Tag: accused escaped

  • کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

    کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

    کراچی : پنجاب سے لایا گیا انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزم ساؤتھ زون کے تھانے سے فرار ہوگیا، پولیس کے اعلیٰ حکام  نے سختی سے نوٹس لے کر ایس آئی او گزری کو معطل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پکڑ کر لائے جانے والے ملزم کو کراچی کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا تھا۔

    ملزم ریاست کیخلاف بوٹ بیسن، گزری، کلفٹن اور شہر  کراچی کے دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو پنجاب سے کراچی لائی تھی، ملزم کیخلاف آخری مقدمہ3جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔

    ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کئے تھے، ملزم کیخلاف سندھ، پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب ایس آئی او گزری کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کو معاملے کی انکوائری دی گئی ہے۔

  • اسپتال کے واش روم میں بچے کی ولادت : ملزمہ کی فوٹیج سامنے آگئی

    اسپتال کے واش روم میں بچے کی ولادت : ملزمہ کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی پولیس نے گزشتہ روز ایک نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دے کر فرار ہونے والی ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دے کر فرار ہوگئی تھی،اسپتال عملے نے بروقت اقدام کرکے بچے کو ریسکیو کیا تاہم نومولود جانبر نہ ہوسکا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کھارادر تھانے کی حدود میں واقع ایک نجی اسپتال میں پیش آیا،پولیس نے سرکار کی مدعیت میں فرار ہونے والی لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس نے مذکورہ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلیں جس میں دو خواتین کو واش جاتے اور وہاں سے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے چہرے کی شناخت بھی ممکن ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی سے نومولود بچے اور بچی کی لاشیں ملی تھیں ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں نیوی فلیٹ دیوار کے قریب ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

     

  • ایبٹ آباد : شوہر نے بیوی سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد : شوہر نے بیوی سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد : گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے غصے میں آکر اپنی بیوی اور سالہ سالیوں سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت چار افراد کی جان لے لی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے ملزم کی بیوی کے ساتھ اس کی دو سالیاں اور ایک سالہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کویت کرفیو : ملزم نے پولیس اہلکار پر پستول تان لی، پھر کیا ہوا؟

    کویت کرفیو : ملزم نے پولیس اہلکار پر پستول تان لی، پھر کیا ہوا؟

    کویت سٹی : قانون توڑنے والا قانون کے رکھوالوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا، پولیس اہلکاروں نے اسے جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار پر  پستول تان لی۔

    کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی جاری تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار شخص وہاں پہنچا۔

    ایک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکا تو اس نے اچانک پولیس اہلکار پر پستول تان لی اور دھمکی دی کہ کہ اگر مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار کو گولی ماردوں گا۔

    اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے وقتی طور پر اسے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نامعلوم شخص کو جانے دیا۔ پولیس کے چنگل سے نکلنے کے بعد نامعلوم مسلح شخص نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگیا۔

    واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور بعد ازاں ملزم کیخلاف اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا،

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کے بعد اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا

    واضح رہے کہ کویتی حکومت نے گذشتہ ہفتے کرفیو کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے جزوی صحت کے کرفیو میں 22اپریل تک توسیع کی تھی۔

  • خاتون نے بد تمیز دکاندار کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

    خاتون نے بد تمیز دکاندار کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

    میرٹھ : خاتون نے بدتمیزی کرنے والے دکاندار کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا، موبائل شاپ کے مالک کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی، ملزم پولیس کے پہنچنے سے پہلے فرار ہوگیا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک خاتون کے ہاتھوں دکاندار کے پٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کی سہیلی نے غصہ میں آکر ملزم پر ڈنڈوں کی بارش کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے لال کرتی تھانے کے علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں موبائل کے پرزہ جات کی دکان چلانے والے شخص پر الزام ہے کہ اس نے موبائل میں ٹیمپرڈ گلاس لگوانے کیلئے آنے والی خاتون سے اس کا نمبر لے کر فون پر اس سے نازیبا گفتگو کی۔

    خاتون نے اس بات کی اطلاع اپنی سہیلی کو دی جو ایک سیاسی اور سماجی کارکن بھی ہے، سہیلی کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد خاتون نے دکان پر جاکر ہنگامہ کھڑا کردیا اور ڈنڈے سے دکاندار کی پٹائی کر ڈالی۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دکاندار  پہلے تو مانا نہیں لیکن جب اسے بتایا گیا کہ  اس کی کال کی ریکارڈنگ موجود ہے تو اس نے غلطی ماننے میں عافیت جانی اور معافیاں مانگنے لگا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بھی معاملہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی، پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے بعد سے ملزم جائے وقوعہ فرار ہے۔

    اس حوالے سے میرٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے دکاندار کے خلاف چھیڑ چھاڑ کرنے کی شکایت درج کروائی ہے اور اب اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • جنسی ہراسانی کیس : ملزم نے لڑکی کے باپ کو بے دردی سے مار ڈالا

    جنسی ہراسانی کیس : ملزم نے لڑکی کے باپ کو بے دردی سے مار ڈالا

    نئی دہلی : بھارت میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم نے اپنے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرانے والے شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر ہاتھرس میں لڑکی سے  جنسی ہراسانی کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے والد کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول نے ملزم گورو شرما کیخلاف اپنی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ2018 میں درج کرایا تھا۔

    ملزم کیخلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے اور اسے واقعے کے بعد ایک ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد گورو شرما کو  ضمانت پر رہا ئی ملی تھی۔ ملزم کو سزا ملنے کا بہت رنج تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کے ایک مندر کے باہر متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور ملزم گورو شرما کے درمیان اسی حوالے سے گزشتہ شام تلخ کلامی ہوئی۔

    ہاتھرس تھانہ کی پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرانے کے بعد سے دونوں خاندان ایک دوسرے کے دشمن بن چکے تھے۔

    ملزم گورو شرما کی بیوی اور چچی گاؤں کے مندر میں پوجا کرنے گئی تھیں جہاں مقتول کی دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں جہاں خواتین کے درمیان بحث شروع ہو ئی اور پھر بحث کے بعد ملزم گورو شرما اور متاثرہ خاندان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

    اس موقع پر مسلح ملزم گورو شرما نے متاثرہ لڑکی کے والد پر گولی چلادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم گورو شرما کے خاندان کے ایک فرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں اور مرکزی ملزم بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔