Tag: Action against electricity thieves

  • بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، گرفتاریاں اور جرمانے

    بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری، گرفتاریاں اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، مجموعی طور پر اب تک 6 ہزار215 بجلی کنکشن کاٹ دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے اس دوران گرفتاریاں اور بڑے پیمانے پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی 6روزہ کارروائیوں میں اب تک 6 ہزار215 بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئے اور 2 ہزار 380 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جبکہ بجلی چوری کے الزام میں 369 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف 44 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور جرمانوں کی مد میں 16.2 کروڑ روپے وصول بھی کرلیے گئے ہیں۔ٟ

    متعلقہ حکام کے مطابق بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں مقامی پولیس کی مکمل معاونت حاصل ہے، بجلی چوری والے علاقوں کی نشاہدہی پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد کے آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، آپریشن ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ فیلڈ فارمیشنز نے 228 غیرقانونی بجلی کنکشن پکڑے گئے، 197گھریلو،20 کمرشل،3 زرعی اور 8 انڈسٹری کنکشنز شامل ہیں۔

    3لاکھ 92 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں ایک کروڑ70 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف تھانوں میں درخواستوں کا اندراج کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

    کراچی میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

    کراچی : ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف ہونے والی کارروائیوں کے بعد اب کے الیکٹرک نے بھی شہر قائد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔،

    اس حوالے سے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی ضروری ہے، عزیزآباد، نارتھ ناظم آباد میں بجلی چوری پر3ایف آئی آر درج کرائیں۔

    سی ای او مونس علوی کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی میں حکومت و قانون نافذ کرنے والےاداروں کے تعاون کے مشکور ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کی نگراں حکومت نے بھی صوبے بھر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کی کارروائیوں کے دوران 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی۔