    پاناما کا فیصلہ کچھ دیر میں


    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ آج پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف دائرہ کردہ مقدمے کا فیصلہ سنائے گا۔

    سپریم کورٹ کے بنچ نے 21 جولائی کو پاناما کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خاں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پاناما کے فیصلے کےبعد استعفیٰ دے دیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمران کے فیصلے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، حمزہ عباسی

    عمران کے فیصلے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، حمزہ عباسی

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے کے فیصلے کو یوٹرن قرار دینا اور اُس پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ ’’میں 2 نومبر کو عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے پر ہونے والی تنقید کو سمجھنے سے قاصر ہوں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا، اگر وہ اس کے باوجود دھرنا دیتے تو چیئرمین تحریک انصاف پر بغاوت کا لیبل لگ جاتا، عمران خان نے استعفیٰ یا احتساب شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آج عمران خان نے 4 دن میں وہ کامیابی حاصل کرلی جو قوم کو 8 ماہ میں نہیں مل سکی تھی۔


    پڑھیں:  اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی


     حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر دھرنے کے سپریم کورٹ کا پاناما لیکس پر نوٹس لینا اور تحقیقات شروع کرنے کا اعلان عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لے کر نوازشریف کو جھکا دیا، اب سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعتوں کا سلسلہ  شروع ہونے والا ہے جس میں نوازشریف عدالت کے آگے جواب دہ ہوں گے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے باوجود دھرنا دیتے تو وہ غدار اور خود غرض سیاست دان قرار دے دیے جاتے،اس جدوجہد کو حکومت وزیر اعظم بننے کا نام دیتی۔


    اسے سے متعلق : کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی


    حمزہ عباسی نے ایک شعر میں عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جدوجہد حب علی اور بغض معاویہ میں نہیں ہے، عمران خان نے فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ سچے اور بہت جذباتی سیاست دان ہیں مگر اُن کی عمدہ حکمتِ عملی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے لوث لیڈر ہیں۔