کراچی: اے آر وائی حملہ کیس کے ملزم محسن انصاری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
اے آر وائی حملہ، متحدہ کی 3 خواتین ضمانت پر رہا
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی حملہ کیس کے ملزم محسن انصاری کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم اے آر وائی نیوز ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ملزم محسن انصاری کا 10 روزہ ریمانڈدیا جائے۔
اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کے 4 ملزمان گرفتار
انسداد دہشت گردی(اینٹی ٹیررسٹ کورٹ) کے جج نے انویسٹی گیشن افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم محسن انصاری کو دس روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔