Tag: Actemra injection

  • ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا

    ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا

    لاہور: کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر 2 دوائیں تجویز کردیں، صوبے میں انجکشن کی قلت اور بلیک میں فروخت رپورٹ کی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کو ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے 2 ادویات تجویز کردیں جن میں بیری سیٹینب اور ٹوفاسٹینب ادویات شامل ہیں۔

    بیری سیٹینب کے 28 گولیوں کے پیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، کووڈ 19 کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹوفاسٹینیب نامی گولی بھی کرونا کے علاج کے لیے 14 روز تک دی جائے گی۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی، یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انجکشن کے متبادل کے طور پر ماہرین نے گولیاں تجویزکر دی ہیں۔

    صوبائی ویزر کا کہنا تھا کہ جعلی ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

  • عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں: وزارت صحت

    عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں: وزارت صحت

    اسلام آباد: وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، ایکٹیمرا کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن کی قلت ہے، عالمی اداروں نے ایکٹیمرا کا متبادل تجویز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز بھی ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، ایکٹیمرا کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انجکشن کا فارمولا ٹو سیلوزو میب ہے، باریکی ٹینیب اور ٹوفاسی ٹینیب ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل ہیں، دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں فارما کمپنیز بیرون ملک سے ایکٹیمرا انجکشن درآمد کرتی ہیں، ڈریپ نے ایکٹیمرا 200 ایم جی کی قیمت 39 ہزار 689 روپے مقرر کی ہے، ڈریپ نے ایکٹیمرا 400 ایم جی کی قیمت 79 ہزار 378 مقرر کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمگل شدہ ایکٹیمرا انجکشن ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • کورونا سے بچانے والے ‘ایکٹیمرا انجکشن’ کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ

    کورونا سے بچانے والے ‘ایکٹیمرا انجکشن’ کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ

    لاہور: کورونا سے بچانے والے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ٹرائل کےلیے صوبائی کمیٹی بنادی،جو نتائج کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور انجکشن کےٹرائل کےلیے صوبائی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی انجکشن پر تحقیقاتی ٹرائل کے نتائج کا جائزہ لے گی جبکہ تمام اسپتالوں کےایکٹیمرا انجکشن خریدنے پر پابندی ہو گی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن منظوری کےبعدانجکشن دیں گے۔

    مراسلے کے مطابق صوبائی کمیٹی برائے تحقیقاتی ٹرائل ٹوسیلیزوماب میں 4ارکان شامل ہیں ، ڈاکٹر جاوید حیات کنوینر ،ڈاکٹرثاقب شریک کنوینرہوں گے جبکہ پروفیسر کامران چیمہ اور ڈاکٹر عرفان بطور رکن کمیٹی میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ‘ایکٹیمرا انجکشن’ دینے پر پابندی

    گذشتہ روز کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی تھی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے۔

    ایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا۔

    ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا۔

  • ‘کورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے’

    ‘کورونا کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے’

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہزار مریضوں پر انجکشن کے استعمال کی اجازت دی ہے، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہورمیں کورونا کیسز کی تعداد 19299 ہوگئی ، پنجاب میں آج کورونا کے 1916نئے کیسزسامنے آئے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو لوگوں کا خیال تھا یہ وباچلی گئی، لوگوں کو آگاہ کیا یہ وبا موجود ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے ،دکانیں بند کی گئیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا اپنی حفاظت کرنا بھی عوام کا فرض ہے ، 50سال سے زائد عمر اور بیماریوں میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں ، ہم پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں کہ کورونا کے کیسز تعداد بڑھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا واحد حل ہے، کورونا کی علامات پر مریض خود جانے کی کوشش نہ کرے ، کورونا کی علامات پر مریض کو ریسکیو1122 خود لیکر جائے گی، مشتبہ مریض خود اسپتال نہ جائیں تو ریسکیو1122سے رابطہ کریں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، ڈینگی کی طرح یہ وبا بھی ہمارے ساتھ رہے گی، ہر مریض کو پی کے ایل آئی نہیں بھیج سکتے، وزیراعلیٰ نے کہا جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو ایکشن لیا جائے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کےاچھے نتائج سامنے آئے ہیں ، کچھ مریضوں پر اس کا اثرہوا، پبلک سیکٹر اسپتالوں میں یہ انجکشن فری دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے ایک ہزار مریضوں پرانجکشن کےاستعمال کی اجازت دی، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انجکشن کی مکمل ڈوز ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی ہے، اسپتالوں کو آگاہ کردیا محکمہ صحت کی بغیر اجازت انجکشن استعمال نہ کریں، لوگ بلیک میں یہ انجکشن خرید کر گھر رکھ رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا الرٹ خط آیا ہے ، ڈبلیو ایچ او نے ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کا کہا ہے، ڈبلیو ایچ او جو مرضی کہے ہمیں مریضوں کا علاج بھی کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہاں کرونا بڑھ گیا وہاں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، پنجاب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہورہے ہیں، سب سے زیادہ لاہور کے بعد فیصل آباد، راولپنڈی ،ملتان میں کیسزہیں، ہراسپتال میں وافر مقدار میں پی پی ایز موجود ہیں۔