Tag: action against

  • قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اسلام آباد : چیف کمشنر اسلام آباد نے مختلف ناموں سے کام کرنے والے قبضہ گروپوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مافیا کے کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان گروپ اور دیگر ناموں سے سرگرم قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کے9بڑے قبضہ مافیا کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے۔

    قبضہ مافیا میں مصور عباسی، غوری ٹاؤن کا مالک راجہ علی اکبر، آصف کھوکھر، عبدالرحمان اور خرم شہزاد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، اس کے علاوہ راجہ رضی الرحمان، راجہ ناصر، سائیں فضل انعام اور چوہدری مدثر بھی قبضہ مافیا کا حصہ ہیں۔

    مزید پڑھیں: منشا بم کو ہر دورِ حکومت میں سیاسی پشت پناہی حاصل رہی، پولیس

    ان تمام افراد کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں، اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق طویل عرصے سے تعینات12پٹواریوں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، ان کی جگہ نئے پٹواری تعینات کیے جائیں گے، چیف کمشنر نے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

  • پی آئی اے : منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    پی آئی اے : منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کیبن کریو کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، جی ایم فلائٹ سروس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ممنوعہ سامان لے جانے والوں میں ملوث کیبن کریو کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی زائد وزن والے کیبن کریو کی بھی شامت آگئی، زائد وزن والے کیبن کریو کو فوری طور پرگرؤانڈ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جی ایم فلائٹ سروسز کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

    جاری کردہ ہدایت نامہ اے آروائی نیوز کو موصول ہوگیا، مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے تمام کیبن کریو کی انفرادی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    اس حوالے سے جاری ہدایت نامے میں جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے، کام میں سستی برتنے اور دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی چھالیہ پان اور گٹکا کھانے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ ای میلز کو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    یدایت نامے کے مطابق ڈیوٹی سے قبل کچھ دیر قبل بیماری کی رخصت لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، علی الصباح کی ڈیوٹی سے انکار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    حکم نامہ میں منی لانڈرنگ، سگریٹ اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی بھی احکامات میں شامل ہیں۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر نے پانامالیکس میں شامل  پاکستانیوں کا کچا چٹھا کھول دیا

    وزیر خزانہ اسد عمر نے پانامالیکس میں شامل پاکستانیوں کا کچا چٹھا کھول دیا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر نے پانامالیکس میں شامل پاکستانیوں کا کچا چٹھا اسمبلی کے سامنے رکھ دیا، اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا اب تک چھ ارب بیس کروڑروپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ دس ارب نوے کروڑروپے کی کرپشن کے پندرہ کیسزحتمی مرحلے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پانامالیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی، وزیرخزانہ نے تحریری جواب میں بتایا پاناما لیکس میں چار سو چوالیس پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، جس میں سے دو سو چورانوے کو نوٹس جاری کئے جبکہ ایک سو پچاس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لسٹ میں شامل بارہ افراد وفات پا چکے ہیں اورچار پاکستانی شہری نہیں ہیں جبکہ دس ارب نوےکروڑروپےکی کرپشن کے پندرہ کیسز حتمی مرحلے میں ہیں۔

    [bs-quote quote=”اب تک چھ ارب بیس کروڑروپے کی وصولیاں کی گئی ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”اسد عمر”][/bs-quote]

    اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا اب تک چھ ارب بیس کروڑروپے کی وصولیاں کی گئی ہیں ، وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے مدد مانگی گئی ہے۔

    واضح ہے کہ دو برس قبل اپریل میں بحراوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے غیر قانونی اثاثہ جات کی ڈیڑھ لاکھ دستاویزات پامانہ پیپرز کے نام سے شائع کی تھیں، جس کے باعث دنیائے ممالک کی کئی حکومتیں ہل گئیں تھیں۔

    پاناما لیکس میں یورپی ملک آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمندر گنلگسن اور اُن کی اہلیہ کا نام سامنے آنے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد انہیں مجبورا وزارت سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔ دستاویزات میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی سامنے آیا، جس کے بعد انہیں عدالتوں میں پیش ہوکر صفائی دینی پڑی تھی۔

    پاناما دستاویزات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر 400 سے زائد افراد کے نام سامنے آئے تھے، شریف خاندان کی آفشور کمپنیاں منظر عام پر آنے کے بعد نوازشریف نے قوم سے خطاب کر کے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا، جس نے نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے آفشور کمپنیوں کی مزید تحقیقات نیب کے سپرد کردی تھیں۔

    نومبر 2017 میں سپریم کورٹ نے پانامہ میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے بینچ بھی تشکیل دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : دنیا بھرمیں تہلکہ مچانے والی پاناما پیپرز کی نئی لیکس منظرعام پر

    اس سے قبل ایف بی آر حکام نے پاناما پیپرز پر تین سو تین افراد کو نوٹسز جاری کیے تھے، چوالیس افراد نے ٹیکس ادارے کے نوٹسز کا جواب دیا جبکہ ان میں سے صرف چودہ پاکستانیوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا اور تینتیس افراد نے جواب کیلئے مہلت مانگ لیا تھا۔

    دسمبر 2017 میں قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے پاناما لیکس میں آنے والے 435 پاکستانیوں کی آفشور کمپنیوں کی انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    خیال رہے جون 2018 میں دنیا بھرمیں تہلکہ مچانے والی پاناما پیپرز کی نئی لیکس منظرِ عام پر آگئیں، نئی لیکس میں کئی مشہور افراد کے نام شامل ہیں جبکہ نئے انکشافات میں شریف خاندان سے متعلق کوئی تفصیل نہیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  اور ایئرپورٹ منیجرز اور سی او اوز کو ملازمین کی مانیٹرنگ  اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے کے وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملازمین کے افسروں کے گھروں میں ذاتی کاموں کے انکشاف کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرز، سیکشن ہیڈز کو ملازمین اور وسائل کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ نوٹیفکیشن ملک کے تمام افسروں کو آگاہ کر دیا، مراسلہ میں ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز سمیر سعید کو ایئرپورٹس کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز ملازمین کی حاضری چیک کریں گے۔

    گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے انہیں طے شدہ پارکنگ میں کھڑا کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ منیجرز، چیف آپریشنز آفیسرز کو ڈیفالٹر ملازمین کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انجینئرنگ سروسزملازمین کو ان کے عہدے کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔

    ملازمین کو ان کی ٹریڈ سے ہٹ تعینات کرنے والے انچارجز کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

  • انتظامیہ لینڈ مافیا کےآگے بے بس ہے مگر میں نہیں ، خود قبضہ ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    انتظامیہ لینڈ مافیا کےآگے بے بس ہے مگر میں نہیں ، خود قبضہ ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے افسوس کہ کراچی انتظامیہ لینڈ مافیا کے آگے بے بس ہے مگر میں بے بس نہیں، میں خودنکلوں گا اورقبضہ ختم کراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمینی معاملات پر غورکیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کو کورنگی و دیگر علائقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل ہیں۔

    جام خان شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 4 لاکھ ٹن گاربیج وہاں ڈمپ کیا گیا ہے، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے 2 لاکھ ٹن گاربیج وہاں سے منتقل کیا ہے کیوں کہ یہ ندی نالوں میں جارہا تھا یہ علائقہ صاف کر رہے ہیں، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جی ٹی ایس کے لیے کے ڈی اے نے سیکٹر 52 کورنگی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو زمین الاٹ کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بھی دیکھیں کہ کیا کے ڈی اے اپنی زمین کسی کو الاٹ کرسکتی ہے بھی یا نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کیا کے ڈی اے الاٹنگ اتھارٹی ہے کہ اس نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یا کسی اور ادارے کو زمین الاٹ کرسکتے ہیں، سہراب گوٹھ، ضلع ایسٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو جی ٹی اے کے لیے زمین دی گئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ نے ہدایت کی کہ علائقہ فوری طور پر کھالی کروا کر سالڈ ویسٹ میجنمنٹ کے حوالے کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کراچی ہے کوئی علائقہ غیر نہیں کہ لوگ سہراب گوٹھ میں آپ کو کام کرنے نہیں دے رہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی ملیر و کمشنر کراچی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آج ہی اس کا قبضہ چاہیے۔

    مراد علی شاہ کا لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    مراد علی شاہ کا لینڈ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا افسوس کہ کراچی انتظامیہ لینڈگریبرزکےآگے بےبس ہے،میں بے بس نہیں، میں خود نکلوں گا اورقبضہ ختم کراؤں گا،آج آپ نے قبضہ نہ چھڑایا تو میں خود آؤں گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی اے سے قبضہ مافیاسےخالی کرائی گئی زمینوں پررپورٹ بھی مانگ لی، مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ زمین صحیح کاموں میں استعمال لائی جائے، خالی زمینوں پرپارکس ، اسکوائش اورٹینس کورٹس بنائیں۔

    انھوں نے زمینوں پرقبضہ ختم کرانےکیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں کمشنرکراچی،ممبرایل یو،ڈی جی کےڈی اےاورایڈیشنل آئی جی کراچی شامل ہیں، کمیٹی زمین کا ریکارڈ ترتیب دےکرحفوظ اوراس پرتجاویز دی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: آج  سے بغیر ہیلمٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: آج سے بغیر ہیلمٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی: آج سے بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم میں بلاتفریق کارروائی کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج جو موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کے بغیر نظر آئے گا، اسکاچالان ہو جائے گا، ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آج سے خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے، یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کو خبردار کیا کہ وہ سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال کریں نہیں تو قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم میں بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس حکام نے متعدد بار مختلف مہم کے ذریعے قانون کے نفاذ کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی ۔

    خیال رہے کہ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کی اموات کی بنیادی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مٹھائیاں اور کیک بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، معروف حلوائیوں اوربیکرز کی دکانیں سیل

    مٹھائیاں اور کیک بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، معروف حلوائیوں اوربیکرز کی دکانیں سیل

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھا رٹی کاصوبے بھر میں ناقص مٹھائیاں اور کیک فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کئی معروف حلوائیوں اوربیکرز کو سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید پر ناقص و مضر صحت مٹھائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی کے نام پر بیماری بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سویٹس پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا اور چار من ایکسپائر کھویا تلف کردیا گیا ہے جبکہ معروف بیکریوں پر چھاپے کے دوران اٹھارہ من ناقص مٹھائی اوراکیس من خام مال تلف کردیا گیا جبکہ تین سو کیک بھی اٹھالئے گئے۔

    فوڈ اٹھارٹی نےانکشاف کیا کہ تمام مٹھائیوں میں ٹیکسٹائل کلرز، اور کیمیکلز کا استعمال کیا گیا تھا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کے مطابق مختلف بیکرز اور حلوائیو پر پانچ لاکھ روپے تک کاجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لاہور کے علاوہ اب تک ملتان میں چھ،فیصل آباد میں آٹھ،راولپنڈی میں چھ اور گوجرانوالہ میں سات سویٹس پروڈکشن یونٹس سیل کرکے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نعیم الحق نے مریم نواز کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں اپنا وکیل مقرر کیا۔

    اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اسی ہفتے نوٹس جاری کیا اور مریم نوازسے ڈان لیکس کی رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق


    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس وزیراعظم کی خواہش پر شروع ہوئی ، مجھے پتہ چلا ہے نوازشریف خود ڈان لیکس میں ملوث ہیں، ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے، میرے دعویٰ غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا کہ وہ ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمز خطرناک جلدی امراض کا موجب ہیں، سائرہ افضل تارڑ

    رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمز خطرناک جلدی امراض کا موجب ہیں، سائرہ افضل تارڑ

    اسلام آباد : وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے رنگ گورا کرنے والی بلیچ کریمزجلدی امراض کا موجب ہیں، مضر صحت کریموں کے خلاف صوبائی حکومتیں نظام وضع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ رنگ گورا کرنے والی بلیچنگ کریمیں جلد کی خطرناک بیماریوں کا موجب بن رہی ہیں، تمام صوبائی حکومتوں کو ڈرگ ایکٹ کے تحت قوائد واضح کر دیئے ہیں۔

    گورا رنگ اور بلیچ کریموں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

    سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں بلیچنگ کریموں کی فروخت کی نگرانی اور ضروری اقدامات کریں ، بیوٹی کریموں میں زہریلے اجزاء کی موجودگی کے جانچ کے لیے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بجھوائے جائینگے۔

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کی اراکین کا کہنا تھا کہ گورا رنگ اور بلیچ کریموں کی فروخت پر پابندی لگنی چاہئیے ۔

  • دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

    دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 2 نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے خلاف پولیس کو تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایات دے دیں تاہم انہیں کارروائی کے احکامات چند روز میں دیے جائیں گے۔

    یہ پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    نمائندہ اے آر وائی نیوز ذوالقرنین کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں دیں۔

    اعلیٰ سطح اجلاس میں اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت بے بس نہیں‌ بنے گی،ریاستی مشینری بند نہیں‌ ہونے دیں‌ گے، وزیراعظم

    اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے پنجاب پولیس کو دھرنے کے خلاف تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران دھرنے کے شرکا کو روکنے کی تیاریاں مکمل رکھیں۔

    اسی سے متعلق:عمران خان کا ٹیلی فون، طاہرالقادری نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پولیس انتظامات کرلے تاہم اسے احکامات تین سے چار روز میں دیے جائیں گے کہ انہیں کرنا کیا ہے۔