Tag: ACTION

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک زخمی

    کراچی: شہرقائد کے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری اور لیاری میں پولیس مقابلے ہوئے، جس کے باعث دو ملزمان کی ہلاکت ہوئی جبکہ اور زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکو سمن آباد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 7 موبائل فونز اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد مزید قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں کلری کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ، 16 ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ظہیر اسٹریٹ کرائم کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    علاوہ ازیں شہر قائد میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں تیزی آ گئی، مختلف علاقوں میں زبردست کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    خیال رہے کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں گینگ وار، اسٹریٹ کرمنل، ڈکیت اور منشیات فروش شامل ہیں۔

  • فیصل آباد: انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

    فیصل آباد: انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

    فیصل آباد: پنجاب میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میانوالی میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی، اس دوران غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانے کی کوشش پر 19 افراد گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو بس میں کوئٹہ لے جاکر ایرانی بارڈر عبور کرایا جانا تھا، تاہم اس سے قبل ہی اہم کارروائی میں گرفتاریاں عمل میں آئیں، اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں۔

    کوئٹہ: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، 19 افراد گرفتار

    اس سے قبل رواں سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں لاہور میں پولیس نے انسانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور باغ کورنگی میں پولیس مقابلے ہوئے، جبکہ سرینا مارکیٹ کے قریب پولیس کارروائی میں ایک بھتہ خور گرفتار ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحے سے بھری گاڑی برآمد ہوئی ہے، 4 ڈاکو بنگلے میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے، تاہم تین کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، گرفتار ملزم حماد سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شارع فیصل پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی میں ملوث ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس کی ایک اور کارروائی میں ملزم گرفتار ہوا، ملزم حبیب سے بھتے کی رقم اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم کی گرفتاری سرینامارکیٹ کے قریب سے عمل میں آئی۔

    خیال رہے کہ پولیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے جو آٹھ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہا ہے۔

  • ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، کھاد، گیس، بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سےعام آدمی متاثر ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی شدہ بجٹ بھی حکومت کی ناتجربہ کاری کا مظہر ہے۔

    موجودہ حکمران سوچتے بعد میں ہیں اور ایکشن پہلے کردیتے ہیں، حکومت نے جو بھی اقدامات کیے، وہ بغیر ہوم ورک اور تیاری کے کیے، کھاد، گیس، بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، اس اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان اٹھے گا۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں350ارب کم کردیے، اتنے بڑے کٹ سے ترقیاتی کام متاثرہوں گے، کٹوتی سے فوری مکمل کیے جانے والے کام ادھورےرہ جائیں گے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ اور محمود آباد کمشیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے باعث دو ملزمان کی زخمی حالت میں گرفتاری عمل آئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالله شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں شاکر نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    خیال رہے کہ دو روز قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی تھی۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں پولیس نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے باعث کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، جہاں سے 12 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد ہوا، جبکہ دیگر علاقوں سے 3 ملزمان کی گرفتار عمل میں آئی، گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کریمنل، ڈکیت اور منشیات فرش بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل، ڈیفنس اور شریف آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شریف آباد سے 4 ملزمان پکڑے گئے، شاہ فیصل میں پولیس مقابلہ ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈیفنس میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عزیز بھٹی میں پولیس کارروائی کے دوران 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے خیابان اتحاد کی 26 اسٹریٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو دھر لیا۔

    پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 250 سے زائد اسمگل شدہ شراب کی بولتیں برآمد ہوئیں، گرفتار چاروں ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

    دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارروائی کے لیے جانے والی پولیس کو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جبکہ جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلبرگ، اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی تھیں، جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کی ہی کارروائی میں عمران نامی خطرناک اسٹریٹ کرمنل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی بدآمد ہوئی تھی۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ، اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے دوران گشت کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے 3 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب گلبرگ پولیس نے بھی کارروائی کی اور 2 ڈاکو کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسحلہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ہاشم اور یاسین شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان سے شہریوں سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان ماضی میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اہم کارروائی سامنے آئی، جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عمران نامی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی بدآمد ہوئی ہے۔

  • کراچی اور لاہور میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    کراچی اور لاہور میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    لاہور/کراچی: سندھ اور پنجاب کے دارالحکومتوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں پولیس مقابلے ہوئے جس کے باعث ایک ڈاکو کی ہلاکت ہوئی جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    لاہور کے علاقے سندر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ موقع پر موجود دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کے تناظر میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی بعد ازاں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے بھاگ نکلا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں اتحاد ٹاؤن کے علاقے رئیس آمروہی گوٹھ میں اے وی سی سی اورحساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف

    کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ٹاگٹ کلر کو گرفتار کیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔

    کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار، متحدہ لندن سے رابطوں کا اعتراف

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز سے کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد ہوا، پولیس ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    اس سے قبل رواں سال جون میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لیا تھا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا تھا۔

    مذکورہ گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ملزم خالد نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے مستقل رابطے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں فنڈز اکھٹا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔