Tag: acid attack

  • کوئٹہ میں دومسیحی لڑکیاں تیزاب گردی کا نشانہ بن گئیں

    کوئٹہ میں دومسیحی لڑکیاں تیزاب گردی کا نشانہ بن گئیں

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد دو لڑکیوں پرتیزاب پھین کرفرارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزی منڈی میں موٹر سائیکل پرسوار نامعلوم افراد نے دو لڑکیوں کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا اور موقع واردات سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    متاثرہ لڑکیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ رزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے ایک کا نام رمشا بتایا گیا ہے جس کی عمر 27 سال ہے جبکہ دوسری حنا ہے جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے۔

    متاثرہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ کے مطابق لڑکیوں کو  وجے نامی نوجوان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر تیزاب گردی کا نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

    بلوچستان میں شدت پسند عناصر کے قوت پکڑنے کے بعد سے تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گذشتہ سال جولائی میں بھی ضلع پشین میں 6 خواتین کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • صادق آباد : نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

    صادق آباد : نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

    صادق آباد :سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، 18سالہ آمنہ اور 40 سالہ مومنہ دونوں ماں بیٹی گھر کے صحن میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب سے بھرے دو شاپر گھر کے صحن میں پھینکے گئے، جس سےآمنہ اوراس کی والد مومنہ کا چہرہ اور بازو اور پیٹ متاثر ہوئے ہیں۔

    دونوں خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر صادق آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ خاتون چالس سالہ مومنہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی احمد نامی شخص سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی اور گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔

    شبہ  ہے کہ یہ تیزاب احمد کی جانب سے پھینکا گیا ہے،  پولیس تھانہ سٹی صادق آباد نے والدہ مومنہ کی مدعیت میں چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔