Tag: achievements

  • سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    کراچی : پاکستان میں جہاں ایک طرف سیاسی اور معاشی معاملات میں انتشار کا عالم ہے تو دوسری جانب ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے جس سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا۔

    ان میں سے چند نمایاں نام ایسے ہیں جن کی ماہرانہ کارکردگی پر قوم کو فخر ہے اور ہم آج اس رپورٹ میں ان ہی شخصیات کا تفصیلی ذکر کریں گے۔

     ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرپرسن احساس پروگرام
    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت پر وزیرِاعظم کی خصوصی معاون کئی لحاظ سے انتہائی اعلیٰ پائے کی رہنما ہیں۔

    SAPM Sania Nishtar tests positive for Covid-19

    اپنی زندگی میں اُنہوں نے جو بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں کوئی بھی انسان اُن کا محض خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت ہر طرح کے منفرد تجربے کی بدولت وہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    احساس کفالت  پروگرام : 

    یہ پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب سے ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر سے 70لاکھ مستحق گھرانوں کی خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ احساس بچت اکاؤنٹ سے بھی خواتین کو مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    عدنان ملک :
    عدنان ملک پاکستان کے وہ بہادر سپوت ہیں جنہوں نے سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

    اپنی اس کوشش میں وہ پریانتھا کمارا کو بچا تو نہ سکے لیکن اپنی جانب خطرے میں ڈال کر مقتول منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عدنان ملک کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کو بطور خاص وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا اور ان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا۔

    کپتان بابر اعظم :
    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، بابر اعظم کی حالیہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی سب کے سامنے ہے وہ اپنی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ اور مسلسل 5 میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک لے کرگئے۔

    T20 World Cup 2021: Forget The Past In India Match, Captain Babar Azam Tells Pakistan Team | Cricket News

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔

    اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے پہلے25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

    کوہ پیما محمد علی سدپارہ :
    کوہ پیمائی میں پاکستان کا سب سے بڑا نام محمد علی سدپارہ ہے جنہوں نے سال2016 میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو کامیابی سے سر کیا۔

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو موسم سرما میں سر کرنے کی دھن نے متعدد کوہ پیماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا نام بھی ان ہی جانبازوں میں شمار ہوتا ہے۔

    Sadpara, two other mountaineers missing on K2 declared dead - Pakistan - DAWN.COM

    45سالہ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کیلئے رواں سال ماہ فروری میں گھر سے نکلے تھے۔ اس مہم میں ان کے ہمراہ اُن کے صاحبزادے ساجد سدپارہ بھی موجود تھے۔

    قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش 26 جولائی کو ملی، قوم کے اس ہیرو کو پہاڑوں کے درمیان دفن کردیا گیا۔

    ایتھلیٹ ارشد ندیم :
    پاکستان کے24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    A new hero is born': Pakistanis all praise for Olympic finalist Arshad Nadeem - Sport - DAWN.COM

    رواں سال 4اگست کو ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    تاہم ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.40 میٹر دور پھینکی تاہم میڈل کے حصول کی جدوجہد کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ دوسری تھرو میں فاؤل کرگئے۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی اے آر وائی نیوز نے "پرسن آف دی ایئر2021″ کے نام سے ایک پول کا اہتمام کیا ہے، صارفین ان پانچ شخصیات میں سے کسی کو بھی اپنا ووٹ دے کر سال کی بہترین شخصیت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب کی پہلی خاتون باکسر نے نئی تاریخ رقم کردی

    سعودی عرب کی پہلی خاتون باکسر نے نئی تاریخ رقم کردی

    ریاض: اٹھائیس سالہ رشا خمیس نے سعودی عرب کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے  پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشا خمیس نے کہا کہ 2011 میں پہلی مرتبہ میں نے باکسنگ کے دستانے پہنے اس کے بعد سے ہی مجھ میں باکسنگ کھیل کا جنون پیدا ہوگیا، اس دوران میں امریکا کی جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں۔

    سعودی عرب کی پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر رشا خمیس کا تعلق ایک ثقافتی و ادبی گھرانے سے ہے، ان کے دادا مرحوم عبداللہ بن خمیس سعودی عرب کے ایک معروف لکھاری تھے، انھیں خود کھیل کے علاوہ جغرافیہ اور فطرت سے بھی لگاؤ ہے۔

    سعودی عرب کی خاتون باکسر نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    خاتون باکسر کہنا تھا کہ گذشتہ کئی برسوں تک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ تربیت کے لیے باکسنگ کلب جاتی تھی جس کے بعد مجھے اس کھیل سے محبت ہو گئی اور میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا، اور آج میں ایک کامیاب خاتون باکسر ہوں۔

    خیال رہے کہ رشا خمیس نے سعودی عرب کی پہلی تصدیق شدہ خاتون باکسر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ مزید اہم سنگ میل عبور کیے ہیں جن میں دنیا کی سات بڑٖی چوٹیوں میں سے دو کو سر کرنا بھی شامل ہے۔

    بنگلادیشی نژاد برطانوی باکسر رخسانہ بیگم باکسنگ رنگ میں اترنے کیلئے تیار

    واضح رہے کہ انہوں نے کیلی فورنیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی اور پبلک پالیسی مینجمنٹ میں ماسٹرز کر رکھا ہے جبکہ ان دنوں رشا خمیس سعودی عرب کی یونیورسٹیز میں خواتین باکسر کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔