Tag: Action on ARY News

  • کراچی میں کتنی خاتون ایم ایل او ہیں؟ چشم کشا انکشاف

    کراچی میں کتنی خاتون ایم ایل او ہیں؟ چشم کشا انکشاف

    کراچی: اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن ہوا اور گیارہ گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد ننھی حرمین کا پوسٹ مارٹم شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے خبر بریک کی تھی کہ تین سالہ حرمین کی لاش 10 گھنٹے سے اسپتال میں ہونے کے باوجود ابھی تک پوسٹ مارٹم نہ کیا جاسکا ہے، خبر آن ایئر ہونے کے بعد جناح اسپتال سے ریسکیو حکام کو فون کیا گیا کہ بچی کی لاش بھجوا دیں ایم ایل او اسپتال پہنچ رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے خبر نشر کئے جانے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ بہت افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، کسی اور اسپتال سے بھی ایم ایل او کو بلوایاجاسکتاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کی لیڈی میڈیکولیگل آفیسرز کی بےحسی، حرمین کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا

    بعد ازاں ایڈیشنل ایم ایل اوسمعیہ سید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کچھ اور کہانی بیان کر ڈالی، ایڈیشنل ایم ایل اوسمعیہ سید نے کہا کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں چشم کشا انکشاف کیا کہ کراچی میں صرف 5 ویمن ایم ایل او ہیں ، میرے پاس 8،8 گھنٹےکی ڈیوٹی میں دو خاتون میڈیکو لیگل افسر ہوتی ہیں، رات کے لیے تیسری ایم ایل او دستیاب نہیں ہیں، حکام بالا سے تیسری ایم ایل او کےلیے درخواست کر رکھی ہے۔

    ایڈیشنل ایم ایل اوسمعیہ سید نے بچی کی لاش کو گھر بھیجنے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد میت کو سرد خانےمیں رکھوایا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ شب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین سالہ حرمین جاں بحق ہوگئی تھی۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، سروسز اسپتال میں ایم آئی آر مشین فعال

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، سروسز اسپتال میں ایم آئی آر مشین فعال

    لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کو طبی سہولتوں فراہم کرنے والے سروسز اسپتال میں گذشتہ کئی ماہ سے ایم آرآئی مشین خراب تھی، یہ مشین گذشتہ سال ہی منگوائی گئی تھی،ایم آر آئی مشین کی خرابی کی وجہ سے آوٹ ڈور میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

    اے آر وائی نیوز نے سروسز اسپتال میں ایم آر آئی مشین کی خرابی کی نیوز نشر کی تھی، اس کے علاوہ اےآروائی نیوز نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے مریضوں کو اپنے کلینک بھجوانےکی خبر نشر کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکشن لیا جس کے بعد سروسزاسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین کو فعال کردیاگیا ہے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تمام لوگ سروسز اسپتال سے فری ایم آر آئی کروا سکیں گے۔