Tag: across country

  • شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھرمیں آٹھ محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    شہدائے کربلا کی یاد، ملک بھرمیں آٹھ محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی : ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج نکالے جارہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف شہروں میں جلوس کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ  دکانیں سیل کردی گئیں ہیں ۔

    شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ، امن وامان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے گزر گاہوں کے قریب موبائل فون سروس معطل ہے ۔

    کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہرایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی برآمدگی سے قبل نشترپارک میں مجلس ہوگی، نمازظہرین پونے ایک بجے خراسان میں اور نماز مغربین عزادار امام بارگاہ بارہ امام پر ادا کریں گے جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرحسینیان ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پرصبح دس سے رات نو بجے تک معطل رہےگی، کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں کے قریب دکانیں سیل کردی گئیں ہیں جبکہ تیرہ ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔

    کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

    لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

    کراچی اور اسلام آباد میں آج سے دس محرم رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اوردیگرشہروں میں موبائل سروس بند ہے۔

    دوسری جانب سکھر ،حاصل پور ،بہاولپورسمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی سخت ہے، آٹھ محرم کے جلوس میں آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم نوازشریف کی ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گرد حملوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کوریاست کی طاقت سےکچل دیاجائےگا، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور پارا چنار میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی اداروں کو ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،کوئی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا، دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، آئی ایس پی آر


    یاد رہے اس سے قبل کوئٹہ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں کر کے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے، پاکستان کے عزم کے سامنے دشمن ناکام ہوگا، حالیہ دہشت گردی کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    واضح رہے گذشتہ روز کوئٹہ ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائیاں کی گئی، پارا چنار میں ہونے والے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں اب تک 34 جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے تیسرا حملہ کراچی میں کیا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے روزہ افطارکرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔