Tag: accused arrested

  • تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی شعیب کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، نہ دینے پر دھمکی دی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد 5 کروڑ دینے ہونگے۔

     اس سے قبل کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-suspect-involved-in-target-killing-arrested/

    ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو قتل اور زخمی کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وارکے کارندوں کو بھی قتل کرتا تھا، ملزم کو اسلحہ سیاسی جماعت فراہم کرتی تھی، ملزم دوہزار چودہ میں ایران کے راستے ترکی فرار ہوا اور 2019 میں وطن پہنچا، ملزم کے خلاف مقدنہ درج کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں سرجانی زنجانیہ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی دو ڈاکو دوران علاج ہلاک ہوگئے، ملزمان کی شناخت خان محمد اور محمد عارف کے ناموں سے ہوئی، ملزمان روزی موڑ کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کررہے تھے۔

  • کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آزاد خان عرف یاور کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے فیکٹریوں میں بھتے کی پرچی کیساتھ گولیاں رکھ کر بھیجی تھی۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج  کرکے تفتیش جاری ہے۔

  • اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: بہادر آباد پولیس نے اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بہادر آباد شعبہ تفتیش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو 2 کروڑ 37 لاکھ کے چیک باؤنس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم عبدالستار نے اسٹیٹ ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے جعلسازی کی، ملزم نیو ٹاؤن، بہادرآباد میں درج مقدمات میں مفرور تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم 4 بار چیک باؤنس کیس میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم اسلم عبدالستار2  مقدمات میں ضمانت پر ہے، ایک میں رہا ہوا۔

  • پاکپتن: بیوی اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

    پاکپتن: بیوی اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

    پاکپتن میں گھریلو ناچاقی پر بیوی اور سالی پر تیزاب پھنک کر روپوش ہونے والے ملزم کو تھانہ فرید نگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے مُحلہ عزیزآباد میں اِرشاد کھوکھر نے دس روز قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی شازہ اور سالی پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا، شازیہ کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔

    تھانہ فرید نگر پولیس نے بیوی اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ارشاد کھوکھر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون خاوند سے خلع لینا چاہتی تھی جس رنج پر ملزم نے 3 ستمبر کو بیوی پر تیزاب پھینکا تھا۔

    ڈی پی او طارق ولائیت کے مطابق پولیس مرکزی ملزم ارشاد کے بھائی رمضان اور بہنوئی کاشف ادریس کو بھی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

    ڈی پی او طارق ولائیت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • نامعلوم افراد کو ہتھیار سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    نامعلوم افراد کو ہتھیار سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی نے نامعلوم افراد کو ہتھیار سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی میرپورخاص نے محمدی چوک ڈگری پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کو ہتھیار سپلائی کرنے والے ملزم کر گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی مسعود آرائیں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کو اسلحہ سپلائی کرنیوالا ملزم گل مالک کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزم سے 7 پستول، گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم اسلحہ کی دکان کا مالک ہے، ملزم برآمد شدہ اسلحہ دکان سے فروخت کیلئے لیکر آیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی میرپورخاص منتقل کردیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کن لوگوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اس کی تفتیش جاری ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • قتل کے بعد لاش بوریوں میں ڈال کر ندی میں پھیکنے والوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

    قتل کے بعد لاش بوریوں میں ڈال کر ندی میں پھیکنے والوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا

    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں  مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان شہزاد اور نوید کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی گروپ سے ہے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان احمد علی مگسی کی ہدایت پر 50 سے زائد افراد کو اغوا کے بعد قتل کر چکے ہیں، ملزمان قتل کے بعد لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر لیاری ندی اور اطراف میں پھینکتے تھے۔

    ترجمان  کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ وصولی، جوئے کے اڈے چلانے میں بھی ملوث ہیں، بھتے، جوئے کے پیسے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیربلوچ، احمد علی مگسی کو بھجواتے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے  مطابق ملزمان 2010 میں احمد علی مگسی گروپ میں شامل ہوئے، ملزمان کے گروپ میں منا قریشی، کاشف عرف کاشی، خالد عرف امیر، شان مہاجر شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اس گروپ میں سردار آصف عرف مٹھو، علی رضا، باسط عرف موت، جبار لنگڑا اور دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان گروپ کمانڈر کی ہدایت پر شہریوں کو لسانیت کی بنیاد پر شناخت کے بعد اغوا کرتے تھے، اغوا کے بعد سنگولین میں سلمان چیئرمین کے بنگلے میں بنائے گئے ٹارچر سیل میں لاتے تھے، تشدد کے بعد قتل کر کے مختلف علاقوں میں لاشوں کو بوریوں میں بند کر کے پھینک دیتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق 2013 میں ملزمان نے پرانا گولیمار سے انیس کو لسانی بنیاد پر 2 دوستوں کے ہمراہ اغوا کیا تھا، ٹارچر سیل میں لاکر قتل کے بعد لاش کو لیاری ایکسپریس وے حسن اولیا ویلیج کے پاس پھینکا تھا۔

    دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ محمد حنیف شخص کو دوست کے ہمراہ بلدیہ سے اغوا کر کے قتل کے بعد لاش کو لیاری ندی میں پھینکا، خلیل بلوچ کو جہان آباد سے اغوا کیا قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر لیاری ندی میں پھینک دیا۔

    ترجمان کے مطابق وحید عرف ساجن کو کمہار واڑہ لیاری سے اغوا کر کے قتل کیا اور لاش مرزا آدم خان روڈ پر پھینکی، ملزمان نے 2017 میں ساتھیوں کے ہمراہ اصغر علی عر ف ماما گارڈن بلوچ کو چاکیواڑہ میں قتل کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزما ن نے 2018 میں عبدالمجید بلوچ کو باکڑہ چوک سنگولین میں فائرنگ کر کے قتل کیا، اس کے علاوہ بھی ملزمان متعدد افراد کو اغوا کے بعد تشدد اور قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ احمد علی مگسی کی ہدایت پر مختلف تاجروں کے نمبر اس کو فراہم کرتے تھے، احمد علی مگسی کی تاجروں سے بات کروا کر بھتہ وصول کر کے بیرون ملک بھیجواتے تھے۔

     ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزما ن متعدد پولیس مقابلوں اور مخالف گروپوں کیخلاف لڑائیوں میں بھی ملوث رہے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے

  • کینیڈا : نمازی کو کچلنے کے کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کینیڈا : نمازی کو کچلنے کے کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اونٹاریو صوبے کے مارکھم شہر میں پیش آیا تھا۔ جہاں 28 سالہ شرن کیروناکرن نامی ملزم نے مسجد کے احاطے میں ایک نمازی کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی۔ واقعے میں ملوث شخص کو بعد میں ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر دھمکیاں دینے، ہتھیار سے حملہ کرنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے آج اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اسلامک سوسائٹی آف مارکھم (آئی ایس ایم) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ایک شخص مارکھم کی مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے بظاہر قرآن کو شہید کیا اور وہاں موجود نمازیوں کو برا بھلا کہا۔ تاہم پولیس نے اپنے بیان میں قرآن کریم کی توہین کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

    کینیڈا کی وزیر تجارت میری نیگ نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین سماج میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے سانگھڑ میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل،ہراساں کرنے میں ملوث تھا ، جس کے لیے فیس بک پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی۔

    حکام کے مطابق ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا، ویڈیو کال پر آتے ہی ملزم ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتا تھا اور فحاش ویڈیوڈیلیٹ کرنےکےلئے پیسے مانگتا تھا۔

    سربراہ ایف آئی اے نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے بھی ملزم کی آئی ڈی بلاک کی گئی اور گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 8 افراد کی فحاش ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ہیں۔

  • نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : پولیس نے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،  ملزم طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کالج میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم سلمان الوحید نجی کالج میں پڑھنے والی طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے ، نوکری دلوانے کے بہانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کرنےوالا ملزم نجی کالج میں ہی ملازم تھا، ملزم طالبات کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا بھی کرتا تھا۔

    پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • لاہور : 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ساندہ میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، 8 سالہ بچی کو 12سال کے احمد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے ساندہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ، اس حوالے سے انچارج انویسٹی گیشن مہدی کاظمی نے بتایا کہ ملزم نےبچی سےگھر کی چھت پرزیادتی کی تھی ، جس کے بعد بچی کےماموں کی مدعیت میں زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انچارج انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ بچی کے والد اور گرفتارملزم آپس میں رشتہ دارہیں، بچی رشتےداروں کے گھر رہنے کیلئے آئی تھی، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    مہدی کاظمی نے مزید بتایا کہ ملزم کوگرفتار کرکےانویسٹی گیشن سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔