Tag: Acting CEO of PIA

  • کرپشن کا الزام، پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او عہدے سے معطل

    کرپشن کا الزام، پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او عہدے سے معطل

    کراچی : پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے گئے، سابق قائم مقام سی ای او کو معطل کئے جانے پر مبنی ای میل کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ائیر بس 310 طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت میں ملوث سابق قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن برنڈ کو عہدے سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، مذکورہ احکامات بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے بذریعہ ای میل جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای میل کے مطابق 20 اپریل تک جبری رخصت کے بعد 21 اپریل سے انہیں معطل کیا گیا ہے، مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری ای میل میں ہلڈن برنڈ کو دفتر نہ آنے کا بھی کہا گیا ہے، ای میل میں ہلڈن برنڈ کو ان کے عہدے سے تنزلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

    معطلی کے دوران انہیں 28 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی بھی جاری رہے گی، ذرائع کے مطابق ائر لائن کے طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت کے ضمن میں برنڈ کو جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اس کے علاوہ مہنگی لیز پر طیاروں کے حصول کے حوالے سے بھی ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، دونوں معاملے کی تحقیقات ائرلائن کے علاوہ ایف آئی اے میں بھی جاری ہیں۔

  • ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    کراچی: پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود آبائی وطن جانے کی کوششیں شروع کردیں، انتظامیہ نے سی ای او کی چھٹی کی اجازت پرعمل درآمد مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر موجود پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برنڈ ہلڈن برنڈ نے ایک با ر پھر آبائی وطن جانے کی کوششیں تیز کردیں، برنڈ ہلڈن برنڈ کی چھٹی کے لئے دی گئی درخواست کو مجاز اتھارٹیز نے جاری انکوئریز کی تکمیل تک موخر کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کیخلاف مذکورہ انکوائریز ایئر لائن کے لئے لیز پر حاصل طیاروں اور ایئر بس 310 کی مبینہ فروخت کے حوالے سے جاری ہیں، انکوائریز ایف آئی اے کے علاوہ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم بھی کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے ضمن میں قائم مقام سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی پریس کانفرنس بھی کر چکے ہیں۔

    copy-post-01

    ہلڈن برنٍڈ کی روانگی کے لئے ای سی ایل سے عارضی طور پر نام نکلوانے کے لئے سفارتی ذرائع بھی متحرک ہیں۔ ہلڈن برںڈ نے قومی ایئر لائن کی انکوائری کمیٹی کے سوالنامے کے جوابات بھی کچھ روز قبل دئیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹیز کو قائم مقام سی او کی جانب سے یورپ کے ایک ایئرپورٹ پر آپریشن کے مجوزہ آغاز پر بھی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ مذکورہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے مجوزہ آپریشن کے لئے پڑوسی ملک کی ایک کمپنی کی مبینہ دلچسپی بھی سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ میں قائم مقام سی ای او کے قریبی عزیز کی موجودگی کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔