Tag: actin election commission of Pakistan

  • الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے سینٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 279 ارکان کوکام سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 279 اراکین کو کام سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آجبروز جمعہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزکو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔

    الیکشنن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ خطوط میں کہا گیا ہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے تک مذکورہ اراکین کو کام نہیں کرنے دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینٹ کے 13، قومی اسمبلی کے 62 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے مشترکہ طور پر204 ارکان کو کام کرنے سے روکا ہے۔

    سینیٹ کے تیرہ اراکین میں اقبال ظفرجھگڑا، شاہی سید، حاصل بزنجو، تاج آفریدی اوردیگرسینٹرزشامل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 62 اراکین میں وفاقی وزیرسرداریوسف، خرم دستگیر، اویس لغاری، شفقت محمود اوردیگرشامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے130، سندھ اسمبلی کے 26، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 39 اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

  • ضمنی انتخابات: نتائج کی فوجی نگرانی میں ترسیل کا فیصلہ

    ضمنی انتخابات: نتائج کی فوجی نگرانی میں ترسیل کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے پولنگ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کوبتایا کہ نتائج میں تبدیلی کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران دوسرے صوبوں سے لئے گئےجو کہ الیکشن کمیشن کے اپنے افسران ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہناتھا کہ انتخابی عمل پرامن رہا، جس کو یقینی بنانے کے لئے تقریبا سات ہزارفوجی اورآٹھ ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

    انتخابی عمل کے دوران معمولی نوعیت کی صرف پینتس شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

    ایک سوال پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان کاخط انھیں موصول ہوگیا ہے جس پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ویڈیوریکارڈنگ پرالیکشن کمیشن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔