Tag: accused arrest

  • اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان اشرف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو ساوتھ افریقہ سے لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،  گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ونڈو گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 3 سال سے بیرون ملک فرار تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

  • 8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 8 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو بحرین سے گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 8 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 میں تھانہ فتح جھنگ اٹک میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتارکرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد قاسم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 2 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2022 میں تھانہ کھریانوالہ، فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • پنجاب میں کمسن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی  کرنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب میں کمسن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد : پولیس نے کمسن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغواکرکے لے جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مدینہ ٹاؤن پولیس نے بچیاں اغواکرنےوالاملزم گرفتارکرلیا، ملزم مختلف علاقوں سے اغواکے بعد کمسن بچیوں سے زیادتی کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نےفتح آباد،رضاآباد،منصورآباد،پیپلزکالونی،جڑانوالا روڈسےبچیاں اغواکیں ، سی سی ٹی وی فوٹیجزملنے کے باوجود ملزم ایک سال سے چیلنج بنا ہوا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغواکرکے لے جاتا تھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

  • اورنگی ٹاؤن میں 3 افراد کا قاتل پولیس اہلکار نکلا، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    اورنگی ٹاؤن میں 3 افراد کا قاتل پولیس اہلکار نکلا، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم  تنویر پولیس اہلکار ہے ،  آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے تہرے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے شبے کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا، ابتدائی طور پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    اس حوالے سے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم تنویر ہی تہرے قتل کا مرکزی ملزم ہے، گرفتارملزم تنویر سمن آباد انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے، ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے تنازع پر3افراد کو قتل کیا۔

    تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس اہلکار نے مقتول ندیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا پلاٹ خریدا تھا، مقتول ندیم نے اس سے مزید رقم کا مزید تقاضہ کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی بات پر ملزم کی ندیم سے لڑائی ہوئی، ملزم نے دیگر دو افراد کو شواہد ختم کرنے کیلئے قتل کیا، جس اسلحے سے فائرنگ کی گئی وہ غیرقانونی تھا۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق یہ قتل دشمنی کا شاخسانہ ہے، واضح رہے کہ ملزم تنویر  نے گزشتہ روز رقم کے تنازعے پر  اورنگی ٹاون نمبر14پاکستان بازار میں پہاڑی پر واقع گھر میں فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت3افراد کو قتل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق مقتولین نے اورنگی ٹاؤن میں پہاڑی پر ایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ استعمال کرتے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

  • ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے منڈی بہا الدین میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزم انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک کے سیریل نمبر 74 میں موجود ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج تھے، ملزم کی گرفتاری پر 2 لاکھ کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

  • برطانیہ میں لڑکی سے زیادتی، پاکستان فرار ہونے والا مجرم 8 سال بعد گرفتار

    برطانیہ میں لڑکی سے زیادتی، پاکستان فرار ہونے والا مجرم 8 سال بعد گرفتار

    لندن: لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 8 برس بعد برطانیہ واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، مجرم پاکستان فرار ہوگیا تھا۔

    بی بی سی کے مطابق جولائی 2009ء میں برطانیہ کے علاقے مڈ لینڈز میں چار افراد نے بے ہوشی کے عالم میں ایک سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔

    واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں جرم میں ملوث ہونے پر جیل بھیج دیا گیا تاہم 29 سالہ عمار معراج نامی مجرم برطانیہ سے چلا گیا تھا۔

    حال ہی میں آٹھ برس بعد عمار معراج نے برطانیہ واپس آنے کی کوشش کی جسے برمنگھم ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق معراج کو اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد 9 سال اور 9 ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک کمزور نوجوان لڑکی کے خلاف جرم تھا، یہ مقدمہ ثابت کرتا ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے کبھی گریز نہیں کریں گے شکر ہے کہ آخر کار معراج انصاف کی گرفت میں آ گیا۔

    اس مقدمے کی ابتدائی سماعت میں اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے جمعے کو معراج کو قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا جہاں اسے نو سال اور نو ماہ تک رہنا ہوگا۔

  • ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 5 افراد کو زندہ جلانے والا متحدہ کا کارکن رؤف کالا بھی شامل ہیں۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان میں عسکری ونگ کے کارندے، گینگ وار ڈکیت شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن کا رکن رؤف کالا گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے سال 2010 میں بس پر کیمیکل چھڑک کر اسے گ لگائی تھی، جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔

    رینجرز نے مزید بتایا کہ دیگر چار ملزمان میں اتحاد ٹاؤن،مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے، گلبرک سے ایک ڈکیت ،ناظم آباد سے گرفتار شدہ منشیات فروش شامل ہیں۔

  • ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان گرفتار، ٹارگٹ کلنگ پھر بھی جاری

    ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان گرفتار، ٹارگٹ کلنگ پھر بھی جاری

    کراچی: شہر قائد میں ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، پولیس حکام نے وزیراعلی سندھ سے متنازع پریس کانفرنس تک کرادی۔


    کراچی دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہے، ہائی پروفائل ملزمان کی گرفتاری پر بھی امن بحال نہ ہوسکا ،شہر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تھم نہ سکے،پولیس حکام کی نااہلی کہیے کہ وزیراعلی سے متنازع پریس کانفرنس تک کرادی۔
    پولیس نے تمام ہائی پروفائل کیسز عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے منسوب کراکر وزیراعلی سندھ کو مطمئن کردیا۔
    حساس اداروں نے پہلی بار ہائی پروفائل ملزمان کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھادئیے، دو روز قبل دہشت گردوں نے گلستان جوہر میں ایک ڈی ایس پی کو نشانہ بنایا اور ایک پر فائرکیا۔
    اسی دن ٹارگٹ کلر نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتارا،دہشت گرد کارروائی کے بعد نعرے بازی کرتے رہے اور شہر میں دندناتے رہے ۔
    کراچی کی حالیہ بدامنی پر وزیراعلی سندھ بھی کہہ اٹھے کہ بدامنی کے خلاف جلد موثر آپریشن شروع کیاجائے گا، امن وامان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا