Tag: Action plan

  • وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔ ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔

    اجلاس میں قومی لائحہ عمل پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کےلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے۔

    چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال، سرتاج عزیز ، اور خواجہ آصف کمیٹی ارکان ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرینگے۔

    ایکشن پلان پر عملدر آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔ صوبائی حکومتوں اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کروں گا۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں میں دہشت گردوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحتیں موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو بڑی جماعتوں کےرہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کی۔ اٹارنی جنرل آئین میں ترمیم کےلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

    اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار، چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال ، خواجہ ظہیر، بریسٹر ظفر اللہ اٹارنی جنرل اورسیکٹری قانون شریک تھے۔

  • نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس چار بجے چوہدری نثار کی زیرِ صدارت ہوگا، بیشتر سیاسی جماعتوں نے اپنے نمائندے نامزد کردیئے ہیں۔

    سانحۂ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف کی صدارت اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھے اور نیشنل ایکشن پلان کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی،  نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کرینگے۔

    نیشنل ایکشن پلان کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی چوہدری نثار اور عبدالقادر بلوچ کرینگے، تحریکِ انصاف نے ایکشن پلان کمیٹی کے لیے شیریں مزاری کو نامزد کیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کا نام دیا تھا۔

    ایم کیوایم نے فاروق ستار اور بابر غوری کو نامزد کیا ہے،  پیپلز پارٹی کی جانب سے رحمان ملک اور قمر زمان کائرہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جماعتِ اسلامی نے صاحبزادہ طارق اللہ اور فرید پراچہ کا نام نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کیلئے دیا ہے ۔

    مسلم لیگ ق نے مشاہد حسین سید کو ، اے این پی نے افرا سیاب خٹک اور جمعیت علماء اسلام ف نے اکرم درانی کے نام دیئے ہیں۔