Tag: accuses

  • پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف

    پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف

    کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل نے 80 ایکڑ اراضی پر قائم قبرستان غیرقانونی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان سے متعلق تنازع کھڑا ہوگیا ، جاں بحق مریضوں کی تدفین پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کی جارہی ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان اسٹیل نے سندھ بورڈآف ریونیو،کمشنرکراچی،ڈپٹی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ ارسال کیا ، جس میں پاکستان اسٹیل کی ٹاؤن شپ کی80ایکڑاراضی پرقائم قبرستان غیرقانونی قرار دیا ہے۔

    پاکستان اسٹیل نےکوروناقبرستان کواراضی پرتجاوزات قرار دیتے ہوئے کہا قبرستان میں 2میتوں کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں ہی کراچی کے علاقے بن قاسم میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا، یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط تھا ، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی، جو کرونا وائرس کا مریض تھا اور اس کی عمر 74 سال تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔

    گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • امریکا نے جواد ظریف پر سپاہ پاسداران سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا

    امریکا نے جواد ظریف پر سپاہ پاسداران سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا

    واشنگٹن :امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ماتحت وزات خارجہ اور ایرانی رضا کار فورس سپاہ پاسداران انقلاب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی سائبر ٹیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کے پاس جواد ظریف اور ان کی وزارت کے پاسداران انقلاب کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

    امریکی سائبرٹیم کا کہنا تھا کہ ایرانی وزارت خارجہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے اور پاسداران انقلاب کے مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ نے ایک دوسرے ملک کے ججوں کو رقوم دے کر سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے گرفتار جنگجوﺅں کو رہا کرایا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو بھی بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کر دی تھیں۔

    امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ جواد ظریف سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ دنیا میں آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان ہیں۔

  • چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ

    چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ

    بیجنگ : چین کی نیول فورس نے اپریل کے اوائل میں آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا گیا تھا۔ اس کے بعد بیجنگ کی جانب سے پیرس سے اس واقعے پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکام تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کےدوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنےلیے بھیجا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوگیا۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی، دوسری جانب فرانسیسی حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جہاز کے چینی پانی میں پکڑے جانے کے واقعے پر فرانسیسی حکام برائے راست چینی حکومت نے رابطے میں تھے۔

  • بھارتی اداکارہ نے اماراتی رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا

    بھارتی اداکارہ نے اماراتی رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا

    ابوظہبی : اماراتی رہائشی نے بھارتی اداکارہ کو ہراساں کرنے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا‘۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی تامل فلموں میں کام کرنے والی معروف اداکارہ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص واٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔

    بھارتی اداکارہ نیہا سکسینا کا کہنا ہے کہ وہ کانندا اور مالایالم جیسی مشہور تامل فلموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    نیہا سکسینا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے معاملے پر معافی کی درخواست کے بعد میں نے جنسی ہراسگی کی شکایت متحدہ عرب امارات تک پہنچا دی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے ایلسن نامی رہائشی نے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس 20 نومبر کو پیش آنے والے آن لائن جنسی ہرسگی کے معاملے کے بعد اداکارہ نیہا نے اماراتی رہائشی ایلسن کو شرمندہ کرنے کے لیے اس کے واٹس ایپ پیغامات کا عکس لے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر شیئر کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے اسکرین ساٹ سے واضح ہورہا ہے کہ پیغامات بھیجنے والا شخص اداکارہ کے منیجر سے کس بد فعلی کا مطالبہ کررہا ہے۔

    نیہا سکسینا کے مطابق ایلسن کے والد کا یہ کہنا کہ ان کے بیٹے کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا بلکل غلط ہے میری جانب پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد سے ایلسن کا موبائل بند ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اماراتی رہائشی آن لائن جنسی ہراسگی جیسے قبیح عمل کی تحریری طور پر معافی مانگے۔

    نیہا سیکسینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریر کیا کہ میں نے اماراتی رہائشی نے انسٹاگرام اور فیس بُک کی تفصیلات دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایلسن ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے اور اس کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے اس کے باوجود وہ دوسری لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کررہا ہے۔

  • افغانستان میں امریکا داعش کے ساتھ ملا ہوا ہے،حامد کرزئی

    افغانستان میں امریکا داعش کے ساتھ ملا ہوا ہے،حامد کرزئی

    کابل : سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے افغانستان میں امریکا داعش سے ملا ہوا ہے، ایک روزداعش کیخلاف کارروائی ہوتی ہے اگلے دن داعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے ایک انٹرویو امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا داعش سے ملا ہوا ہے ایک دن داعش کیخلاف آپریشن ہوتا ہے، اگلے روزداعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انتہائی جدید نگرانی کے نظام اورفورسزکی موجودگی کے باوجود داعش افغانستان میں کارروائیاں کررہی ہے۔

    سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کو نئے اور مہلک ہتھیاروں کی آزمائش کے لئے تجربہ گاہ بنایا گیا، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    حامد کرزئی نے اپنے دورحکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


    افغانستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی موجودگی میں افغانستان میں شدت پسندی بڑھی جبکہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کا جواب امریکہ کے پاس ہے، پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے ارکان زیادہ تھے اب داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد ذیادہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم حق پہنچتا ہے کہ ہم امریکہ سے سوال پوچھیں کہ امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی کی کڑی نگرانی اور موجودگی کے باوجود داعش نے کس طرح افغانستان میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بےنظیراورمرتضی بھٹوکے قتل کے پس پشت زرداری ہیں،پرویزمشرف

    بےنظیراورمرتضی بھٹوکے قتل کے پس پشت زرداری ہیں،پرویزمشرف

    دبئی : سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ بے نظیراور مرتضی بھٹو کے قتل کے پس پشت زرداری ہیں، بے نظیر کے قتل سےمجھےنہیں آصف زرداری کوفائدہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف نے آصف زرداری پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بھٹوخاندان کی بربادی کےذمہ دارآصف زرداری ہیں، بےنظیراورمرتضی بھٹوکےقتل کے پس پشت زرداری ہیں، بینظیر کے قتل سے مجھے نہیں صرف آصف زرداری کوفائدہ ہوا، بیت اللہ محسود میری جان کا دشمن تھا۔

    پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے حامدکرزئی اور افغان ایجنسی سےتعلقات تھے، بیت اللہ محسود سے بینظیربھٹو کا قتل کرانے کی سازش کی گئی۔

    سابق صدر نے کہا کہ یہ خطاب بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو کیلئے ہے، مجھ پر الزام لگاتے ہیں، میرا تو قتل سے دور دور تک تعلق نہیں، بی بی نے 2گھنٹے جلسہ کیا اور صحیح سلامت گاڑی میں آکر بیٹھیں، گاڑی سے باہرنکلنے کیلئے کون فون کررہا تھا، کون عقل مند بلٹ پروف گاڑی کی چھت کھلواتا ہے، تحقیقات ہونی چاہیے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی دینا میری ذمہ داری نہیں تھی، سیکیورٹی پرآصف زرادری کے جیل کا ساتھی خالد شہنشاہ تھا، بے نظیرکے قتل کے بعد خالد شہنشاہ کو بھی قتل کرادیا گیا۔


    مزید پڑھیں : بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم


    یاد رہے گذشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا اور ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

    کیس کے دیگر 5 ملزمان رفاقت حسنین، حسنین گل، اعتزاز شاہ، شیر زمان اور رشید ترابی کو بری کرنے کا حکم دیا جبکہ 2 پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 2 مختلف مقدمات میں 17، 17 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا نے کم جونگ ان کو مارنے کی کوشش کی، شمالی کوریا کا دعوی

    امریکا نے کم جونگ ان کو مارنے کی کوشش کی، شمالی کوریا کا دعوی

    شمالی کوریا : شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اورجنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو کیمیائی ہتھیاروں سے مارنے کی کوشش کی۔

    شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سی آئی اے اورجنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کم جونگ ان کو کیمیائی ہتھیاروں سے مارنے کی کوشش کی، ان دونوں دہشت گرد گروہ جسے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کی پشت پناہی حاصل ہے وہ شمالی کوریا بھیجا گیا۔

    شمالی کوریا کی وزارت برائے ریاستی سلامتی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور جنوبہ کوریا کی خفیہ ایجنسیوں نے جون 2014 میں روس میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے ایک شہری کو وطن واپس لوٹ کر کم جونگ اُن کو مبینہ طور پر دھوکے سے قتل کرنے کے لیے نظریاتی طور پر کرپٹ بنایا اور اسے رشوت دی۔

    ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی جان لینے کے لئے تابکاری عنصر اور نینو پوائزن سبسٹینس استعمال نینو زہریلا مادہ بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


    مزید پڑھیں : شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان ہوشیار رہنماہیں‘ڈونلڈٹرمپ


    شمالی کورین حکام نے دھمکی دی کم جونگ پرمبینہ حملے کے جواب میں امریکی اورجنوبی کورین فورسز کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور انھیں بے رحمی سے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ یہ الزام ایک ایسے موقع پر عائد کیا گیا ہے جب امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی عروج پر ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی بیڑا شمالی کوریا کے قریب تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔