Tag: ACTION

  • کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی کارروائی کے نتیجے میں اڑتالیس لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق کسٹم پر یوینٹو کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی میں کاروائی کرتے ہوے لاہور سے آنے والے ٹرالر کی تلاشی کے دوران سترہ ہزار پانچ سو کلو گرام اسمگل کی گئی چھالیہ کی ایک سو پچھتر بوریاں بر آمد کی۔

    کراچی میں کسٹم حکام کی اہم کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط

    چھالیہ کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد ہے، اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ پکڑنے کی دوسری بڑی کاروائی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں کسٹم حکام نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بیالیس ہزار تین سو سگریٹس کے اسمگل شدہ پیکٹ ضبط کرلیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ ویسٹ نے ہاکس بے پر کارروائی کرتے ہوئے پنتالیس کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی طور پر در آمد کیے گئے موبائل فون اور سم والے ٹیبلٹ برآمد کیے تھے۔

  • کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

    درخشاں پولیس نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزمان گرفتار کرلیئے جن سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد کیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘11 ملزمان گرفتار

    ابراہیم حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیراؤ تنگ کرلیا، پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ سے اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور ایک ہزار ساٹھ گرام چرس بھی برآمد کی۔

    دوسری جانب ڈاکس پولیس کی کارروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار ہوئے، ملزمان سے مختلف قسم کی چرس برآمد کی گئی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ 30 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد اور شاہ لطیف میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث گیارہ مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد، شاہ لطیف اور اطراف میں رینجرز کے ہمراہ رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 15 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا تھا کہ دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز دورے کے موقع پر کہا کہ کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، اسٹریکٹ کرمنل شامل ہیں، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیاب سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا، منشیات اسمگلر بخشل خان سے 26 کلو منشیات برآمد ہوا، اسی نوعیت کی دوسری کارروائی کیماڑی میں کی گئی جہاں سے ایک ملزم ہاتھ آیا۔

    کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور مسروقہ سامان بر آمد ہوا، زخمی ملزم کی شناخت بابر عرف بلا کے نام سے ہوئی۔

    علاوہ ازیں پولیس نے کلفٹن میں مختلف شیشہ بار پر چھاپے مارے اور 4 افراد کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں شیشہ اور شراب برآمد ہوئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پولیس نے کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • یمن: سرکاری فوج کی کارروائی، 58 جنگجوں ہلاک، درجنوں زخمی

    یمن: سرکاری فوج کی کارروائی، 58 جنگجوں ہلاک، درجنوں زخمی

    صنعا: یمن میں سرکاری فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 58 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سرکاری فوج نے چڑھائی کردی جس کے باعث 58 حوثی باغی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی اس اہم کارروائی میں سعودی عسکری اتحاد کی بھی مدد حاصل رہی، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    دوسری جانب گذشتہ روز سعودی قيادت ميں عسکری اتحاد کی جانب سے کيے جانے والے فضائی حملوں ميں درجنوں باغی ہلاک ہوئے، جبکہ 11 فوجی اہکار بھی مارے گئے۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات سنگین ہیں، آپریشن جاری رہا تو سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2017 تک 10 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں، جبکہ اس سال کے اعداد وشمار منظرعام پر نہیں آئے۔

    یمن: سرکاری فوج نے بڑا آپریشن شروع کردیا، باغیوں سے شدید جھڑپیں

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں غیرمعمولی نوعیت کے فضائی حملے ہوئے تھے، جس کے باعث ڈیڑھ سو شدت پسند ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

    البتہ اب تک باغیوں کا انخلا عمل میں نہیں آیا، جبکہ عسکری اتحاد کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ جلد الحدیدہ کو باغیوں سے کلیئر کرالیں گے۔

  • کراچی: پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں کارروائی کی گئی، جس کے باعث 2 منشیات اسمگلر گرفتار ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی، ملزمان نے لوڈنگ سوزوکی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کوئٹہ سے منشیات لاکر ٹھٹھہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنل کو دھر لیا۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کیا، ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہورہے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 9 بڑے ہول سیلرز سیل

    کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 9 بڑے ہول سیلرز سیل

    کراچی: شہر قائد میں کھلا آئل اور گھی کی فروخت کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 بڑے ہول سیلرز سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ اور گول مارکیٹ میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نو بڑے ہول سیلرز سیل کیے۔

    فوڈ اتھارٹی نے 5 ستمبر کو کھلےآئل اور گھی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سندھ فوڈ اتھارٹی نے سائنٹفک کمیٹی کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہول سیلرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔

    ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مطابق کھلا آئل اور گھی حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے۔

    کراچی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ، 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری گوشت فراہم کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر قائد کے علاقے کورنگی میں زہر آلود مٹھائیاں بنانے والے غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے صحافی کے قاتل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلہ ہوا، جبکہ ایک نجی چینل کے صحافی کا قتل کینٹ اسٹیشن سے گرفتار ہوا، علاوہ ازیں دیگر علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہکاروں نے ہری پور پولیس کے ہمراہ کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران نجی چینل کے صحافی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم علی شیر نے صحافی محمد سہیل کو ہری پور میں قتل کیا تھا، ملزم ہری پور سے فرار ہوکر کراچی آیا تھا، ملزم کا بھائی ہمایوں اقبال چمن بارڈر سے گرفتار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں سعود آباد، جوہر آباد اور بوٹ بیسن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ سعود آباد سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور ملزم بھی گرفتار ہوا ہے۔

  • لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لندن: برطانیہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے خواتین سمیت 8 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق رومانیہ سے ہے جو ایک منظم انسانی اسمگلنگ گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

    برطانوی میڈٰیا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پانچ مرد اور تین خواتین شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    لندن میں ہونے والی اس گرفتاری کے بعد رومانیہ میں بھی پولیس کی کارروائی سامنے آئی جس کے باعث خاتون سمیت تین مردوں کی گرفتاری ہوئی۔

    رومانیہ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف چھاپوں میں چار مختلف مقامات سے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ تینتیس افراد کو تحویل میں لے کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کےشکار افراد کی تعداد میں اضافہ

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور جدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

    نیشنل کرائم ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی اسمگلنگ اورغلامی سے متاثر ہونے والے 5145 افراد کو مدد کے لیے ریفرکیا گیا۔

    یاد رہے کہ سال 2015 میں برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور انسانی غلامی کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے تھے جن کے تحت انسانی اسمگلروں کو عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اور ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے ہوئے، جس کے باعث دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 ٹارگٹ کلرہلاک

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    علاوہ ازیں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن بدھ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔