Tag: across the world

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 6 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، شہر شہر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے ہوں گے۔

    حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرز لگنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، اور قابض فورسز نے مزید نفری بڑھا دی، اور نام نہاد آپریشن شروع کر دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بےروزگاری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، مودی نے 2019میں آرٹیکل 370منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

    بی جےپی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا، مقبوضہ وادی کے عوام غربت کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

    بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر آنے والے دن غربت میں اضافہ ہورہا ہے، اس وقت خط غربت 49فیصدکی خطرناک حدکوچھورہی ہے۔

    سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 23.09 فیصد بے روزگاری ہے جس میں مزید اضافہ جاری ہے، بڑھتی بے روزگاری کے باعث مودی سرکار کیخلاف ایک عرصے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن نے ’’ٹوئٹر‘‘ کو جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ’’ٹوئٹر‘‘ کو جھوٹا قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پوری دنیا میں جھوٹ پھیلانے کا سبب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلن مسک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم دنیا بھر میں جھوٹ پھیلاتا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات جوبائیڈن نے گزشتہ روز شکاگو میں فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس بارے میں فکرمند ہیں کہ ایلن مسک نے ایک ایسا ادارہ (ٹوئٹر) خریدا ہے، جو دنیا بھر میں جھوٹ پھیلاتا ہے۔ امریکہ میں اب کوئی ایڈیٹر نہیں ہے۔، ہم کیسے یہ امید کریں کہ نئی نسل کو یہ سمجھنے کی اہلیت ہوگی کہ یہ ان کیلئے کتنا بڑا خطرہ ہے؟

    دوسری جانب 40سے زائد اداروں کے سربراہان کے گروپ نے ٹوئٹر کے سب سے بڑے 20 اشتہار دہندگان کو ٹوئٹر کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ایک کھلا خط بھیجا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ادارہ(ٹوئٹر) نفرت اور غلط تشہیر پھیلانے کا بڑا سبب ہے۔

    علاوہ ازیں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے جمعہ کے روز کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر کسی بھی چیز کے بارے میں درست معلومات کو سنسر نہیں کرے گا۔