Tag: accused arrested

  • پنجاب میں چھ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    پنجاب میں چھ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    پسرور : پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی، شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، پسرور میں بچے کے شور شرابے نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچالیا۔

    صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور میں کمسن بچے کی چیخ و پکار نے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پسرور کے علاقے رحمان پورہ میں محنت کش کے بچے سے زیادتی کی کوشش کی جارہی تھی کہ 6 سالہ بچے نے شور شرابہ شروع کردیا۔

    بچے کا شور سن کر لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانے بنانے لگے، بعدازاں لوگوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایک زیر تعمیر مکام پر بطور مزدور کام کررہا تھا۔
    دل دہلا دینے والا واقعہ : 4 سالہ بچی سے 12 سالہ ملزمان کی ذیادتی
    خیال رہے کہ دو روز قبل لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 13 اور 12 سالہ ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • پولیس ہیڈکوارٹر میں چوری شدہ بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ، ملزم گرفتار

    پولیس ہیڈکوارٹر میں چوری شدہ بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ، ملزم گرفتار

    وارسا : پولینڈ کے دارالحکومت میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن) کی چوری کی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں پولیس نے دارالحکومت میں بٹ کوائن کی غیر قانونی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی ہے جو پولیس ہیڈکوارٹر سے جاری تھی۔

    ترجمان پولیس ماریوش چیارکا کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈکوارٹر سے ایک سویلین ملازم بجلی چوری کرکے بٹ کوائن کی مائننگ کررہا تھا جسے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، چوری کی بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ کا آپریشن کے دوران پتہ چلا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مائننگ کو روک دیا گیا ہے۔

    کرپٹو کرنسی کی مائننگ ایک ایسا ورچوئل طریقہ کار ہے، جس کی مدد سے عام طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے بلاک چین کمپیوٹر نیٹ ورکس کے ذریعے مالی ادائیگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے نئی کرنسی تیار کی جاتی ہے۔

    کرپٹو مائننگ آپریشنز بہت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن اگر بجلی سستی ہو تو یہ عمل مائننگ کرنے والے افراد اور گروپوں کے لیے مالیاتی حوالے سے مزید پرکشش ہو جاتا ہے۔ کرپٹو مائننگ عام طور پر کرپٹو مائننگ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے، جن سے مراد بہت بڑے بڑے کمپیوٹر نیٹ ورکس ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 41000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 66 لاکھ 66 ہزار روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

  • کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    کراچی : مددگار پولیس نے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو دھرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور متعلقہ حکام نے کراچی کے باسیوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    اغوا کا ایسا ہی ایک اور واقعہ کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا ہے جسے مددگار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

    مددگار پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے والی گاڑی کا تعاقب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مغوی لڑکی کو بھی باحفاظت بازیاب کرالیا۔

    نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے مددگار ٹیم نے شہری کی نشاندہی پر ملزمان کی گاڑی کا پیچھا کرکے حراست میں لیا ہے۔

    مددگار پولیس نے گرفتار ملزمان اور متاثرہ لڑکی کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا، جس کے بعد متعلقہ تھانے نے کیس کی مزید تفتیش شروع کردیں۔

  • کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی میں لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شارع فیصل میں لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے اغوا کی کوشش میں ملوث رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے لڑکی چاقو دکھا کر رکشے میں بٹھا رکھا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو والدہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خیرپور کے تھانہ سوبھو دیرو کی حدود میں خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے خاتون پر بہیمانہ تشدد بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کرکے 5 افراد کی اجتماعی زیادتی

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ شکایت درج کروانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست درج کرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا تھا ، جہاں خاتون بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھی اور پٹرول ختم ہونے پر گاڑی بند ہوگئی، اس دوران دو ملزم کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کرخاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بچوں کےسامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے پنجاب پولیس کی جانب سے گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات جاری ہے، تاہم مرکزی ملزم اب تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا ہے۔

  • بیوی کو چلتی بائیک سے اتار کر گولی مار دی، ملزم گرفتار

    بیوی کو چلتی بائیک سے اتار کر گولی مار دی، ملزم گرفتار

    کراچی : پاور ہاؤس چورنگی پر بیوی کو گولی مارنے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی، ملزم کی بیوی ناراض ہوکر بھائی کے گھر گئی تھی جسے وہ واپس لا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بیوی کو چلتی موٹرسائیکل سے اتار کر دو بچوں کے سامنے گولی مارنے کا واقعہ کی وڈیو سامنے آگئی۔

    جائے وقوعہ پر بننے والی موبائل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مددگار ون فائیو پولیس کے حوالے کردیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مذکورہ خاتون اپنے شوہر سے ناراضگی کے بعد کچھ دنوں سے بچوں کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر پر رہ رہی تھی، ملزم کامران اس کو منا کر واپس لا رہا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ گفتگو کے دوران دونوں میں پھر تلخ کلامی ہوگئی تو ملزم کامران نے فرحانہ کو بائیک سے اتارا اور اچانک پستول نکال کر اس کے سینے میں گولی مار دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، زخمی فرحانہ نے اپنے شوہر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

  • کیلے کے ٹرک میں افیون اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    کیلے کے ٹرک میں افیون اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    نئی دہلی : پولیس نے کیلے کے ٹرک میں افیون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ریاست راجستھان کے ضلع چرو میں ناکام بنائی، جہاں شاہراہ سے اسمگلر کیلوں کے ٹرک میں افیون چھپا کر غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع چرو کی شاہراہ پر چیکنگ جاری کے اس دوران کچے کیلوں کا ٹرک گزرا، جسے چیکنگ کےلیے روکا گیا تو کیلوں کے نیچے سے افیون برآمد ہوئی۔

    پولیس نے منشیات کو قبضے میں لیکر ٹرک میں سوار دو ملزمان پنجاب کے رہائشی جگجیت سنگھ اور امندیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ضبط کی گئی غیر قانونی افیون اک لیرا جھالاواڑ سے ریاست پنجاب کے سنگ رور لے جائی جارہی تھی۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی افیون کی مارکیٹ ویلیو کم از کم 20 لاکھ کے قریب ہے۔

  • کراچی : باپ نے تاوان کیلیے اپنے ہی بیٹے کو اغواء کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی : باپ نے تاوان کیلیے اپنے ہی بیٹے کو اغواء کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی : بیٹے کو اغواء کرکے اپنے سسرال والوں سے تاوان کا مطالبہ کرنے والا ملزم پکڑ اگیا، ملیر اور کورنگی میں پولیس و رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے مشکوک اور مشتبہ افراد کے گھروں کی مکمل تلاشی لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث اس کے والد جاوید کو گرفتار کرلیا، ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مغوی بچے کی والدہ نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اغواء کا ڈرامہ کرکے بیوی کے گھر والوں سے رقم وصول کرنا چاہتا تھا۔

    کورنگی اور ملیر میں پولیس ورینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقوں کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کی کھوج میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، مذکورہ سرچ آپریشن ملیر سٹی اور بن قاسم کے اطراف میں کیا گیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے، پولیس نے مشکوک اور مشتبہ افراد اور ان کے گھروں کی مکمل تلاشی لی۔

    اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن کیا گیا، آخری اطلاعات تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

  • سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    سکھر: سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار دی

    سکھر : سگریٹ نہ دینے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر زخمی کردیا، پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں دوست نے دوست پر محض اس بات پر فائرنگ کردی کہ اس نے سگریٹ دینے سے منع کردیا تھا۔

    خالد نامی نوجوان نے طیش میں آکر اپنے دوست فدا کو گولی مار کر زخمی کردیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، سائٹ پولیس نے دونوں دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد : دکان کو آگ لگا کر لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے دکان میں کام کرنے والے ملازم کو حراست میں لے کر لاکھوں کی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں ستائیس لاکھ روپے چوری کر کے دکان میں آگ لگانے والا ملزم بارہ روز بعد گرفتار کرلیا گیا، ملزم سفیان اسی دکان پر ملازمت کرتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پکڑوا دیا۔

    فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں بارہ اور تیرہ دسمبر کی درمیانی رات تنویر نامی تاجر کی بیڈ شیٹس کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے کمبل ، بیڈ شیٹس اور دوسرا سامان جل گیا تھا۔

    وقوعہ کے بعد سے دکان میں موجود ستائیس لاکھ روپے کی رقم بھی غائب تھی، متاثرہ تاجر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو واردات میں دکان کا ملازم سفیان ملوث پایا گیا.

    دکان مالک نے پولیس کو مطلع کیا جس پر ملزم سفیان نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اس سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

  • مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ : ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم بچیوں کا باپ نکلا، ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں خاتون اور تین بیٹیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، تھانہ سیت پور کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم افضل نے اپنی بیوی عذرا اور تین بیٹیوں 4 سالہ تسکین، 3 سالہ مصباح اور10دن کی بچی گڑیا کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، واردات کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیں، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم افضل نے شک کی بنیاد پر بیوی بچیوں کی جان لی اور چاروں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا۔